اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تھانہ پیزو، لکی مروت پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملے کو پسپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں خیبرپختونخوا پولیس کے جری سپوتوں پر فخر ہے، جو پہلے بھی دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کر چکے ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خوارجی دہشتگردوں

پڑھیں:

عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی

عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔

پی ٹی آئی 26 نومبراحتجاج اورمبینہ ہلاکتوں کے معاملے میں شہری گل خان نے اپنے بیٹے اور دیگر کی مبینہ ہلاکت پر اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی، جس پر عدالت نے درخواست خارج کی۔واضح رہے کہ درخواست گزار شہری گل خان کا بیٹا مبینہ طور پر 26 نومبر کو ڈی چوک میں قتل ہوا تھا ۔ درخواست گزار نے وزیر اعظم، وزیرداخلہ اور دیگر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی استدعا کر رکھی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشت گردوں کا رواں ماہ کا ساتواں حملہ ناکام
  • پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشت گردوں کا ساتواں حملہ ناکام
  • عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی
  • لکی مروت: تھانہ درہ پیزو پر رواں ہفتے کا تیسرا حملہ ناکام
  • تونسہ، رواں ماہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا پانچواں حملہ ناکام
  • محسن نقوی کی تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
  • ڈی جی خان؛ لکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام
  • بنوں، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی سے حملہ پسپا