2025-04-15@07:19:38 GMT
تلاش کی گنتی: 576
«کی سزائے موت»:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن 18اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کنونشن میں عزاداری کانفرنس، انتخاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، استحکام پاکستان کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سردار صفدر حسین خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے لیہ سے ممبر قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ایم این اے عبدالمجید نیازی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی استحکام پاکستان کنونشن میں شرکت کی دعوت دی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں مزید چار شہری جاں بحق ہوگئے جس کے بعد رواں سال کے 104 روز میں اموات کی تعداد 87 تک پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیریں جناح کالونی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے وقوعہ سے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 23 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی۔ اس سے قبل اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں مسافر مزدا کی ٹکر سے 45 سالہ امبرین نامی خاتون جاں بحق ہوئیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھیں۔ پولیس...
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں داد رسی کی امید نہیں رکھتا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں آج اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن میں گیا تھا، یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو پال رہے ہیں، سالانہ31 ارب ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں۔ شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کو چاہیے اوورسیز پاکستانیوں کی عزت کریں، یہ بیچارے یہاں پراپرٹی بناتے ہیں اور مقامی پاکستانی ان پر قبضہ کرلیتے ہیں۔انھوں نے کہا حکومت کو چاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔ انکا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے امریکی وفد سے ملاقات نہ کرنے، معاملے کو چھپانے اور دعوت نامے کی تردید پر بیرسٹر گوہر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی ہوئی اور امریکی وفد و اسپیکر کی جانب سے ملاقات کے دعوت نامے کے حوالے سے نہ بتانے پر اراکین نے بیرسٹر گوہر پر چڑھائی کردی۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے پارٹی اجلاس میں بتایا کہ انہیں کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا جس پر پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ نہیں ملا اور اگر ملتا تو ضرور جاتا۔پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف کے کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکی وفد کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی دعوت نامہ ملا ہے تاہم اگر ملتا تو ملاقات کے لیے ضرور جاتا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات...
کراچی: گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان فرسٹ ایئر کا طالب علم اور سوفٹ ویئر انجینئر بننے کا خواہش مند تھا۔ حنان میں دنیا میں کچھ تبدیلی لانے کا جذبہ موجود تھا اور وہ جلدی حوصلہ نہیں ہارتا تھا۔ وہ چار بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔ متوفی نوجوان کی نماز جنازہ بیت المکرم مسجد میں ادا کی گئی، بعد ازاں میوا شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 17 سالہ نوجوان محمد حنان رضا گلشن اقبال بلاک 4 معمار ایونیو کا رہائشی تھا۔ اس کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر بیت المکرم مسجد میں ادا کی گئی جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب...
پولیس اسٹیشن تاجوری اور برگئی کی حدود خانخیل مندزئی میں واقع جنگل میں 20 سے 25 دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، دو گھنٹے جاری رہنے والی اس لڑائی میں دونوں اطراف سے بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس اسٹیشن تاجوری کی حدود میں دہشت گردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا اور اطلاع ملتے ہی لکی پولیس کے دستے، سی ٹی ڈی اور خصوصی کوئیک رسپانس فورس نے جائے وقوع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا...
لکی مروت ،پولیس کا دہشتگردوں کیخلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، 3دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)لکی پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں ہلاک کر دیا جبکہ زخمی ہونے والے متعدد دہشت گرد فرار ہوگئے۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ضلع کی سطح پر کارروائیاں ہو رہی ہیں تاہم ضلع لکی میں پولیس کو دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا زیادہ سامنا ہے جن کا لکی پولیس بھرپور اور موثر جواب دے رہی ہے۔ گزشتہ شب پولیس اسٹیشن تاجوری کی حدود میں دہشت گردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے انکا پیچھا...
بھارتی ریاست اترپردیش میں آنٹی کی بہن سے پیار میں مبتلا شخص نے دھمکی دینے والے اپنے انکل کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس بتایا کہ اتر پردیش کے پریاگ راج میں ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنے انکل کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ مقتول نے ملزم کو اپنی آنٹی کی بہن سے محبت کرنے پر دھمکیاں دی تھیں۔ ملزم آکاش پرجاپتی کو متاثرہ مہندر پرجاپتی کے پڑوسی ضلع کوشامبی سے ایک درخت کے نیچے مردہ پائے جانے کے اگلے روز گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ 28 سالہ مہندر اپنے بھتیجے کے ساتھ گھر سے نکلا اور پھر رات بھر...
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے لیہ میں صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سردار صفدر حسین خان کے ڈیرے پر تنظیمی رہنمائوں سے ملاقات کی اور اُنہیں مرکزی کنونشن کی دعوت دی، اس موقع پر ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری، سابق ضلعی صدر مولانا ساجد رضا اسدی، عمران عباس اور دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن کی تیاریاں جاری ہیں، ملک بھر میں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، تین سال بعد اسلام آباد میں منعقد ہونے والا مرکزی کنونشن 18 اپریل سے شروع ہوگا، کنونشن میں شرکت کے لیے مختلف اضلاع میں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر...
افغانستان کے تین صوبوں میں قتل کے 4 ملزمان کی سزائے موت پر عمل درآمد کرا دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مجرموں کو 3 مختلف اسٹیڈیمز میں سرعام موت کی سزا دیدی گئی۔ عدالت کے حکم پر سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے مقتولین کے لواحقین نے مجرموں کو گولیاں ماریں۔ افغانستان میں ایک ہی دن میں سزائے موت دیئے جانے کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ایک دن میں اتنے افراد کو سزائے موت نہیں دی گئی تھی۔ یہ خبر پڑھیں : طالبان اہلکار کے قاتل کو سرِعام گولیاں مار کر موت کی سزا دیدی گئی طالبان کے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک سرعام سزائے موت پانے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ طالبان کے...
الجزیرہ کے نمائندے طارق ابو عزوم نے دیر البلح سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس شہر میں رہائشی علاقوں اور عارضی خیموں کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ کے مختلف علاقوں کو تنہا کرنے اور ایک 'بفر زون' قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پٹی میں صرف فوجی حملے ہی نہیں بلکہ طبی دباؤ بھی بڑھا دیا گیا ہے، جس سے فلسطینی عوام دوہری اذیت کا شکار ہیں۔ الجزیرہ کے نمائندے طارق ابو عزوم نے دیر البلح سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس شہر میں رہائشی علاقوں اور عارضی خیموں کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا جا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اپریل 2025ء) افغانستان کی سپریم کورٹ کے مطابق طالبان حکام کے حکم پر قتل کے تین مجرموں کو جمعے کے روز سزائے موت دے دی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے اعدادوشمار کے مطابق طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں عوامی طور پر سزائے موت پانے والوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ عینی شاہدین نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ دو افراد کو بادغیس صوبے کے دارالحکومت قلعہ نو میں سرعام موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقتولین کے ایک رشتہ دار نے دونوں مجرموں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا۔ سپریم کورٹ کے بیان میں کیا کہا گیا؟...
