کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ بھر کے تمام کلسٹرز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں الخدمت کے ضلعی ذمہ داران، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور سرپرستوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریبات کے دوران طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کر کے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مقررین نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اور پاکستان کی عوام ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔الخدمت کے ضلعی ذمہ داران نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو ہر سطح پر سپورٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔ شرکاءنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مظلوم کشمیری عوام کی آواز کو ہر ممکن پلیٹ فارم پر بلند کرتے رہیں گے۔اس موقع پرمظلوم کشمیریوں کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کشمیری عوام

پڑھیں:

 آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: علی امین گنڈاپور  

 پشاور(آئی این پی ) وزیراعلی خیبرپی کے ا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اورحکومت کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، آزادی کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی ،سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو چاہئے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں۔وزیر اعلی خیبرپی کے کا کہنا تھا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے، اس کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہی نہیں، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سردار عتیق احمد کا دورہ مظفرآباد، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
  • ٹنڈوالٰہیار،الخدمت آرفن کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات
  • پاکستانی سفارتخانے ابوظہبی میں یوم یکجہتی کشمیر 2025 کی تقریب
  • دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریب
  • اندرون سندھ یوم یکجہتی کشمیر پر ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد
  • یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے تحت ریلی
  • ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایاگیا
  • ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ مظاہرے، ریلیاں
  •  آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: علی امین گنڈاپور