Islam Times:
2025-03-21@22:58:34 GMT

چین، 4 کینیڈین شہریوں کو سزائے موت

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

چین، 4 کینیڈین شہریوں کو سزائے موت

چینی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری کا احترام کرے، چین دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا اور منشیات کے جرائم پر سخت موقف اختیار کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈین حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس کے چار شہریوں کو منشیات سے متعلق الزامات میں چین میں سزاِئے موت دے دی گئی ہے۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ سزا پانے والے چاروں افراد دوہری شہریت کے حامل تھے اور ان کی شناخت اہلِ خانہ کی درخواست پر ظاہر نہیں کی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ذاتی طور پر چین کو اس سلسلے میں نرمی برتنے کو کہا تھا۔ 

انھوں نے ان ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ کینیڈا میں چینی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کینیڈین شہریوں کے جرائم کے شواہد ٹھوس اور کافی ہیں اور انھوں نے کینیڈا پر زور دیا کہ وہ غیر ذمہ دارانہ بیانات دینا بند کرے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری کا احترام کرے۔ چین دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا اور منشیات کے جرائم پر سخت موقف اختیار کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

نوروز تجدید مسرت اور امن و خوشحالی کی خواہش کا عکاس ہے: مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نوروز تجدید مسرت اور امن و خوشحالی کی عالمگیر خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موسم بہار کی آمد پر نوروز کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں نوروز منانے والی سبھی اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ایران، افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان، عراق، آذربائیجان اور پاکستان بھی نوروزجشن کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید اور خوشی نوروز کا آفاقی پیغام ہے ، نوروز مختلف ثقافتوں، مشترکہ روایات اور اقدار کو نمایا ں کرتا ہے، نوروز ایسا تہوار ہے جو خاندانوں، برادریوں اور قوموں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • دیکھتے ہیں پہلے نہر کو کون پار کرتا ہے، 100 روپے کی شرط نے 2 طلبہ کی جان لے لی
  • ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
  • اُمید اور خوشی نوروز کا آفاقی پیغام ہے، مریم نواز شریف
  • پاکستانی شہریوں کے اسرائیل جانے کے بارے میں علم نہیں، دفتر خارجہ
  • نوروز تجدید مسرت اور امن و خوشحالی کی خواہش کا عکاس ہے: مریم نواز
  • پاکستانی شہریوں کے اسرائیل جانے بارے کوئی معلومات نہیں: ترجمان دفتر خارجہ
  • کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری میں مداخلت بند کرے،چینی وزارت خارجہ
  • چین نے رواں برس کینیڈا کے چار شہریوں کو موت کی سزا دی
  • اپیکس کمیٹیوں کا اجلاس پہلے تواتر کے ساتھ ہوا کرتا تھا