کراچی کی عدالت نے گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کے کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے شاہراہِ فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کے مقدمے میں ملزم انیق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ مزید پڑھیں: کارساز حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، واقعے سے متعلق رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کروانے اور رہا کرنے کا حکم دیا۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھا۔ ملزم کیخلاف تھانہ شارع فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہے، ہر افسر حلف لیتا ہے پھر بھی رشوت لی جاتی ہیں، یہاں ہر کام کرنے کے لیے رشوت دینی پڑھ رہی ہے، آپ یہ بتائیں کہ آپ کیسے متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سودی نظام اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ ہر افسر حلف لیتا ہے پھر بھی رشوت لی جاتی ہیں۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس کامران میاں خیل نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ صدر اور وزیر اعظم پاکستان اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، حکومت نے سودی شرائط پر آئی ایم ایف...
لبنانی وزیر دفاع سے اپنی ایک ملاقات میں مجتبیٰ امانی کا کہنا تھا کہ تہران، لبنان کے قومی مفاد اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے ہرممکن مدد کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ بیروت میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "مجتبیٰ امانی" نے لبنانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل "میشل منسی" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجتبیٰ امانی نے بریگیڈیئر جنرل میشل منسی کو وزارت دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ اس ملاقات کے حوالے سے لبنانی روزنامہ الاخبار نے لکھا کہ اس دوران دونوں رہنماوں نے بیروت اور تہران کے درمیان گہرے دوطرفہ روابط پر زور دیا۔ مجتبیٰ امانی نے لبنانی وزیر دفاع کو اس بات کا یقین دلایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے...
بھارتی ٹی وی اداکار پرتھ سمتھان پانچ سال بعد ٹیلی ویژن انڈسٹری میں واپسی کے لیے تیار ہیں، لیکن ان کا نیا پروجیکٹ ایک چیلنجنگ کردار کے ساتھ جڑا ہوا ہے وہ مشہور کرائم شو سی آئی ڈی میں اے سی پی کا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتھ کو مشہور کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ میں اے سی پی پردیومن کا کردار آفر کیا گیا ہے، جو پہلے شیوای ستم نے نبھایا تھا اور وہ اپنے اس کردار کے لیے بےحد مشہور ہیں اور ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی موجود ہے۔ پرتھ سمتھان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر انہوں نے یہ کردار...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں لانڈھی، کورنگی، لیاقت آباد اور سپرہائی وے پر ٹریفک حادثات میں ڈھائی سالہ بچے سمیت مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کالونی اسٹاپ کے قریب ٹریلر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی جبکہ سپر ہائی وے پر مزدا کی ٹکر سے ڈھائی سال کا بچہ فرحان اور کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔ کورنگی ویٹا چورنگی میں ٹرالے کی زد میں آنے والے نوجوان کا بھیجا اور دیگر جسمانی اعضا سڑک پر چپک گئے تھے جنہیں شہریوں نے تھیلے میں جمع کیا۔ مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی شناخت 41 سالہ عدنان...
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کل جو ہوا اس کو ویسے انا کا مسئلہ بنایا گیا ہے، سلمان اکرم نے بیرسٹر گوہر کو ساتھ بٹھا کر شرمندہ کرنے کی کوشش کی ہے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل نے کہا کہ علی ظفر کے سامنے پی ٹی آئی میں سلمان اکرم راجہ کی کیا اوقات ہے، سلمان اکرم راجہ اپنی حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات کا مسئلہ الگ تھا، اس مسئلے کو کیسے سیاسی رفقاء کی ملاقات سے مشروط کیا جا سکتا تھا۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اب لوگوں کی بے عزتی کرنے پر...
سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو موت کے جعلی کیسز بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوائے گئے جعلی کیسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔ وزارت تجارت نے موت دعویٰ جات کے مسترد جعلی کیسز کی تفصیلات پیش کیں۔وزارت تجارت نے ایوان کو بتایا کہ 3سال میں ایس ایل آئی سی کو جعلی اموات کے 640 کیسز موصول ہوئے ہیں۔ صرف 2022میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 224 کیسز موصول ہوئے۔ اگلے سال 2023 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 210کیسز اور 2024 میں جعلی اموات کے 206 کیسز بھجوائے گئے ہیں۔وزارت کا کہنا ہے کہ موت دعویٰ جات کے جعلی 640 کیسز کو شواہد...
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو موت کے جعلی کیسز بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوائے گئے جعلی کیسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں، وزارت تجارت نے موت دعوی جات کے مسترد جعلی کیسز کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔ وزارت تجارت نے بتایا کہ گذشتہ تین برس میں ایس ایل آئی سی کو جعلی اموات کے 640 کیسز موصول ہوئے، 2022 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 224 کیسز موصول ہوئے، 2023 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 210 کیس موصول ہوئے۔ وزارت تجارت نے کہا کہ 2024 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 206 کیس بھجوائے گئے، موت دعوی جات کے جعلی 640...
ملاقات کے دوران غزہ کی تباہی، اسرائیلی جارحیت اور امت مسلمہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مفتی منیب الرحمن اور علامہ صادق جعفری نے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر ”یکجہتی غزہ مارچ“ کی بھرپور حمایت اور عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی دارالعلوم نعیمیہ کے مہتمم مفتی منیب الرحمن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستران کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری سے ملاقات کی اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات کے دوران غزہ کی تباہی، اسرائیلی جارحیت اور امت مسلمہ کی...
ملاقات کے دوران غزہ کی صورتحال، اسرائیلی جارحیت اور امت مسلمہ کی بےحسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مفتی منیب الرحمن اور علامہ صادق جعفری نے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر ”یکجہتی غزہ مارچ“ کی بھرپور حمایت اور عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی دارالعلوم نعیمیہ کے مہتمم مفتی منیب الرحمن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستران کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری سے ملاقات کی اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات کے دوران غزہ کی صورتحال، اسرائیلی جارحیت اور امت مسلمہ کی بےحسی پر...
سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد کے سربراہ و امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایریک میئر کی ملاقات، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ایریک میئر نےجعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت،جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے...
