2025-01-21@10:54:45 GMT
تلاش کی گنتی: 29
«کتاب المغازی»:
پنجاب کے دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم نواز اور مریم نواز کی تصاویر شامل کر دی گئیں۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان نے دسویں جماعت کے نصاب میں مریم نواز اور کلثوم نواز کی تصاویر شامل کرنے کی تصدیق کر دی۔ نصاب میں مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ بااثرخواتین کی کامیابیوں میں مریم نواز باب 8، صفحہ 163 پر مطالعہ پاکستان کی کتاب میں شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح، نصرت بھٹو، فہمیدہ مرزا کی طرح مریم نواز، کلثوم نواز کے نام اور تصاویرشائع کی گئی ہیں، نظر ثانی شدہ نصابی کتاب فی الحال چھپائی کے مرحلے میں ہے، نئی مطالعہ پاکستان 2025...
فاسٹ فوڈ نے ہماری روزمرہ کی زندگی میں ایک خاص جگہ بنا لی ہے۔ اس کا ذائقہ اور سہولت سے دستیابی نے اسے ہر عمر کے افراد کی پسندیدہ غذا بنا دیا ہے لیکن اس کے استعمال کے ساتھ صحت کے سنگین مسائل بھی وابستہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نوجوانوں میں بڑی آنت کے کینسر کی کیا وجوہات ہیں؟ خصوصاً خوا تین کو فاسٹ فوڈ کے استعمال کے سبب کن مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور کیا اس کا اثر ان کی تولیدی صحت پر بھی پڑسکتا ہے۔ ان سوالوں کے جواب کے لیے وی نیوز نے چند ماہرین سے بات کرکے ان کی ماہرانہ رائے دریافت کی۔ فاسٹ فوڈ اور صحت پر اس کے اثرات فاسٹ فوڈ...
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنوینیر عرفان صدیقی نے کہا کہ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں اپنا موقف تیا ر کرلیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت اور اپنی اپنی قیادت سے رہنمائی حاصل کرنے کے عمل میں ہیں انہوں نے کہا کہ حتمی جواب تیار کرنے میں ایک ہفتہ مزید لگ سکتا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف ناول نگار اور براڈکاسٹر گل بانو کی نئی کتاب ’’نوشتِ گُل‘‘ کی تقریبِ رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد کی گئی، تقریب کی صدارت اردو ادب کے نامور ادیب ڈاکٹر اقبال محسن نے کی جبکہ احتشام ارشد نظامی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اخلاق احمد، اقبال اے رحمن، تابش قریشی اور سید مسرور علی نے کتاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نظامت کے فرائض حامد اسلام خان نے انجام دیے، اس موقع پر صدرارتی خطبے میں ڈاکٹر اقبال محسن نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنے سے جو سکون ملتا ہے اس کا اثر دیرپا رہتا ہے۔
فوٹو بشکریہ حافظ نعیم / فیس بک امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی قیادتوں کے ذریعے پاکستان کو مینیج نہیں کیا جاسکتا، بلوچستان کا مسئلہ بات چیت سے حل ہوگا۔کراچی پریس کلب میں ’بلوچستان کے سلگتے مسائل اور اُن کا حل‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان سے بلوچوں کو کوئی دور نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ بات بھی ان سے ہو گی جو فارم 47 کی پیداوار نہ ہوں، جعلی قیادتوں کے ذریعے آپ پاکستان کو مینیج نہیں کر سکتے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بات چیت سے حل ہو گا، بلوچستان کا خالی پڑا ہوا علاقہ سونا اگلتا...
ماہرین صحت نے سردیوں میں فلو، کھانسی سمیت سینے کے دیگر انفیکشنز سے بچنے اور مدافعتی نظام کی مضبوطی کے لیے تازہ سبزیاں اور پھل کھانے کا مشورہ دیا ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے ڈاکٹر غالب آغا نے بتایا کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جسم کے مدافعتی نظام کو بھی بہت زیادہ متحرک ہونا پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ سردیوں کے موسم میں مدافعتی نظام کمزور ہونے کے باعث فلو، کھانسی اور سینے کے انفیکشن میں اضافہ ہو جاتا ہے، جو ہر عمر کے شہریوں بالخصوص بچوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔ ڈاکٹر غالب آغا نے تجویز کیا کہ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے صحت مند غذا کا استعمال...
چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مرضی کے انتخابات سے ہمیں ٹرخایا نہیں جا سکتا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چارسدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم نے آئین میں انسانی حقوق کا تحفظ کیا، ان شاءاللہ ہماری کوششوں سے پاکستان سے سود کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں مذہب کی گہری جڑیں اکھاڑنے کیلئے این جی اوز کو استعمال کیا گیا، مدارس، علوم اور سیاست کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔سربراہ جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، ایسی اسمبلیاں تو میں خود مٹی سے بنا سکتا ہوں، ہمارا صوبہ...
