Express News:
2025-03-15@14:10:22 GMT

برطانوی وزیراعظم کی جانب سے دعوت  افطار کا اہتمام

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

برطانیہ کے وزیراعظم سرکیئراسٹارمر  نے مسلم کمیونٹی کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر افطار کا اہتمام کیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم نے افطار کے شرکا کو روزہ کھولنے کے لیے کھجوریں پیش کیں۔

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے دعوت افطار سے خطاب میں کہا کہ افطار کے موقع پر کمیونیٹیز کو متحد کرنے کے لیے مسلم کمیونٹی کے کام، غلط فہمیوں کو چلینج کرنے اور نوجوانوں کو سپورٹ کرنے کا موقع ملا۔  متاثر کن برطانوی مسلمان نوجوانوں کو افطار کے لیے خوش آمدید کہا۔ ان کے ساتھ روزہ کھولنا اعزاز کی بات ہے۔ 10 ڈاوئننگ اسٹریٹ کی عمارت سے مسلمانوں کا بھی اتنا تعلق ہے جتنا کہ کسی اور کا۔

افطار میں جسٹس سیکریٹری اور لارڈ چانسلر شبانہ محمود، فیتھ منسٹر لارڈ واجد خان، لیڈر برینٹ کونسل کونسلر محمد بٹ سمیت برطانوی فوج میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین اور مختلف شعبوں میں اعلیٰ خدمات سرانجام دینے والے نوجوان بھی شریک ہوئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

لوئر دیر؛ گرلز اسکول بند کرنے اور رکن اسمبلی کو بھتے کی دھمکی موصول

لوئر دیر:

نامعلوم افراد کی جانب سے گورنمنٹ گرلز اسکول بند کرنے اور رکن اسمبلی کو بھتے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر دیر کے گورنمنٹ گرلز اسکولوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز  کالز موصول ہوئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ گرلز اسکولوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے، بصورت دیگر نتائج کے ذمے دار خود ہوں گے۔

دھمکیاں ملنے کے بعد ڈی ای او کی جانب سے تمام صورت حال سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کو بھی طالبان کی جانب سے بھتہ دینے کا خط موصول  ہوا ہے، جس میں انہیں بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کے خلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس کا جواب عدالت میں جمع
  • وزیراعظم کیخلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس کا جواب عدالت میں جمع
  • 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں دعوت افطار، برطانوی وزیراعظم نے شرکا کو کھجوریں پیش کیں
  • وزیراعظم کا اسلامو فوبیا کے عالمی دن کے موقع پر اہم پیغام
  • اسلام فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
  • پنجاب حکومت کی مخیر حضرات سے نادار قیدیوں کے جرمانے ادا کرنے کی اپیل
  • اے پی سی دعوت دینے کیلئے پی ٹی آئی کے پاس جانے کو تیار ہیں، خواجہ آصف
  • لوئر دیر؛ گرلز اسکول بند کرنے اور رکن اسمبلی کو بھتے کی دھمکی موصول
  • پی آئی اے پروازوں کی بحالی کیلئے برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس 20 مارچ کو ہوگا