اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )وزیر اعظم شہبازشریف نے چین، امریکہ اور یورپ کو پاکستان کی معدنیات میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے فائدے کا سودا ہے کہ وہ پاکستان سے معدنیات نکالیں اور خام مال حاصل کریں.

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہی فورم میں تقریباً دو ہزار افراد شرکت کر رہے ہیں جس کا مقصد ملک کی معدنی دولت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے دو روزہ فورم آٹھ سے نو اپریل تک جاری رہے گا، جس میں حکومت پاکستان کے معدنیات سے بھرپور علاقے کی نمائندگی کرے گی جو تقریباً 6 لاکھ مربع کلومیٹر پر محیط ہے اس فورم میں 300 غیر ملکی نمائندے شریک ہیں جن میں آذربائیجان، سعودی عرب، چین، امریکی محکمہ خارجہ، یو ایس ایکسِم بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ڈنمارک، کینیا، فن لینڈ اور برطانیہ سے کان کنی کمپنیوں کے سربراہان شامل ہیں تقریب کے دوران کئی معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں.

اپنے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے معدنیات والے علاقوں کو ترقی کا مرکز بنایا جائے گا جب کہ مقامی افراد کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کی جائے گی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے پر پیش رفت حوصلہ افزا ہے اگر ہم ان عظیم اثاثوں سے مستفید ہوں تو میں بلا خوف و تردد یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان آئی ایم ایف کو خدا حافظ بول سکتا ہے اور اپنے قرضوں کے پہاڑ سے چھٹکارا حاصل کر سکتا ہے.

ریڈیوپاکستان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں معدنیات کے کھربوں ڈالر مالیت کے ذخائر ہیں جن کو نکال کر قرضوں کے پہاڑ سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، جہاں بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں سے لے کر خیبرپختونخوا کے برف پوش پہاڑوں تک، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کی چوٹیوں، وادی سندھ اور پنجاب کی ذرخیز زمینوں میں کھربوں ڈالر مالیت کے ذخائر موجود ہیں .

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بالخصوص سندھ اور پنجاب میں ذرخیز زمین موجود ہے اور سب سے بڑھ کر ہمارے پاس انتہائی بہادر لوگ موجود ہیں جو چیلنج قبول کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں اور مٹی کو سونا بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان منرل فورم کا افتتاح اعزاز کی بات ہے ہم ایسے موقع پر اکٹھے ہیں جب پاکستان معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مشکل لیکن ضروری فیصلے کیے ہیں تاکہ معیشت کو مضبوط کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے جغرافیے کی وجہ سے دنیا میں کان کنی کے لیے اہم مقام رکھتا ہے پاکستان میں معدنی وسائل کے بڑے دخائر ہیں جس میں ریئر ارتھ منرل بھی شامل ہیںمنرلز انوسٹمنٹ فورم میں سعودی عرب، چین، امریکہ، ترکی اور آذر بائیجان کے سرکاری اعلی سطح وفود سمیت عالمی سرمایہ کار کمپنیاں شریک ہیں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اس کانفرنس کی مرکزی میزبان ہے واضح رہے کہ دو برس قبل معدنی سرمایہ کاری فورم کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا جبکہ اب دوسری عالمی کانفرنس اسلام آباد جناح کنونشن سینٹر میں ہو رہی ہے دوسری جانب امریکی سفارت خانے نے بھی بیان جاری کیاہے کہ پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں معدنیات کے اہم شعبے میں امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے 8 سے 10 اپریل 2025 کو سینیئر امریکی عہدیدار ایریک میئر کی سربراہی میں وفد اسلام آباد پہنچے گا وفد پاکستان میں امریکی کاروبار کے مواقع بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے سینیئر پاکستانی حکام سے ملاقات کریں گے ایس بی او میئر دہشت گردی کے خلاف پاکستان امریکہ کے مابین جاری تعاون کی اہم اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سینیئر حکام کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے پاکستان میں پہلی منرل سمٹ 2023 میں ہوئی جس میں بیریک گولڈ، ریوٹنٹو اور بی ایچ پی بلٹن جیسے عالمی سرمایہ کاروں کی شرکت نے کی تھی ریڈیو پاکستان کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کیتھرین مارش اور چین کے جیولوجیکل سروے سینٹر کا ایک وفد فورم میں شرکت کے لیے وفاقی دارالحکومت پہنچا ہے .


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ پاکستان پاکستان میں اسلام آباد فورم میں کے لیے

پڑھیں:

امریکہ کا تجارتی نقصان کا دعویٰ غلط ثابت ہوا ، ڈائریکٹر جنرل ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن 

امریکہ کا تجارتی نقصان کا دعویٰ غلط ثابت ہوا ، ڈائریکٹر جنرل ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن  WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز

 واشنگٹن : ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر جنرل  اینگوجیا  اوکونجو ویلا   کا   ایک مضمون  شائع ہوا ہے جس کا عنوان ہے  “امریکہ تجارت کا سب سے بڑا فاتح ہے” ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اس مضمون میں  تفصیلی اعداد و شمار کے ذریعے یہ ثابت  کیا گیا  ہے کہ امریکہ نہ صرف عالمی تجارتی نظام کا فائدہ اٹھانے والا  ملک ہے ، بلکہ خدمات کے شعبے میں بھی اسے واضح برتری حاصل ہے۔

مضون کے مطابق  امریکہ کا “تجارتی نقصان کا نظریہ” سراسر بے بنیاد ہے۔  ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر جنرل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2023 میں امریکہ کی خدمات کی   برآمدات نے  ایک ٹریلین امریکی  ڈالر سے تجاوز  کیا ، جو عالمی خدمات کی تجارت کا 13 فیصد ہیں۔ بڑی معیشتوں کے ساتھ خدمات کے شعبے میں امریکہ کا تجارتی سر پلس زیادہ ہے

  اور 2024 میں اس کا کل سرپلس تقریباً 300 ارب  امریکی ڈالر تھا۔

اس سے بھی زیادہ توجہ طلب بات یہ ہے کہ امریکہ کو اعلیٰ اضافی قیمت والی خدمات کے شعبے میں اور بھی زیادہ برتری حاصل ہے۔دانشورانہ املاک کے استعمال اور لائسنس کی فیسوں سے  امریکہ کی سالانہ آمدنی 144 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ  بنتی ہے    جو دیگر ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، 2022 میں امریکہ کی خدمات کی برآمدات نے 4.1 ملین اعلیٰ تنخواہ والی ملازمتوں کو سہارا دیا، جن کی فی گھنٹہ  اوسط  اجرت مینوفیکچرنگ کے شعبے سے 25 فیصد زیادہ تھی۔

متعلقہ مضامین

  • توانائی کے شعبے کی پائیداری کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
  • پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • بیرونی سرمایہ کاری اور بزنس فورمز سے پاکستانی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، وزیر اطلاعات
  • امریکہ کا تجارتی نقصان کا دعویٰ غلط ثابت ہوا ، ڈائریکٹر جنرل ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن 
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025، ایس آئی ایف سی کی کاوشیں رنگ لے آئیں
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا کامیاب انعقاد
  • پاکستان اور امریکہ: معدنیات کے شعبے میں تعاون اور دو طرفہ تجارت کے نئے مواقع
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم: عالمی سرمایہ کاری کی جانب اہم پیشرفت
  • ٹرمپ انتظامیہ کیساتھ مل کر کام کے خواہشمند: وزیراعظم
  • معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی، ترقی کی راہیں کھول دیں: وزیر خزانہ