اسلام آباد:پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان سو بار بھی پیدا ہو جائے وہ زرداری صاحب نہیں بن سکتا، زرداری صاحب نے بڑی جرت سے گیارہ سال جیل کاٹی۔ بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہزرداری صاحب نے عمران خان کی طرح ایک سال بعد مذاکرات کی بھیک نہیں مانگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گالیاں، اور دھمکیاں دینے کے بجائے اگر منی ٹریل دیا ہوتا تو یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو سزا سنا دی ہے، ایگزیکٹو آرڈر سے ان کی رہائی کی ڈیمانڈ ہے ، مگر یہ نہیں ہوسکتا۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا، یہ عوام کا پیسہ ہے، بانی پی ٹی آئی کو سزا مکافات عمل ہے، آج کے فیصلے سب کچھ واضح ہوگیا، یہ فیصلہ ان کے لیے شرم اور حیا کا مقام ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ سنایا گیا تو عمران خان کا پہلا ردعمل کیا تھا؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا خواجہ...
ویب ڈیسک — بعض کھانوں، خاص طور پر مٹھائیوں اور بیکری کی چیزوں کو خوش نما بنانے کے لیے مختلف رنگ استعمال کیے جاتے ہیں جن میں سرفہرست ایک مخصوص قسم کا سرخ رنگ ریڈ تھری ہے۔ انسانی استعمال کے لیے محفوظ سمجھے جانے والے ریڈ تھری کے متعلق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کینسر ہو سکتا ہے۔ امریکہ میں خوراک اور ادویات کے نگران ادارے ایف ڈی اے نے کھانوں میں استعمال کیے جانے والے سرخ رنگ، ریڈ تھری کے خوراک میں استعمال پرپابندی لگا دی ہے۔ اس سے پہلے، لگ بھگ 35 سال قبل ریڈ تھری کا کاسمیٹکس میں استعمال، یہ کہتے ہوئے روک دیا گیا تھایہ کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ فوڈ اینڈ...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی کی زیر میزبانی 2 روزہ کانفرنس اختتام پذیر، ملکی و عالمی ماہرین نے خواتین کو زرعی شعبے میں فیصلہ سازی کے اختیار، مرد کے برابر اُجرت، خواتین کسانوں کو مارکیٹ تک رسائی اور پائیدار زرعی طریقوں کے لیے تربیتی پروگرامز اور عملی شمولیت کے مواقع فراہم کرنے کی سفارش پیش کیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کی میزبانی میںزرعی ترقی اور خواتین کا بااختیار بنانا چیلنجز اور آگے بڑھنے کے طریقے کے موضوع پر پہلی 2 روزہ عالمی کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی، کانفرنس میں مختلف موضوعات پر ملکی و عالمی 60 مقالے پیش کیے گئے، جبکہ دونوں روز 6 مختلف موضوعات پر ٹیکنیکل سیشن بھی منعقد کیے گئے۔ اس موقع...
یہ 1945ء کی بات ہے، امریکا کی ایک لیبارٹری میں زیرتجربہ مویشیوں کوپھپھوندی کی ایک قسم، مائسلیم (Mycelium) خشک حالت میں کھلائی گئی۔ چند ہفتے بعد مویشیوں پر تحقیق کرتے ماہرین کو علم ہوا کہ ان کا وزن ایسے مویشیوں سے زیادہ بڑھ گیا جو مائسلیم نہیں کھا رہے تھے۔ انھیں کافی تعجب ہوا ۔ اب وہ یہ جاننے کی خاطر تحقیق کرنے لگے کہ یہ پھپھوندی کھانے والے مویشیوں کا وزن کیونکر بڑھا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ اس بڑھوتری میں ایک جرثومے یا بیکٹریا ، کلورٹیٹریسلین (chlortetracycline) نے بنیادی کردار ادا کیا جو مائسلیم میںملتا ہے۔ اس طرح بنی نوع انسان نے پہلی بار جانا کہ جراثیم کی بعض اقسام جانوروں کا وزن تیزی سے بڑھا دیتی ہیں۔...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)حال ہی میں نیو یارک پبلک لائبریری کو ایگور اسٹراونسکی کی 1936 کی سوانح عمری کی کتاب 72 سال بعد واپس کی گئی ہے۔لائبریری کے ڈائریکٹر بلی پیروٹ نے کہا کہ انہیں کرسمس سے کچھ دن پہلے لائبریری کی ففتھ ایونیو برانچ سے کال موصول ہوئی۔(جاری ہے) صورت حال ایک کتاب کی واپسی کی تھی جو 4 اپریل 1952 کو چیک آٹ کی گئی تھی اور دو ہفتے بعد واپس آنی تھی۔پیرٹ نے بتایا کہ ہم معمول کے مطابق ہر وقت 80 یا 90 کی دہائی سے کتابیں حاصل کرتے ہیں لیکن صدی کے وسط سے شاذ و نادر ہی چیزیں ملتی ہیں۔پیرٹ نے کہا کہ ایگور اسٹراونسکی کی سوانح...
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حسین نواز کے خلاف انکوائری شہزاد اکبر نے شروع کی اور خود اس گڑھے میں گر گئے، پی ٹی آئی کا این آر او کا مطالبہ پورا نہیں ہوسکتا۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کابینہ میں بند لفافہ لا کر منظوری لی گئی، 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ ٹرانزیکشن ہے۔ توشہ خانہ ہو یا سائفر، کسی مقدمے میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا، شبلی فرازپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ہو یا سائفر کسی مقدمے میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ساری عمر کہتے تھے کہ...
پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں کی ایک بڑی آبادی زرعی شعبے سے منسلک ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی پر اپنا گزر بسر کرتی ہے۔ گندم سے حاصل ہونے والے آٹے اور دیگر اشیا اور جانوروں کی خوراک میں اس کے بھوسے کے زیادہ استعمال کی بنیاد پر سندھ سے لے کر خیبرپختونخوا تک، ملک میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ 65 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کی جاتی ہے۔ ماضی میں گندم کی قیمت میں ہر سال معمولی اضافہ دیکھا جاتا رہا، حکومت کی جانب سے مقرر کردہ امدادی قیمت سے زیادہ قیمت پر گندم مارکیٹ میں فروخت ہوتی رہی، متعدد بار گندم کی طلب کو پورا کرنے کے لیے بیرون ممالک سے گندم...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر کوئی صوبہ اپنے حصے میں پانی کی نہریں بنائیں تو اسے نہیں روکا جا سکتا۔ کوئی صوبہ کسی دوسرے صوبے کا ایک قطرہ فالتو پانی نہیں لے سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنا پانی دریاؤں میں آتا ہے اسے واٹرا کارڈ کے مطابق تقسیم کیا جاتا ہے۔ ارسا کے چیئرمین کی تعیناتی پر پی پی نے تحفظات کا اظہار کیا۔ ہم نے نہیں لگایا وفاق کسی ایسی چیز کو سپورٹ نہیں کرے گا جس سے سندھ کا ایک قطرہ پانی کم ہو۔
صائم المصطفے صائم واٹس اپ (0333-8818706) فیس بک (Saim Almustafa Saim) اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1 کا عدد موجود ہے تو ستمبر میں آپ اپنے شعبے میں نمایاں ہونے والے ہیں۔ بڑی فتح آپ کے ماتھے پر چمک رہی ہے اور دنیا آپ کو لیڈر ماننے کے لیے مجبور ہوجائے گی۔ 2025کا سال اور 6 کا عدد اگر آپ کی تاریخ پیدائش 6،15 یا 24 ہے تو یہ سال آپ کے لیے خوشیوں راحتوں اور خوش حالی کا ہے۔ 6کا عدد زہرہ سیارے سے منسوب ہے، دن جمعہ ہے، 6 کا عدد خوشی، راحت، شادی، خوش حالی اور سکون سے منسلک ہے۔ جنوری اور اکتوبر میں اچانک اور غیرمتوقع خوشیاں مل سکتی ہیں۔ ایسا حصول جو عقل...
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے مرکزی رہنما صفدر عباسی نے کہا ہے کہ 6 کینال منصوبے سے صوبوں میں نفرت بڑھے گی، ہم لمبی جدوجہد کےلیے تیار ہیں۔میرپور خاص میں جیو نیوز سے گفتگو میں صفدر عباسی نے کہا کہ جو ہمارے ساتھ ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس معاملے نے پورے سندھ کو ہلادیا ہے۔ کوئی صوبہ اپنے حصے سے پانی کی نہریں بنائے تو اسے روکا نہیں جاسکتا، احسن اقبالوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر کوئی صوبہ اپنے حصے میں پانی کی نہریں بنائیں تو اسے نہیں روکا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں، آنے والے دنوں میں میرپورخاص کے آموں کے باغات...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر کوئی صوبہ اپنے حصے میں پانی کی نہریں بنائیں تو اسے نہیں روکا جاسکتا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ وفاق کسی ایسی چیز کو سپورٹ نہیں کرے گا جس سے سندھ کا ایک قطرہ پانی کم ہو۔انہوں نے کہا کہ جتنا پانی دریاؤں میں آتا ہے اسے واٹر اکارڈ کے مطابق تقسیم کیا جاتا ہے، کوئی صوبہ کسی دوسرے صوبے کا ایک قطرہ فالتو پانی نہیں لے سکتا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کوئی صوبہ اپنے حصے میں پانی کی نہریں بنائیں تو اسے نہیں روکا جاسکتا۔اُن کا کہنا تھا کہ ارسا کے چیئرمین کی تعیناتی پر پیپلز پارٹی...
