بیجنگ: پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پریم یونین کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی

پریم یونین کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت پریم یونین کے چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، زونل صدر ظہیرالدین بابر، زونل سیکرٹری کاظم فاروق گل، بائوطاہر،ملک منظور اور دیگر نے کی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد محمود چوہدری نے کہا ساری پاکستانی قوم اپنے ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔آج کے تاریخی دن اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔کشمیر پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے۔ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی بلکہ مستقبل میں مزید تیز بھی ہو گی۔ انہوں نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے روڈمیپ کا اعلان کیا جائے۔ مسئلہ کشمیر کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ ریاست جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرے اور ساتھ بھر پور سفارتی مہم بھی شروع کرے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی قوم غیور،بہادر کشمیریوں کے جذبہ حب الوطنی اور شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اقوام عالم اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔پاکستانی قوم کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • یومِ نوجوانان کی مناسبت سے وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کا اجتماع
  • یوم یکجہتی کشمیر: اوآئی سی میں تقریب اورتصویری نمائش
  • کویت کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد،کیک کاٹا گیا
  • او آئی سی سیکرٹریٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
  • یورپ کا سب سے بڑا یوم یکجہتی کشمیر کا اجتماع پیرس میں ہوا
  • پریم یونین کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی
  • یوم یکجہتی کشمیر پر غلام مرتضیٰ تنولی کا پیغام
  • امن ڈائیلاگ کا مقصد بلیو اکانومی کو فروغ دینا ہے: نیول چیف
  • سویڈن، تقریب کے مقررین کا کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی