یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نوائے وقت میڈیا گروپ کی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
یوم یکجہتی کشمیر اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نوائے وقت میڈیا گروپ کے زیر اہتمام چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل (ریٹائرڈ) سید احمد ندیم قادری کی قیادت میں لاہور ہیڈآفس سے ریلی نکالی گئی۔ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گولارچی، مسلم اسٹوڈنٹس کی یکجہتی کشمیر ریلی
گولارچی (نمائندہ جسارت)مسلم اسٹوڈنٹس لیگ گولارچی کی جانب سے یکجہتی کشمیر ریلی جامعہ محمدیہ سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ اس ریلی کی قیادت مسلم اسٹوڈنٹس لیگ ضلع بدین کے صدر عبد القدیر آرائیں، احسان اللہ خان اور شان جٹ نے کی۔ ریلی کے دوران زبردست نعرے بازی کی گئی، جس میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر عبدالقدیر آرائیں نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جانا چاہیے۔ کہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے جاری مظالم کے خلاف عالمی برادری کو آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ ہماری یکجہتی کا یہ مطلب ہے کہ ہم ان کے حق خودارادیت کے لیے کھڑے ہیں اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو مکمل حمایت دیتے ہیں۔ریلی میں شریک طلبہ اور مقامی رہنماؤں نے بھی کشمیری عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