یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے تحت ریلی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہمار ااعلان پرامن پاکستان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں کارکنان اور علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی، مظاہرین نے مالاکنڈ چوک پر بھارتی پرچم نذرآتش کیا۔ اس موقع پر ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 5فروری کو ہم یوم خودارادیت ہم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ مناتے ہیں، کشمیری مسلمانوں کی سیاسی اور جو ہر صورت میں مدد کر سکتے ہیں وہ جاری رکھے گے۔ ہم کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں کشمیری عوام کو جینے کا حق دیا جائے۔کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا رشتہ خون کے آخری قطرے تک برقرار رہے گا، انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے مفاد میں عالمی برادری کو بھارت پر زور دینا چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کو آزادانہ طور پر اپنے مستقبل کا تعین کرنے کی اجازت دے کیونکہ حقیقی آزادی کو دبانے سے پائیدار امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ریلی کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں، یکجہتی ریلی میں خواتین، معصوم بچے اور علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کشمیری عوام کے ساتھ
پڑھیں:
یوم یکجہتی کشمیر: آزاد کشمیر کے عوام اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے لیے کیا جذبات رکھتے ہیں؟
پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منارہے ہے اور بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی۔ اس حوالے سے آزاد کشمیر میں بسنے والے کشمیری عوام کے کیا تاثرات ہیں، جانیے اس ویڈیو میں۔۔۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
5 فروری wenews آزاد کشمیر بھارت پاکستان مقبوضہ کشمیر ہندوستان یوم یکجہتی کشمیر