کسی کو عمران خان کی عید کی کوئی پرواہ نہیں: شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے والے اپنی عیدوں میں مشغول ہیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کسی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عید کی کوئی پرواہ نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اب عیدوں کی گنتی نہیں کرنی چاہئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 12 تاریخ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو تحریکِ انصاف سے نکال دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔
پاکستان کا کرپٹو کرنسی کو قانونی شکل دینے کا فیصلہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت
پڑھیں:
بانی نے کہا ان کی اجازت کے بغیر پارٹی اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتی، علیمہ خان
فائل فوٹو۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے بتایا ان کا ٹی وی بند کر دیا گیا ہے، بانی نے کہا پارٹی ان کی اجازت سے ہی قومی سلامتی کمیٹی میں جائے گی، اجازت کے بغیر اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتی۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشت گردی 2021 تک کم ہو گئی تھی۔
بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سراہا جبکہ اختر مینگل کے فیصلے کو درست قرار دیا، ذرائع
علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 2022 میں دہشت گردی پھر بڑھنا شروع ہوئی، بانی نے کہا کہ ان کی اجازت کے بغیر پارٹی اے پی سی میں شرکت نہیں کرسکتی۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا کہ ان کی بچوں سے بات نہیں کروائی جاتی۔