کراچی:

کراچی میں سڑکوں پر موت کا رقص جاری ہے، روزے کے وقت ایک اور حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ فیصل پر واقع فیصل بیس کے قریب تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور نے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی کو روند دیا۔

حادث؁ کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل تباہ جبکہ اُس پر سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ڈرائیور موقع پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہورہا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اُسے عوام پر پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔

مشتعل عوام نے گاڑی کو نقصان پہنچانے اور نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کردیا۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میاں بیوی

پڑھیں:

مالاکنڈ؛ کار نہر میں جاگری، خواتین و بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

مالاکنڈ کے علاقے میں افغان مہاجر کیمپ میں کار نہر میں جا گری۔ حادثے میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور واٹر سرچ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں  اور گاڑی کو نہر سے نکالا جب کہ لاشوں کو نکال کر درگئی اسپتال منتقل کیا۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مالاکنڈ میں حادثے کا شکار ہونے والی  گاڑی میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد سوار تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: میاں، بیوی، بچی کو کچلنے کا کیس، ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو جیل بھیج دیا گیا
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل نوجوان جاں بحق
  • شارع فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی ہلاک؛ ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • کراچی: میاں بیوی حادثے میں جاں بحق، ملزم کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ
  • ہیوی ٹریفک سے حادثات کا سلسلہ نہ رکا، ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جاں بحق ،
  • کارساز حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، واقعے سے متعلق رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
  • کراچی: میاں بیوی حادثے میں ہلاک، کار ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس و قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کا انکشاف
  • کراچی:کارساز پر ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج، تفصیل سامنے آگئی
  • مالاکنڈ؛ کار نہر میں جاگری، خواتین و بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
  • کارساز ؛ خوفناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق