لاہور لبرٹی چوک میں محمکہ اطاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
"'کشمیر ہمارا ہے"" ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور لبرٹی چوک میں محمکہ اطاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزاری روشن کی وزیراعلی اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہدا کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہدا کشمیر کے لئے دعا مغفرت بھی کی وزیراعلی مریم نواز شریف اور دیگر شرکا نے مظلوم کشمیریوں کے لئے دعا بھی کی لبرٹی چوک کی تقریب میں کشمیر کی مناسبت سے پکچر وال کی نما ئش لبرٹی چوک راؤنڈ اباوٹ پر دیوار شہداء حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈ بھی نصب کئے گئے کشمیری رہنماؤں اور شہداء کی تصاویر کو سلا خیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں یوم یک جہتی کشمیر پر آئی ایس پی آر کا تیار نغمہ بھی پیش کیا گیا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف لبرٹی چوک کشمیر کی کی تقریب
پڑھیں:
پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، فوٹو اسکرین گریپوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانا میری ترجیح ہے۔
ترکیہ میں اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبے پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔ تعلیم کے فروغ کےلیے اقدامات کیے ہیں، پنجاب میں مختلف شعبوں کی بہتری کےلیے اصلاحات پر کام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انطالیہ میں ترکیے کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات ہوئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، تعلیم کے سفیر کے طور پر کام کر رہی ہوں، لاہور میں نواز شریف کے نام سے انٹرنیٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اسکالرشپس پروگرام متعارف کروایا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہمارا وژن ہے، نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جا رہا ہے، تعلیم کے شعبے میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