اسلام آباد(رانا فرخ سعید)سابق قونصل جنرل پاکستان قونصلیٹ بارسلونا مرزا سلمان بیگ کیخلاف جنسی ہراسگی کی درخواست عدم ثبوتوں کی بناء پرخارج، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان قونصلیٹ بارسلونا کی ملازم خاتون آمنہ عمر نے اکتوبر 2022میں اس وقت کے قونصل جنرل بارسلونا مرزا سلمان بیگ کیخلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائر کی تھی جس میں شکایت کنندہ کی طرف سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ مجھے جنوری سے جولائی 2022 کے دوران قونصلیٹ میں اپنی تعیناتی کے دوران متعدد بار جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا،مجھے اپنے کام سے زیادہ کام کرنے کو دیا جاتا تھا۔ملزم سلمان بیگ مجھے سگریٹ پینے کا کہتا یا سگریٹ کو صرف منہ لگا کر واپس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )وزیر اعظم شہبازشریف نے چین، امریکہ اور یورپ کو پاکستان کی معدنیات میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے فائدے کا سودا ہے کہ وہ پاکستان سے معدنیات نکالیں اور خام مال حاصل کریں.(جاری ہے) انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہی فورم میں تقریباً دو ہزار افراد شرکت کر رہے ہیں جس کا مقصد ملک کی معدنی دولت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے دو روزہ فورم آٹھ سے نو اپریل تک جاری رہے گا، جس میں حکومت پاکستان کے معدنیات سے بھرپور علاقے کی نمائندگی کرے گی جو...
زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ترک خاتونِ اوّل کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی۔ترکیہ کی خاتونِ اوّل ایمنہ اردوان نے مریم نواز کو فورم سے خطاب کی خصوصی دعوت دی ہے۔مریم نواز کے اعزاز میں خصوصی ثقافتی تقریب ’اناطولیہ‘ میں منعقد کی جائے گی۔ مریم نواز نے ڈبل ڈیکر بس کرائے میں اضافہ مسترد کردیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) ڈبل ڈیکر بس کے کرائے میں اضافہ مسترد کردیا۔ ایمنہ اردوان نے اپنے دعوت نامے میں کہا ہے کہ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں آپ کی شرکت سے بے حد خوشی ہو گی۔انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آپ اناطولیہ کانفرنس میں میزبانی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ترک خاتون اوّل ایمنہ اردوان کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی جہاں وہ چوتھی اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کی تین روزہ تقریب میں شرکت کریں گی اس فورم کا عنوان "منقسم دنیا میں سفارتی روابط کی بحالی" ہوگا اور اس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، ممتاز سفارتکار، رائے عامہ کے لیڈرز اور اہم شخصیات شریک ہوں گی ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خصوصی خطاب کی دعوت دی ہے اس کے علاوہ ایمنہ اردوان کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اعزاز میں ایک خصوصی ثقافتی تقریب "اناطولیہ" بھی منعقد کی جائے گی ایمنہ اردوان نے کہا کہ انہیں مریم نوازشریف کی اناطولیہ ڈپلومیسی...
سری دیوی کو بھارتی فلم انڈسٹری کی پہلی خاتون سپر اسٹار ہونے کا اعزاز حاصل تھا اپنے وقت کی مقبول ترین ہیروئن 7 سال قبل ایک افسوسناک واقعے میں پُراسرار طور پر ہلاک ہوگئی تھیں۔ 24 فروری 2018 کا دن سری دیوی کے اہل خانہ اور مداحوں سمیت پوری فلم انڈسٹری کے لیے ایک دکھ بھرا دن تھا جب ایک غیر متوقع خبر نے سب کے ہوش اُڑا دیئے تھے۔ خبر یہ تھی کہ دبئی کے ایک ہوٹل میں اپنے کمرے کے واش روم میں سری دیوی مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی لاش باتھ ٹب میں ڈوبی ہوئی تھی۔ ہوٹل کے اس کمرے میں سری دیوی کے ساتھ ان کے شوہر ہدایتکار بونی کپور بھی تھے۔ ایک...
بھارتی کرائم شو سی آئی ڈی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے اے سی پی پردھیومن کے کردار کی موت کے بعد اب نئے اے سی پی کا کردار کرنے والے اداکار کا نام سامنے آگیا۔ سی آئی ڈی کے دوسرے سیزن کی حالیہ قسط میں اے سی پی پردھیومن جس کا کردار اداکار ‘شیواجی ستم’ نے نبھایا، ان کی موت ہوجاتی ہے اور ان کا کیس حل کرنے نئے اے سی پی ایوشمان آئے ہیں اور یہ کردار اداکار پارتھ سمتھان ادا کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارتھ سمتھان ٹیلی ویژن ڈراموں میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی اس شو کے بچپن سے مداح رہے ہیں۔ایک انٹرویو...
عید کے موقع پر چھٹیاں موت کا پروانہ بن گئیں، لاہور کے علاقے مناواں میں عید کی زائد چھٹیاں کرنے پر دکاندار نے مبینہ طور پر تشدد کرکے 18 سالہ ملازم کی جان لے لی۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق 18 سالہ عبداللہ ایک دودھ کی دکان پر پر کام کرتا تھا، جہاں عید کے موقع پر چھٹیاں کرنے پر دکان کے مالک اصغر نے غصے میں آ کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ زخمی عبداللہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مناواں پولیس نے بروقت کارروائی...
سینیئر سیاستدان و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان اور کارکنوں کی گرفتاری سے پارٹی کا مورال بلند ہوا، لیکن اب کسی کو بانی کی رہائی کی فکر نہیں۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی وجہ سے عمران خان کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے آہستہ آہستہ پارٹی سے سائیڈ لائن کیا گیا، مجھ پر ہونے والی تنقید گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں شیر افضل مروت پی ٹی آئی میں جلد واپسی کے لیے پرامید کیوں؟ انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کو سیاسی عروج حاصل ہوا، لیکن تحریک انصاف میں لوگ روایتی ہتھکنڈے استعمال کرتے...
پشاور: وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت پر حکومت کا ایک کامیاب سال مکمل ہونے پر صوبہ بھر کے تمام 36 اضلاع میں یوم تشکر منانے کے لیے خصوصی عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر پشاور یوم تشکر کے مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار ثابت ہوا ملک اور قوم کو ریلیف صرف نواز شریف اور شہباز شریف کی دے سکتے ہیں، ناممکن کو ایک بار پھر ممکن کر...
سونی ٹی وی اپنی مشہور کرائم سیریز "سی آئی ڈی" کے کردار اے سی پی پرادیومن کی 'موت' کا ڈرامائی اور گمراہ کن اعلان کرنے پر تنقید کی زد میں آگیا۔ ہفتہ 5 اپریل کو چینل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا: "اے سی پی پرادیومن کی یاد میں… ایک ایسا نقصان جو کبھی نہیں بھلایا جا سکے گا" ساتھ ہی ایک گرافک بھی شیئر کیا گیا جس پر لکھا تھا: "ایک دور کا اختتام، اے سی پی پرادیومن (1998–2025)" اس اعلان کو ابتدا میں اداکار شیواجی ستم (Shivaji Satam) کی حقیقی موت سمجھا گیا، جنہوں نے دہائیوں تک اے سی پی پرادیومن کا کردار نبھایا۔ مداحوں میں فوری...
ماضی کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اچانک دل کی خرابی سے ہونے والی موت (SCD) دل کی مختلف بیماریوں سے ہونے والی تمام اموات میں سے نصف کی ذمہ دار ہے۔ ایس سی ڈی اس وقت ہوتا ہے جب کسی شخص کا دل اچانک پمپ کرنا بند کر دیتا ہے۔ مزید برآں دل کی بیماری والے لوگ ڈپریشن کے بھی بڑھتے ہوئے خطرے میں ہوتے ہیں اور کچھ مطالعات مزید بتاتے ہیں کہ ڈپریشن ایس سی ڈی کے لیے ایک خطرے کا عنصر ہے۔ تحقیق نے مزید یہ بھی بتایا ہے کہ کچھ اینٹی ڈپریسنٹ ادویات قلبی مسائل کے زیادہ خطرے سے وابستہ ہیں جن میں ایس سی ڈی، فالج اور ایٹریل فبریلیشن شامل ہیں۔ ڈنمارک کے ایک...
کینسر ایک جان لیوا مرض ہے، تاہم آج کے جدید دور میں اس کا علاج بھی موجود ہے، اگر پہلے اسٹیج پر ہی اس کی تشخیص ہو جائے تو بچنے کے چانسز بہت زیادہ ہوتے ہیں، اس کے علاوہ صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان صحت مند خوراک کے ساتھ ساتھ ورزش کا بھی خیال رکھے اور وہ تمام تدابیر اختیار کرے جس سے انسانی جسم صحت مند رہ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں صحتمند بڑھاپے کے لیے درمیانی عمر میں کیا کھائیں؟ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طرز زندگی میں تبدیلیاں کینسر سے بچ جانے والوں کی عمر میں اضافہ کرتی ہیں۔ امریکا میں کی گئی تحقیق سے...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بوسنیا کے رکن ایوان صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انھیں عید کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بوسنیا کے ساتھ گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے تجارت، ثقافت اور عوامی رابطوں سمیت دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے بوسنیا کے رکن ایوان صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ بوسنیا کے رہنما نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو بوسنیا کے دورے کی دعوت دی۔
لندن(نیوزڈیسک)برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اہم انکشاف کیا کہ معروف لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی عزت کی خاطر ان کی موت کی اصل وجہ چھپائی گئی۔ اخبار نے ایک سینیئر تھائی پولیس افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لیگ اسپنر کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، تھائی پولیس افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شین وارن نے ممکنہ طور پر ممنوعہ دوا استعمال کی تھی۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں شین وارن مردہ حالت میں پائے گئے وہاں سے ممنوعہ دوا کی شیشی بھی ملی تھی جو پولیس نے کمرے سے غائب کر دی اور اس دوا کا رپورٹ میں بھی کہیں...
لندن: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اہم انکشاف کیا ہے کہ معروف لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی عزت کی خاطر ان کی موت کی اصل وجہ چھپائی گئی۔ اخبار نے ایک سینیئر تھائی پولیس افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لیگ اسپنر کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، تھائی پولیس افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شین وارن نے ممکنہ طور پر ممنوعہ دوا استعمال کی تھی۔ مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں شین وارن مردہ حالت میں پائے گئے وہاں سے ممنوعہ دوا کی شیشی بھی ملی تھی جو پولیس نے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2025ء) عوام کی معاشی کمر ٹوٹ جانے کا نتیجہ، رواں سال عید خریداری کا حجم کم ترین سطح پر آ گیا، کپڑوں اور جوتوں سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے غریب کے ساتھ ساتھ متوسط طبقے کو بھی عید خریداری سے محروم کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جانب حکومت کی جانب سے مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے دعووں کی قلعی کھل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال عید کے دوران بازاروں میں عید خریداری کا حجم کم ترین رہا۔ امسال عید الفطرکے لئے خریداری کا رجحان گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کم رہا ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ خام مال مہنگا...
اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8میں چینی خاتون کی پراسرار موت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سیکٹر ایف 8 میں 42 سالہ چینی خاتون کی پراسرار موت واقع ہوئی ہے، پولیس کی جانب سے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 8 میں رہائش پذیر چینی خاتون کی موت سے متعلق ان کے ساتھیوں نے اطلاع دی۔پولیس حکام کے مطابق چینی خاتون کے ساتھیوں کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں 42 سالہ خاتون کی ہلاکت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ چینی خاتون کی موت سیکٹر ایف 8 میں ان کی رہائش گاہ میں...
اسلام آ باد: وفاقی دارالحکومت میں چینی خاتون کی پراسرار موت ہوگئی تاہم پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ 42 سالہ چینی خاتون کی موت ایف8 میں ان کی رہائش گاہ میں ہوئی اور خاتون کے ساتھیوں نے پولیس کو ان کی موت سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں نے پولیس نے چینی خاتون کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھیوں نے بتایا کہ ان کی طبیعت صبح خراب ہوئی تھی اور اس کے بعد وہ اپنے کمرے میں سو گئی تھیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ چینی خاتون کی موت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو چھڑانے کی تحریک پس پشت جا چکی ہے، پارٹی میں کوئی فیصلہ درست نہیں ہورہا اور چھیناجھپٹی کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی سےفیصلے کروانے والوں کی کتاب سےعلی امین کا ورق کٹ چکا جب کہ علی امین گنڈاپور 8 ، 10 روز سے اسلام آباد میں ہیں مگر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، شک ہےکہ رکاوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہیں۔ گوجرانوالہ میں مبینہ طور...
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانے پر بمباری کی۔ جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن میں ڈرون طیاروں کے گودام کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بیروت کے جنوبی ٹاؤن میں کثیرالمنزلہ عمارت کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج نے بمباری سے قبل تین مرتبہ وارننگ اسٹرائیکس بھی کیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی ٹاؤن کے الحدث علاقے کے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کے لیے خبردار کیا تھا۔ جس کے بعد بیشتر رہائشی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے تھے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا...
شیر افضل مروت نے کہا پی ٹی آئی آج کل بیماری کا شکار ہے، جب سے عمران خان اندر گئے ہیں تب سے یہ بیماری لگی ہے، یہ بیماری باہر سے نہیں آئی بلکہ خان صاحب کے گھر سے آئی ہے، گھر کے اندر کی سیاست اور موروثی سیاست پر عمل پیرا ہوکر گدی پر قبضے کی کوششوں نے حقیقی معانوں میں پی ٹی آئی کا یہ حشر کیا ہے۔ شیر افضل مروت نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے، انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہے جب سے خان صاحب جیل گئے ہیں کون فیصلے کررہا ہے، پارٹی کے ہر لیڈر کو پتہ ہے کیا ہوا رہا ہے مگر وہ یا تو جھوٹ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ ملک کو دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے ،باہمی اتحاد کی قوت سے ہی ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے ،اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے موقع پر کیا ۔اس موقع پرامن وامان کی صورتحال ،ملک کو درپیش چیلنجز ،اتحادو یگانگت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ملاقات...
