رشوت اور سفارش سے متعلق میں عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عوام کے نام پیغام جاری کر دیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ نظامِ عدل اور بالخصوص سپریم کورٹ میں تیز ترین انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، گزشتہ 5 ماہ میں دائر 7633 نئے کیسز کے مقابلے میں 11779 کیسز کا فیصلہ کیا۔
چیف جسٹس نے کہا ہے کہ نئے ججوں کے آنے کے بعد مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی، آپ کا مقدمہ سپریم کورٹ میں دائر ہے تو فیصلہ بہت جلد میرٹ کی بنیاد پر ہو جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سرکاری یا غیر سرکاری شخص رشوت طلب کرے تو فورا مجھے اطلاع دیں، رشوت اور سفارش سے متعلق میں عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ناصرف آپ کا نام خفیہ رکھا جائے گا بلکہ شکایت کی فوری سنوائی بھی ہو گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیف جسٹس یحیی

پڑھیں:

وفاق سے کراچی کیلئے پیکیج کی سفارش کریں، میئر نے گورنر سندھ کو خط لکھ دیا

خط کے مطابق میئر کراچی نے وفاقی حکومت سے شہری ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی اپیل کی ہے اور خط میں کہا گیا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا میں تنگ جگہ اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے وفاق کی زمین موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کراچی ترقیاتی پیکیج کے لیے خط لکھ دیا۔ میئر کراچی کے خط کے مطابق کراچی کی ترقی کے لیے وفاق سے 100 ارب روپے کے پیکیج کی سفارش کریں، شاہراہِ بھٹو سے نیشنل ہائی وے اور پورٹ قاسم تک ایکسپریس وے بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ خط کے مطابق ناردرن بائی پاس کی توسیع اور کراچی پورٹ تک سڑکوں کی مرمت کے لیے 35 ارب روپے درکار ہیں، گٹر باغیچہ میں منشیات کے عادی افراد کے لیے بحالی مرکز کی تعمیر کا منصوبہ ہے، سفاری پارک کی توسیع کے لیے 5 ارب روپے درکار ہیں۔ میئر کراچی کے خط میں کہا گیا ہے کہ گٹر باغیچہ میں 200 ایکڑ پر گرین زون بنانے کے منصوبے کے لیے 2 ارب روپے درکار ہیں، کراچی کے ساحلی علاقوں کی بحالی کے منصوبے کے لیے 5 ارب روپے درکار ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی ہاربر کی صفائی اور بحالی کے منصوبے کے لیے 5 ارب روپے درکار ہیں، ناردرن بائی پاس پر جدید مذبحہ خانہ اور گوشت پروسیسنگ زون بنانے کا منصوبہ ہے جبکہ کورنگی کریک پر پانی ری سائیکلنگ پلانٹ کے قیام کے لیے 5 ارب روپے درکار ہیں۔ میئر کراچی نے وفاقی حکومت سے شہری ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی اپیل کی ہے اور خط میں کہا گیا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا میں تنگ جگہ اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے وفاق کی زمین موجود ہے۔ خط کے مطابق کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ اور ایم اے جناح روڈ پر وفاق کی زمین پر پارکنگ پلازہ بننا چاہیئے، گورنر ہاؤس اس تمام صورتِ حال اور منصوبوں پر شہر کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ میں سائلین سے رشوت طلبی کی شکایات کرنے کیلئے ہاٹ لائن قائم
  • چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں : اسحاق ڈار
  • سپریم کورٹ میں خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عوام کے نام پیغام جاری کردیا
  • سپریم کورٹ نے خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی
  • بھارت کشمیریوں کی آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے، حریت کانفرنس
  • قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے سے متعلق وفاق، پنجاب، بلوچستان کے جوابات جمع
  • وفاق سے کراچی کیلئے پیکیج کی سفارش کریں، میئر نے گورنر سندھ کو خط لکھ دیا
  • ’کراچی کیلئے پیکیج کی سفارش کریں‘، میئر نے گورنر سندھ کو خط لکھ دیا