راولپنڈی:

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیا نغمہ کشمیر بنے گا پاکستان جاری کردیا۔

آئی ایس پی آر کے رواں سال کے نغمے میں گلوکار احمد جہانزیب نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس کی دھن عرفان سلیم اور کامران خان نے ترتیب دی۔ نغے کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔

پانچ فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم ، ایک اظہار یکجہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ پورا  پاکستان کھڑا ہے۔

ترانے کے آغاز پر حریت رہنما سید علی گیلانی (مرحوم) کی تاریخی تقریر دکھائی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسلام کی نسبت سے پاکستان ہمارا ہے اور ہم پاکستان ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے جم غفیر سے آزادی کے نعرے بھی لگوائے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں یوم یکجہتی کشمیر: ’آزادی کا دن دور نہیں‘، آزاد کشمیر کے عوام کا مقبوضہ کشمیر کے نام پیغام

نغمے کو گلوکار احمد جہانزیب نے گایا، اس کی دھن عرفان سلیم اور کامران اللہ خان نے بنائی، جبکہ اس کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔

5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم کا اظہار ہے، اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے کہ پورا پاکستان مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ 5 فروری کو ہر برس اہل پاکستان اور آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی کی جدوجہد میں ہم آپ کے شانہ بشانہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں یوم استحصال : اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے نغمہ جاری

رواں برس بھی پاکستان اور آزاد کشمیر بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ایس پی آر آزاد کشمیر تیاریاں کشمیر بنے گا پاکستان مقبوضہ کشمیر نیا نغمہ جاری وی نیوز یوم یکجہتی کشمیر

متعلقہ مضامین

  • یوم یکجہتی کشمیر؛ آئی ایس پی آر کا نیا ترانہ جاری
  • یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری
  • تحریک آزادی کشمیر کی حمایت: مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کے پوسٹرز آویزاں
  • جماعت اسلامی کے تحت آج کشمیرکانفرنس اور 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی ہوگی،منعم ظفر
  • قاضی حسین احمد نے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کےلیے جدوجہد کی، منعم ظفر
  • مہنگی بجلی کے خلاف تحریک ، 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے: حافظ نعیم  
  • ۔5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائینگے،او راحتجاجی تحریک کے روڈ میپ کا اعلان کرینگے،حافظ نعیم الرحمن
  • پنجاب حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
  • یوم یکجہتی کشمیر: ’آزادی کا دن دور نہیں‘، آزاد کشمیر کے عوام کا مقبوضہ کشمیر کے نام پیغام