مخلوط طرز انتخاب نے اقلیتو ںکی سیاسی قوت کو ختم کر دیا ہے، اکمل بھٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین مینارٹیز الائنس پاکستان اکمل بھٹی ایڈوکیٹ اور میپ خیبر پختونخوا کے صدر انوش بھٹی کی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات انجنئر احسان اللہ سے اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال، حالیہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی ، بلوچستان کی صورتحال اور انسانی حقوق کی مکمل فراہمی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے اور معلومات کی رسائی عام شہریوں تک پہنچانے کے حق کی فراہمی کے لئے حکمرانوں سے عملی اقدامات اٹھانے پر غور ہوا۔ انجنئر احسان...
اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کو قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی میں جانا چاہیے تھا، اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ غیر منتخب لوگوں کا تھا، پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا،سیاسی کمیٹی میں جانے کی ضرورت نہیں تھی، پی ٹی آئی کو مار پڑ رہی ہے،ہمیں مصالحت کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ بیرون ملک سوشل میڈیا نے اجلاس کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلایا پھر فیصلہ تبدیل ہو گیا، تحریک انصاف کو بلاول بھٹو کی آفر کو قبول کرنا چاہیے، بلاول بھٹو نے فیس سیونگ کا موقع فراہم کیا ہے، پی ٹی آئی کو بلاول بھٹو کی آفر سے فائدہ...
کراچی: کراچی میں سڑکوں پر موت کا رقص جاری ہے، روزے کے وقت ایک اور حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ فیصل پر واقع فیصل بیس کے قریب تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور نے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی کو روند دیا۔ حادث کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل تباہ جبکہ اُس پر سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ڈرائیور موقع پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہورہا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اُسے عوام پر پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔ مشتعل عوام نے گاڑی کو نقصان پہنچانے اور نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی نفری...
لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں پولیس ناکے پر شہری کی جانب سے پولیس حکام کو رشوت دینے کی کوشش مہنگی پڑ گئی جب کہ ڈی ایس پی مبشر اعوان نے شہری پر مقدمہ درج کروا دیا۔ رپورٹ کے مطابق ناکے پر پولیس جوانوں کو رشوت دینے پر مقدمہ درج کرکے بس ڈرائیور کو بخت شاہ گرفتار کرلیا گیا، صوبائی دارالحکومت کے ناکہ جات پر کڑی نگرانی جاری ہے، قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ اشتہاری پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار تھا، بس ڈرائیور نے رشوت کی پیشکش کی، بس میں قتل کا اشتہاری ملزم سوار تھا، ملزم ایک سال سے روپوش تھا، ملزم وقاص پر مقدمہ 1220/24 تھانہ خانقاہ ڈوگراں (شیخوپورہ) میں درج ہے۔ ایس پی...

جدہ میں صحافتی تنظیموں کی دعوت سحری، آرمی چیف کی والدہ اور کشمیری رہنما سردار اقبال کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
جدہ میں صحافتی تنظیموں کی دعوت سحری، آرمی چیف کی والدہ اور کشمیری رہنما سردار اقبال کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ) سپہ سالار افواج پاکستان آرمی چیف سید حافظ عاصم منیر کی والدہ اورکشمیری رہنما سرداراقبال کےوالد کےانتقال پراظہارتعزیت۔ پاکستان اوورسیز میڈیا فورم (پی اوایم ایف) کے سرپرست آعلیٰ سید مسرت خلیل کی جانب سے جدہ کے صحافیوں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں دی گئی دعوت سحری میں جدہ کی تینوں بڑی صحافتی تنظیموں پاکستان اوورسیز میڈیا فورم (پی او ایم ایف)، پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف) اوریونائٹیڈ میڈیا فورم (یوایم ایف) اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے عہدادارن و ممبران نے چیف آف آرمی اسٹاف...
لاہور: سیشن عدالت لاہور نے قتل میں ملوث ملزم محمد عمران عرف صابی کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اسے سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج چوہدری شاہد حمید نے فیصلہ سنایا۔ ملزم کے خلاف 2021 میں تھانہ رائیونڈ سٹی میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے اپنے بھتیجے علی شان کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ پراسیکیوٹر ساجد سعید بھٹی نے عدالت میں شواہد پیش کیے، ملزم کے خلاف تیرہ گواہوں نے بیان قلمبند کرائے۔
ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے جبکہ پولیس اور مشکوک افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام احسان اللہ ہے، جبکہ زخمی ہونے والے کانسٹیبل کا نام رفیع اللہ ہے۔ پولیس کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس پر فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ایک دوسرے واقعے میں تھانہ صدر کی حدود رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی...
ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل شہید، سپاہی زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام احسان اللہ تھا جبکہ زخمی ہونے والے کانسٹیبل کا نام رفیع اللہ ہے۔شہید پولیس اہلکار احسان اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلکی مروت محمد جواد اسحاق (PSP)، پاک فوج کے بریگیڈیئر عمران، ڈپٹی کمشنر ذیشان عبداللہ، ایس پی انوسٹی گیشن مراد خان سمیت پولیس اور پاک فوج اور ریسکیو 1122افسران اور جوانوں سمیت سماجی...
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تقریباً پانچ سال بعد، بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) نے اس کیس کو بند کرتے ہوئے اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے خاندان کو بے گناہ قرار دے دیا۔ 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ اُن کی موت نے نہ صرف فنی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ اس کے ساتھ ہی کئی قیاس آرائیاں اور الزامات بھی سامنے آئے، جن میں کالے جادو جیسے غیر معمولی دعوے بھی شامل تھے۔ اس کے بعد سے یہ معاملہ تفتیش کے زیرِ غور رہا۔ سی بی آئی نے اپنی تفتیش کے بعد...
ماریہ قتل کیس: عدالتی فیصلہ، والد اور بھائی کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مقامی عدالت نے گذشتہ برس بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون ماریہ بی بی کے مقدمے میں ان کے والد اور بھائی کو مجرم قرار دیتے ہوئے پھانسی اور 10، 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ مقتولہ کی بھابھی اور بڑے بھائی کو بری کر دیا گیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ والد کی موجودگی میں بھائی کا اپنی بہن کو قتل کرنا خاندان کی ملی بھگت کی نشاندہی کرتا ہے۔ خوفناک واردات کے بعد والد کا اپنے بیٹے کو...
گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر پی ایس ٹی نے کہا کہ غزہ میں اس وقت علاج معالجے کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے، اسپتالوں میں بھی طبی امداد کا سامان ختم ہوچکا ہے، جنگ بندی اور امن معاہدے کی آڑ لے کر اسرائیل مسلسل مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، زمینی اور فضائی حملے ابھی بھی اسرائیل کی جانب سے کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام مخالف قوتیں اپنے ناپاک عزائم کو سرانجام دینے کے لیے اسرائیل کے ذریعے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں، اسرائیل کی جانب سے امن معاہدے کی بھی پاسداری نہیں کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد...
