اسلام آباد(رانا فرخ سعید)سابق قونصل جنرل پاکستان قونصلیٹ بارسلونا مرزا سلمان بیگ کیخلاف جنسی ہراسگی کی درخواست عدم ثبوتوں کی بناء پرخارج، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان قونصلیٹ بارسلونا کی ملازم خاتون آمنہ عمر نے اکتوبر 2022میں اس وقت کے قونصل جنرل بارسلونا مرزا سلمان بیگ کیخلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائر کی تھی جس میں شکایت کنندہ کی طرف سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ مجھے جنوری سے جولائی 2022 کے دوران قونصلیٹ میں اپنی تعیناتی کے دوران متعدد بار جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا،مجھے اپنے کام سے زیادہ کام کرنے کو دیا جاتا تھا۔ملزم سلمان بیگ مجھے سگریٹ پینے کا کہتا یا سگریٹ کو صرف منہ لگا کر واپس دینے کا کہتا تھا،مختلف وقفوں کے دوران مجھے اکیلے اپنے ساتھ بیٹھنے پر مجبور کیا جاتا تھا،میرے کپڑوں پر انتہائی نامناسب ریمارکس پاس کیے جاتے تھے۔ملزم نے اپنے تحریری دفاع میں الزامات کی تردید کی اور مؤقف اختیار کیا کہ آمنہ عمر کی برطرفی ہی اس شکایت کا محرک ہے۔تفصیلی قانونی کارروائی کے بعد جن میں تحریری بیانات، جرح، گواہوں کے بیانات اور تمام دستیاب دستاویزات کا جائزہ شامل تھا وفاقی محتسب نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ہراسانی کے تحفظ ایکٹ 2010 کے تحت شکایت کو ٹھوس ثبوت کے ساتھ ثابت نہیں کیا جا سکا اس معاملے میں کوئی تصدیقی ثبوت نہیں تھا، کوئی فرانزک معاونت نہیں تھی، اور الزامات کو ثابت کرنے کے لیے گواہوں کی طرف سے کوئی واضح یا مستقل گواہی نہیں تھی جس بناء پر وفاقی محتسب نے درخواست خارج کر دی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سلمان بیگ

پڑھیں:

سلمان خان کی فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا، درخت پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے ’بھائی‘ سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ان کے لیے عمر صرف ایک عدد ہے۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا۔

وائرل ویڈیو میں سلمان خان اپنے پن ویل فارم ہاؤس میں بلیک بیری کے درخت پر پھرتی سے چڑھتے اور تازہ پھل توڑتے نظر آرہے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر تو لگتا ہے کہ سلمان خان نے واقعی ’نوٹری‘ کا کوئی جادوئی مشروب پی رکھا ہے!

ویڈیو کا سب سے مزیدار پہلو یہ تھا کہ پس منظر میں ان کی نئی فلم ’سکندر‘ کا گانا ’’ہم آپ کے بنا‘‘ چل رہا تھا۔ شاید سلمان خان خود بھی نہیں جانتے تھے کہ درخت چڑھتے وقت بھی ان کی فلم کی مارکیٹنگ ہوجائے گی! انہوں نے ویڈیو کے ساتھ جو کیپشن لکھا وہ بھی ان کی مخصوص شوخ طبیعت کا آئینہ دار تھا "Berry good for u"۔

سلمان خان کے مداحوں نے تو جیسے جشن منا لیا۔ ایک صارف نے لکھا: ’’ہم میں سے اکثر 30 کی عمر تک ہی سیڑھیاں چڑھ پاتے ہیں، اور یہ 59 میں درخت چڑھ رہے ہیں!‘‘ جبکہ دوسرے نے کمنٹ کیا: ’’جو لوگ ان کی فٹنس پر سوال اٹھاتے ہیں، شاید وہ اپنے گھر کی دوسری منزل تک بھی لفٹ کے بغیر نہیں پہنچ پاتے!‘‘

یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ پر کامیابی کے حوالے سے تنقید کی جارہی ہے۔ فلم نے اب تک 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے، اس کے باوجود فلم کی کمائی کم شمار کیا جارہا ہے۔ شاید سلمان خان کو بھی پتہ چل گیا ہو کہ درخت پر چڑھنا بھی فلم کی مارکیٹنگ کا ایک بہترین ذریعہ ہوسکتا ہے!

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم اگلی بار سلمان خان کو کوہ ہمالیہ پر چڑھتے دیکھیں گے؟ یا پھر وہ اپنے اسٹنٹ کےلیے کسی اور انوکھے طریقے کا انتخاب کریں گے؟ فی الحال تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ ’بھائی‘ نے اپنے مداحوں کو ایک بار پھر حیران کر دیا ہے!

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن اپنے لیڈر کیلیے امریکا میں لابنگ کرسکتی ہے تو اسرائیل کیخلاف لابنگ کیوں نہیں کرتی، حافظ نعیم
  • پی آئی سی میں زائدالمیعاد اسٹنٹس کا معاملہ، ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوچکی، وزیر صحت پنجاب
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ نائیجریا،وزیر دفاع اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ نائیجریا
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی، سلمان اکرم راجہ
  • امریکا میں رہنے والے غیر ملکیوں کو اندراج کرانا ہوگا اور ہر وقت دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا.محکمہ ہوم لینڈسیکورٹی
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی، سلمان اکرم راجا
  • سلمان خان کی فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا، درخت پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل
  • ایک فیصد بھی شرمندگی نہیں کہ مجھے انگلش نہیں آتی، محمد رضوان
  • فضائی سفر میں ناقابلِ یقین واقعہ: دورانِ پرواز مسافر نے دوسرے مسافر پر پیشاب کر دیا