ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ بھر کے تمام کلسٹرز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں الخدمت کے ضلعی ذمے داران، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور سرپرستوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریبات کے دوران طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کر کے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ٹنڈوالٰہیار میں ہونے والی تقریب میں فیملی سپورٹ آرگنائزر کلسٹر1 سمیع اللہ یاسین، کلسٹرII محمدسلمان ارشد،مسز حْسین خانزادہ اور ٹرینرریاض حسین سوبھوپوٹوبھی شریک تھے۔ مقررین نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اور پاکستان کی عوام ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔الخدمت کے ضلعی ذمے داران نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو ہر سطح پر سپورٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مظلوم کشمیری عوام کی آواز کو ہر ممکن پلیٹ فارم پر بلند کرتے رہیں گے۔ اس موقع پرمظلوم کشمیریوں کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کشمیری عوام

پڑھیں:

حیدر آباد، یوم کشمیر پر اسکول کے بچے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں

حیدر آباد، یوم کشمیر پر اسکول کے بچے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • اندرون سندھ یوم یکجہتی کشمیر پر ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد
  • ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ مظاہرے، ریلیاں
  • وزیراعظم شہباز شریف کا یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری 2025کے موقع پر پیغام
  • یوم یکجہتی کشمیر پر پاک فوج کا کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا پیغام
  • پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
  • کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
  • حیدر آباد، یوم کشمیر پر اسکول کے بچے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں
  • وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب محمد شہباز شریف کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
  • یوم یکجہتی کشمیر