بلاول بھٹو زرداری : فوٹو فائل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قومی ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنا نا گزیر ہے، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں وہ تنگ نظری کی سیاست چھوڑ کر عوام کا سوچیں۔گورنر ہاؤس لاہور میں دعوت افطار سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک و قوم کےلیے اکٹھا ہونا پڑے گا، عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہونا چاہیے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ کس قیدی کو رہا، کس کو پکڑ رہے ہیں، اس کے بجائے حقیقی مسائل پر توجہ دیں، بلاول کا حکومت کو مشورہ بلاول بھٹو نے کہا...
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا تحریک انصاف کی پوری قیادت مقدمات میں نامزد ہے، کسی دن پی ٹی آئی کا کوئی ایک رہنما عدالت ہوتا ہے، کسی دن دوسرا رہنما عدالت میں ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے فتنہ پھیلانے والے کئی لوگ ہیں جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے میری ملاقات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا تحریک انصاف کی پوری قیادت مقدمات میں نامزد ہے، کسی دن پی ٹی آئی کا کوئی ایک رہنما عدالت ہوتا ہے، کسی دن دوسرا رہنما عدالت میں ہوتا ہے۔...
بیجنگ :”ہم ایک ہی سمندر کی لہریں، ایک ہی درخت کے پتے، ایک ہی باغ کے پھول ہیں”، یہ قدیم رومی فلسفی لوسیوس سینیکاکا قول ہے۔ اس اسٹوئک فلسفی نے شاید کبھی سوچا بھی نہ ہو کہ دو ہزار سال بعد، اس کا فلسفہ ایک مشرقی ملک کی خارجہ پالیسی کے نظریے میں زندہ ہو جائے گا۔ 23 مارچ 2013 کو، چین کے صدر شی جن پھنگ نے روس کے انٹرنیشنل ریلیشنز انسٹی ٹیوٹ میں ایک خطاب کیا، جس میں پہلی بار دنیا کے سامنے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کا تصور پیش کیا گیا۔ گزشتہ 12 سالوں میں، ایک خوبصورت وژن سے لے کر وسیع عمل تک، یہ نئے دور کی چینی خصوصیات کی حامل بڑے ملک کی خارجہ...
—فائل فوٹو ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ماریہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے لڑکی کے والد اور بھائی کو سزائے موت کا حکم دے دیا، دونوں ملزمان کو 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔بہن ماریہ کے قتل کے دوران ویڈیو بنانے والے مقتولہ کے دوسرے بھائی کو عدالت نے بری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ٹوبہ ٹیک سنگھ: باپ اور بھائی کے ہاتھوں قتل ماریہ کی ڈی این اے رپورٹ آ گئی قتل کے وقت کمرے میں موجود مقتولہ کی بھابھی کو بھی عدالت نے بری کر دیا۔یاد رہے کہ ماریہ کو 17اور 18مارچ 2024ء کی درمیانی شب بھائی نے باپ کی موجودگی میں گلا دبا کر قتل...
جیسیکا ایبر جو کہ جنوری میں مستعفی ہونے تک 3 سال تک ورجینیا کے مشرقی ضلع کی امریکی اٹارنی تھیں، ہفتے کے روز اسکندریہ میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ورجینیا کے مشرقی ڈسٹرکٹ کی سابق امریکی اٹارنی جیسیکا ایبر ہفتے کی صبح اسکندریہ میں مردہ پائی گئیں۔ وہ 43 سال کی تھیں۔ اسکندریہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پولیس نے صبح 9:20 بجے ایبر کی لاش دریافت کی۔ پولیس نے اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ ان کی موت مشکوک تھی، اس بات کا تعین طبی معائنہ کے بعد ہی کیا جائے گا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق جیسیکا کی موت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا: غیرقانونی تارکین وطن...
اسلام ٹائمز: مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں مجلس عزاداری، ماتم اور تابوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ علامہ شاکر حسین میثم نے مصائب پڑھے۔ اسکے بعد شبیہہ تابوت کے ساتھ ماتم اور سینہ زنی کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: استاد ایس این حسینی پورے ملک کی طرح 21 رمضان المبارک کو مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سمیت کرم کے کل 200 سے زیادہ امام بارگاہوں میں یوم شہادت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزا، ماتم، سینہ زنی اور شبیہ تابوت کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں مجلس عزاداری، ماتم اور تابوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ علامہ شاکر حسین میثم نے مصائب پڑھے۔ اسکے بعد شبیہہ تابوت کے ساتھ ماتم اور سینہ زنی...
26 نومبر احتجاج میں بیٹے ہلاکت کے خلاف وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ ایڈیشنل یشن جج افضل مجوکا نے 9 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ مقدمہ اندراج درخواست میں ایف آئی آر کی ہدایت دیتے عدالت مطمئن ہونی چاہیے کافی مواد ریکارڈ پر موجود ہے، قانونی طور پر درخواست گزار وکیل کی اس دلیل کی کوئی حیثیت نہیں،۔ عدالت نے کہا کہ پٹیشن کی سپورٹ میں کوئی مواد ضرورت نہیں ، فیصلہ درخواست گزار کے دعوی کے مطابق 26 نومبر کو ان کے بیٹے محمد علی سمیت 9 ہلاکتیں ہوئیں، درخواست گزار کی جانب سے کوئی...
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تقریباً ساڑھے 4 سال بعد بھارت کے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کیس بند کردیا اور اداکارہ ریا چکرورتی کو کلین چٹ دے دی۔ سی بی آئی نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں تفتیش مکمل کر کے کیس کو بند کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے۔ رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کے بعد اب کیس کی اگلی سماعت 8 اپریل کو ممبئی کی باندرہ مجسٹریٹ کورٹ میں ہوگی، اگر عدالت اس رپورٹ کو قبول کر لیتی ہے تو سشانت سنگھ راجپوت کا کیس باقاعدہ طور پر بند کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی تفتیش میں کوئی ایسا ثبوت نہیں...
بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق 2 مقدمات میں حتمی رپورٹس ممبئی کی عدالت میں پیش کردی ہیں، جن کے مطابق ان کی بظاہر پراسرار موت کے پیچھے کسی ’فاؤل پلے‘ کو ثابت کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ سی بی آئی نے اگست 2020 میں پٹنہ میں سوشانت سنگھ کے والد کے کے سنگھ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے بعد تفتیش کا آغاز کیا، انہوں نے اداکارہ ریا چکرورتی اور دیگر پر خودکشی میں معاونت، مالی فراڈ اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سوشانت کی موت خودکشی نہیں تھی، سلمان خان کی سابقہ...
