پی ٹی آئی ، حکومت کیخلاف تحریک چلانے کے قابل نہیں : شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو چھڑانے کی تحریک پس پشت جا چکی ہے، پارٹی میں کوئی فیصلہ درست نہیں ہورہا اور چھیناجھپٹی کا ماحول ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی سےفیصلے کروانے والوں کی کتاب سےعلی امین کا ورق کٹ چکا جب کہ علی امین گنڈاپور 8 ، 10 روز سے اسلام آباد میں ہیں مگر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، شک ہےکہ رکاوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہیں۔
گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر زہریلی بریانی کھانے سے دو بچے جاں بحق
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں تاہم پی ٹی آئی اورجے یوآئی میں خلیج خود بانی اورمولانا کی پیداکردہ ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت پی ٹی آئی
پڑھیں:
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ناظر عباس تقوی کا سکردو میں القدس ریلی سے خطاب
القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنیوالے اسلام کے غدار ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنے والے اسلام کے غدار ہیں۔ سکردو میں القدس ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے، غزہ میں اسرائیل نے بربریت کی انتہاء کر دی۔ قائد اعظم محمد علی جناح اپنے دور میں واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان کبھی غاصب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنے والے اسلام کے غدار ہیں۔ دہشت گردوں کے مقابلے کیلئے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہیں، ورنہ بہت نقصان اٹھائیں گے، اسلام دشمن طاقتیں مضبوط ہو رہی ہیں، مگر ہم آپس میں بٹے ہوئے ہیں، جب تک ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا نہیں کریں گے، تب تک ہم کامیاب نہیں ہونگے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial