ملاقات کے دوران غزہ کی تباہی، اسرائیلی جارحیت اور امت مسلمہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مفتی منیب الرحمن اور علامہ صادق جعفری نے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر ”یکجہتی غزہ مارچ“ کی بھرپور حمایت اور عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی دارالعلوم نعیمیہ کے مہتمم مفتی منیب الرحمن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستران کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری سے ملاقات کی اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات کے دوران غزہ کی تباہی، اسرائیلی جارحیت اور امت مسلمہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مفتی منیب الرحمن اور علامہ صادق جعفری نے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر ”یکجہتی غزہ مارچ“ کی بھرپور حمایت اور عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یکجہتی غزہ مارچ مفتی منیب شرکت کی

پڑھیں:

کراچی: جماعت اسلامی کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

کراچی:

جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے باہر غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل غزہ کا قتلِ عام جاری ہے، صیہونی طاقتیں غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔ ڈیڑھ سال کے دوران  60 ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا جاچکا ہے، غزہ کا 90 فیصد انفراسٹرکچر بدترین بمباری سے تباہ ہو چکا ہے۔

منعم ظفر نے کہا کہ جنیوا کنونشن کے تحت اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنانا عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، ہماری بہنوں اور بچوں کے پرخچے ہوا میں اڑ رہے ہیں، مسلم حکمران غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری مسلم اُمہ او آئی سی کی جانب دیکھ رہی ہے، فلسطین سے ہمارا ایمانی اور روحانی رشتہ ہے، یہ صرف عرب کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ مسلم دنیا کے ایٹمی ہتھیار کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پوری امت احتجاج کر رہی ہے، مگر مسلم حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔

منعم ظفر خان نے اعلان کیا کہ 13 اپریل کو شارع فیصل پر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں یکجہتی غزہ مارچ ہوگا، جس میں اہلیان کراچی بھرپور شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلم دنیا کے ظالم حکمرانوں کو جھنجھوڑیں گے اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر صیہونی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین کے ساتھ اتوار کو غزہ مارچ میں شریک ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی کا دورہ لیہ، مرکزی کنونشن کی دعوت دی 
  • ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت کی ہے، علامہ ولایت جعفری
  • جماعت اسلامی کراچی کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
  • کراچی: جماعت اسلامی کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
  • فضل الرحمان کا حکومت پر طنز اور فلسطین سے یکجہتی کا اعلان: کراچی میں اسرائیل مردہ باد مارچ ہوگا
  • فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، مذہبی جماعتیں آج ملک بھر میں ریلیاں نکالیں گی
  • حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ ہوگا
  • ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کیے جائیں گے، امیر جماعت اسلامی
  • ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچز کیے جائیں گے، امیر جماعت اسلامی
  • خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد کی جانب سے علماء کرام کے لئے خط