کراچی کے علاقے ملیر میں لڑکی کی موت معما بن گئی۔کراچی میں ملیر چمن کالونی لاسی گوٹھ کے قریب گھر سے 15 سال کی لڑکی کی لاش ملی، لاش کی شناخت 15 سال کی نصرت کے نام سے کی گئی۔ مانسہرہ: سرکاری اسکول سے آٹھویں جماعت کی طالبہ کی لاش برآمد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا کچھ اور تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق گھر والوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز افطار کے بعد لڑکی کی طبیعت خراب ہوئی تو اسے اسپتال لے گئے، ڈرپ لگوانے کے بعد گھر واپس لائے، تھوڑی دیر بعد دیکھا تو وہ مردہ حالت میں تھی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید معلومات پوسٹ...

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی پاکستانیوں کو اتحاد کی دعوت ، آئیے ارتھ آور کے موقع پر سوات کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک 22 مارچ کو رات 8:30 بجے اپنی روشنیاں گل کردیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانیوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیے ارتھ آور کے موقع پر سوات کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک۔(جاری ہے) 22 مارچ کو رات 8:30 بجے اپنی روشنیاں گل کردیں۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کرکے اس علامتی اقدام میں حصہ لیں تاکہ اس عمل کی ترغیب دی جاسکے، آگاہی پیدا کی جاسکے اور افراد، کاروباری اداروں اور برادریوں کو پائیدار طریقوں کو اپنانے کے لئے بااختیار بنایا جاسکے۔\932

وزیر داخلہ محسن نقوی کی تھانہ پیزو لکی مروت پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پرخیبرپختونخوا پولیس کو شاباش
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تھانہ پیزو، لکی مروت پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملے کو پسپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں خیبرپختونخوا پولیس کے جری سپوتوں پر فخر ہے، جو پہلے بھی دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کر چکے ہیں۔
کراچی(شوبز ڈیسک)سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی جانب سے عورت مارچ کو فنڈنگ کے دعوے کرنے کے بعد ان سے شواہد مانگ لیے۔ احمد علی بٹ نے حال ہی میں اپنے پوڈکاسٹ میں سماجی رہنما کنول چیمہ کو مدعو کیا تھا، جہاں دونوں نے فیمنزم پر بھی بات کی۔ فیمنزم کیا ہے کہ سوال پر کنول چیمہ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں حد سے زیادہ بے حیائی فیمنزم نہیں اور نہ ہی عورتوں کی جانب سے اپنے کپڑے اتار کر مظاہرے کرنے کو فیمنزم کا نام دیا جا سکتا ہے۔ ان کی بات پر جب احمد علی بٹ نے کہا کہ خواتین کہتی ہیں ’میرا جسم، میری مرضی‘ اس...
کراچی: ملیر کے علاقے چمن کالونی لاسی گوٹھ میں 15 سالہ بچی کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق نصرت نامی لڑکی کی لاش گھر کے کمرے سے ملی جسے اہل خانہ نے فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے اسپتال پہنچ کر اہل خانہ کا ابتدائی بیان ریکارڈ کیا، جس میں بتایا گیا کہ بچی کی طبیعت افطار کے بعد خراب ہوئی تھی۔ اہل خانہ اسے قریبی اسپتال لے گئے، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ڈرپ لگا کر گھر بھیج دیا گیا، تاہم گھر پہنچنے کے بعد بچی کو کمرے میں لیٹاکر اہلخانہ اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے، اہلخانہ کے مطابق کچھ دیر بعد کمرے میں جاکر دیکھا...
چینی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری کا احترام کرے، چین دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا اور منشیات کے جرائم پر سخت موقف اختیار کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈین حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس کے چار شہریوں کو منشیات سے متعلق الزامات میں چین میں سزاِئے موت دے دی گئی ہے۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ سزا پانے والے چاروں افراد دوہری شہریت کے حامل تھے اور ان کی شناخت اہلِ خانہ کی درخواست پر ظاہر نہیں کی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ذاتی طور پر چین کو اس سلسلے میں نرمی برتنے کو کہا تھا۔ انھوں نے ان ہلاکتوں...
نماز مغربین باجماعت ادا کی گئی۔ پروگرام میں ریجنل صدر محمد حسن سمیت ریجنل کابینہ، ضلعی صدر پشاور سید نجم الحسن و کابینہ، سینئر احباب، اہلسنت برادران اور کیمپس بھر سے کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن، ضلع پشاور کے زیر اہتمام 18 رمضان المبارک کو کیمپس یونٹس کی جانب سے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں "فلسطین مرکزِ وحدت گرینڈ دعوت افطار" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نماز مغربین باجماعت ادا کی گئی۔ پروگرام میں ریجنل صدر محمد حسن سمیت ریجنل کابینہ، ضلعی صدر پشاور سید نجم الحسن و کابینہ، سینئر احباب، اہلسنت برادران اور کیمپس بھر سے کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے والے اپنی عیدوں میں مشغول ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کسی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عید کی کوئی پرواہ نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اب عیدوں کی گنتی نہیں کرنی چاہئے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 12 تاریخ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو تحریکِ انصاف سے نکال دیا تھا۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مارچ 2025ء) کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے بدھ کے روز بتایا کہ کینیڈا کی حکومت کی طرف سے رحم کی اپیلوں کے باوجود، چین نے حالیہ ہفتوں میں کینیڈا کے چار شہریوں کو موت کی سزا دے دی۔ وزیر خارجہ جولی نے اوٹاوا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہم چین میں کینیڈا کے شہریوں کے خلاف ہونے والی پھانسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔" جوابی کارروائی میں چین نے بھی کینیڈا کے سفیر کو ملک بدر کر دیا جولی نے کہا کہ وہ اور سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی چین سے ملزمان کو معاف کر دینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا، "میں...
سپریم کورٹ نے خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی، جس کا مقصد عدلیہ کے احتساب اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے حائل رکاؤٹیں دور کرنے کے عزم کی توثیق ہے۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بدعنوانی سے پاک ماحول کو فروغ دینے اور انصاف کے اصولوں کی پاسداری کے لیے پر عزم ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ گذشتہ تقریبا پانچ ماہ میں 7 ہزار 633 نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ 11 ہزار 779 مقدمات پر فیصلے ہوئے، نئے ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی سے مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی، بطور چیف جسٹس پاکستان یقین دلاتا ہوں سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا مقدمہ کا فیصلہ بہت جلد میرٹ...
