پورا پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ، آزادی کی منزل قریب: شجاعت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ہے اور پورا پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر مسلم لیگ نے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر قومی جذبے کے ساتھ منایا۔ مرکزی تقریب "قومی یکجہتی کشمیر کانفرنس" پارٹی کے ہیومن رائٹس ونگ کے زیراہتمام نیشنل لائبریری اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان بھر کی سیاسی، مذہبی جماعتوں نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ پاکستان اور عالمی دنیا میں کشمیریوں کی وکیل ہے۔ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کی آزادی کے لیے تمام عالمی فورمز پر آواز بلند کرتا رہے گا، کانفرنس سے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس مسئلے کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کشمیریوں کی خودمختاری اور حقِ آزادی کے لیے ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مسلم لیگ
پڑھیں:
دنیا منظم ہو کر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوگی:حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان- فائل فوٹوامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کروا رہی۔
ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دنیا منظم ہو کر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ شریک ہے، کشمیریوں کی آزادی کی تحریک تکمیل پاکستان کی تحریک ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ احتجاج ہر پارٹی کا بنیادی حق ہے، عوام کو حقیقی ریلیف نہ ملا تو دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 1 لاکھ لوگوں کو شہید کیا جبکہ لاکھوں زخمی بھی ہوئے۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ غاصب بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو قید کر رکھا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ بھارتی مظالم کا شکار ماؤں اور بہنوں کا ساتھ دیں۔