رشوت اور سفارش سے متعلق میں عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عوام کے نام پیغام جاری کر دیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ نظامِ عدل اور بالخصوص سپریم کورٹ میں تیز ترین انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، گزشتہ 5 ماہ میں دائر 7633 نئے کیسز کے مقابلے میں 11779 کیسز کا فیصلہ کیا۔چیف جسٹس نے کہا ہے کہ نئے ججوں کے آنے کے بعد مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی، آپ کا مقدمہ سپریم کورٹ میں دائر ہے تو فیصلہ بہت جلد میرٹ کی بنیاد پر...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی اوورسیز بینچ کا قیام چوہدری سالک حسین کی ذاتی لگن اور کاوش کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی مسلم لیگی قائدین کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔(جاری ہے) اوورسیز پاکستانیوں کے کیے خصوصی عدالتوں کا قیام چوہدری سالک حسین کی اوورسیز پاکستانیوں سے محبت کا عملی ثبوت ہے چوہدری شجاعت حسین کے دور اقتدار میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کی میتیں مفت پاکستان لانے کی خدمات کا آغاز ہوا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی اوورسیز بینچ کا قیام چوہدری سالک حسین کی ذاتی لگن اور کاوش کا...
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کو بڑی دھمکی دے دی۔ یہ بھی پڑھیں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری، 300 سے زائد فلسطینی شہید حماس کے سینیئر رہنما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ اسرائیلیج کچھ بھی کرلے اس کا غزہ میں کوئی ہدف پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا دوبارہ جنگ کا آغاز یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں حماس کے دفاتر اور عسکری ڈھانچے پر بمباری کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حماس...
اسلام ٹائمز: بعد افطار ایم ڈبلیو ایم کی شہدائے راہ مقاومت کانفرنس سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی و خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے مقامی لان میں دعوت افطار و شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی، اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی و خطاب کیا۔ کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز، ایم کیو ایم کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما سرباز عبدالرب درانی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ظفر اقبال، مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ثقلین...
—فائل فوٹو لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات کیس کے ملزم کو عدم ثبوت پر بری کر دیا۔ لاہور سیشن کورٹ میں کمرہ عدالت کے باہر نوجوان قتلپولیس کے مطابق کمرہ عدالت کے باہر ملزم نواز کو نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ لاہور کی سیشن کورٹ کے جج حافظ رضوان عزیز نے ملزم منشا کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ملزم کے خلاف کاہنہ پولیس نے 2020ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس کا ملزم پر الزام تھا کہ اُس کے قبضے سے 1 ہزار 70 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔
کانفرنس سے خطاب میں فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری صابر ابومریم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی نابودی تک تحریک فلسطین جاری رہے گی، ملکی عوام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہید حسن نصر اللّٰہ و اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے القدس کی تحریک کو مذید تقویت ملی ہے، شہدائے راہ مقاومت ہمارے ہیرو ہیں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، طوفان الاقصیٰ خطے میں فلسطینیوں کی جیت اور غاصب اسرائیل کی شکست ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے ضلع کورنگی کی جانب سے ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السّلام کی مناسبت سے...
چین کے صدر شی جن پنگ نے یورپی یونین اور چین کے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر سربراہی اجلاس کے لیے برسلز کا دورہ کرنے کی دعوت کو مسترد کر دیا ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ بیجنگ نے یورپی یونین کے حکام کو بتایا کہ شی جن پنگ کے بجائے وزیراعظم لی چیانگ یورپی کونسل اور کمیشن کے صدور سے ملاقات کریں گے۔ اخبار نے رپورٹ میں بتایا کہ چینی وزیراعظم عام طور پر اس سربراہی اجلاس میں شرکت کرتے ہیں جب یہ برسلز میں منعقد ہوتی ہے۔ ملک کے صدر بیجنگ میں اس اجلاس کی میزبانی کرتے ہیں تاہم، یورپی یونین چاہتی ہے کہ شی...
نواز شریف نے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کیلئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی اور لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔ لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کیلئے شہر چھ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تمام زونز ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کیلئے بیک وقت کام شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لئے نئی اتھارٹی قائم کردی گی جس کے پیٹرن انچیف مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے۔ پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم...

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا دورہ ملتان، علامہ تقی نقوی سے ملاقات، بھائی کی وفات پر اظہار افسوس
مرحوم سید علی رضا نقوی کے ورثاء سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہا کہ ایک عالم دین کی موت ایک عالم کی موت ہے، اُن کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم نے اپنی زندگی حصول علم و ترویج علوم آل محمد علیہم السلام میں گزاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے حال ہی میں ملتان میں انتقال کرجانے والے بزرگ عالم دین علامہ سید علی رضا نقوی کے ورثاء سے جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ ملتان میں تعزیت کی اور دعائے مغفرت بھی کی۔ اس موقع پرمرحوم کے بڑے بھائی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ ڈاکٹر...
دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی وی لاگر جنید خان موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہارگیا۔ اپنی سلو موشن اور روبوٹک اسٹائل ڈانس ویڈیوزکیلئے مشہور وی لاگر 32 سالہ جنید خا ن کیرالہ کے ملاپور میں حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق بھارتی وی لاگر کی موٹر سائیکل ریت کے ٹیلے سے ٹکرانے کے باعث حادثے کا شکار ہوئیجس میں انہیں سر پر چوٹیں آئیں ۔حادثے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ وی لاگر کی موت پر فلم ساز کمار سیدھرن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا یہ واقعی ایک حادثہ تھا؟ یہ موت انتہائی مشکوک ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لئے نئی اتھارٹی قائم کردی گی جس کے پیٹرن انچیف مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے. پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لئے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR قائم کی گئی. محمد نواز شریف "لہر" (LAHR ) کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے، متعلقہ افسران پر مشتمل" لہر" کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔ نوازشریف نے تجاوزات کے متاثرین کو...
بعد افطار ایم ڈبلیو ایم کی شہدائے راہ مقاومت کانفرنس سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی و خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت مقامی لان میں دعوت افطار و شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت مقامی لان میں دعوت افطار و شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت مقامی لان میں دعوت افطار و شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت مقامی لان میں دعوت افطار و شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت مقامی لان میں دعوت افطار و شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کراچی، ایم ڈبلیو...
برطانیہ کے وزیراعظم سرکیئراسٹارمر نے مسلم کمیونٹی کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر افطار کا اہتمام کیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم نے افطار کے شرکا کو روزہ کھولنے کے لیے کھجوریں پیش کیں۔ برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے دعوت افطار سے خطاب میں کہا کہ افطار کے موقع پر کمیونیٹیز کو متحد کرنے کے لیے مسلم کمیونٹی کے کام، غلط فہمیوں کو چلینج کرنے اور نوجوانوں کو سپورٹ کرنے کا موقع ملا۔ متاثر کن برطانوی مسلمان نوجوانوں کو افطار کے لیے خوش آمدید کہا۔ ان کے ساتھ روزہ کھولنا اعزاز کی بات ہے۔ 10 ڈاوئننگ اسٹریٹ کی عمارت سے مسلمانوں کا بھی اتنا...
— فائل فوٹو پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر واقع کپڑوں کی دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔ لکی مروت: پولیس وین کے قریب دھماکا، 2 اہلکار زخمیلکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