دنیا میں تیزی سے جاری ڈیجیٹل تبدیلی کے پس منظر میں، مواد سازی کی صنعت ایک ابھرتے ہوے اہم اقتصادی شعبے کے طور پر نمایاں ہوئی ہے جو زندگی کے مختلف معاشی، سماجی اور ثقافتی پہلوؤں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ اس شعبے کو تخلیقی معیشت کے نام سے جانا جاتا ہے، جو ایک ایسی معاشی نظام پر مبنی ہے جو آن لائن ڈیجیٹل مواد کی تخلیق اور تقسیم کے ذریعے اقتصادی اور سماجی قدریں پیدا کرتا ہے۔ دبی میں منعقد (One Billion Summit) دنیا کے اہم ترین پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جو اس امید افزا معیشت پر روشنی ڈالتا ہے، جہاں مواد سازوں اور ماہرین کی ایک کہنہ مشق جماعت اس صنعت کے مواقع اور مستقبل...
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ اگلے 3 سے 4 سال میں پاکستان کو ہیپاٹائٹس سی فری بنائیں گے،پاکستان ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔حکومت نے 67 ارب روپے سے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا منصوبہ شروع کیا ہے،منصوبے کے تحت متاثرہ افراد کا علاج ہوگا۔ ان خیالاتکااظہار وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ اڑان پاکستان کا ایک اہم شعبہ صحت ہے جس کے تحت ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا اہم منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، صحت کا معیشت کی کارکردگی سے گہرا تعلق ہے،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گھی جو روٹی سے لے کر دالوں اور سبزیوں تک ہر چیز کا ذائقہ بڑھاتا ہے، صحت کو بہت سے فوائد دیتا ہے۔ اس کے باوجود ماہرین صحت کچھ لوگوں کو اس کا زیادہ استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں۔ دالوں اور سبزیوں میں دیسی گھی کا استعمال نہ صرف ذائقہ کو بڑھاتا ہے بلکہ صحت کے بہت سے فوائد مہیا کرتا ہے۔ دراصل گھی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور وٹامن اے جیسے بہت سے غذائی اجزا صحت کے لیے بہت فائدہ مند تصور کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ گھی میں موجود بیوٹیرک ایسیڈ جسم میں ٹی سیلز پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں جوبیماریوں سے لڑتے ہیں۔ صحت کے اتنے فوائد ہونے کے باوجود...
گھی ایک ایسا غذائی جزو ہے جو روٹی، دالوں اور سبزیوں کا ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی بہت سے فوائد رکھتا ہے۔ گھی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، وٹامن اے اور بیوٹیرک ایسڈ صحت کے لیے فائدہ مند ہیں، اور یہ جسم میں ٹی سیلز کی پیداوار میں مدد کرتے ہیں جو بیماریوں سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ تاہم، صحت کے فوائد کے باوجود کچھ افراد کے لیے گھی کا استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو بدہضمی یا گیس کی شکایت رہتی ہو، تو گھی کا زیادہ استعمال آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ گھی کا زیادہ استعمال ہاضمے کے مسائل کو بڑھا سکتا ہے۔ دل...
تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم ، سفری وآن لائن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم و سفری سہولیات اور آن لائن تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم :چیلنجز اور مواقع ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی اکثریت تعلیم کے حق سے محروم رہ جاتی ہے اس کی بڑی وجہ کلچر...
بلیک کافی ایک مقبول مشروب ہے جو اپنے مضبوط ذائقے، کم کیلوریز اور فوری طور پر توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت کے لیے معروف ہے۔ یہ وزن کم کرنے کی کوشش کرنے والوں کے پسندیدہ مشروبات میں سے ایک ہے۔ اگرچہ یہ مشروب صحت کے بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے جیسا کہ بہتر ارتکاز، میٹابولزم، اور اینٹی آکسیڈنٹس اس کے فوائد میں شامل ہیں تاہم کسی بھی شخص کے لیے اس کے ممکنہ مضر اثرات سے آگاہ ہونا بھی ضروری ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی طرف سے شائع رپورٹ کے مطابق بلیک کافی کا زیادہ مقدار میں استعمال یا اس کی اجازت نہ دینے والے مخصوص حالات میں اس کا استعمال جسم پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ اس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل ایک حد تک سنی جا سکتی ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں صرف بدنیت، دائرہ اختیار دیکھا جا سکتا ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں میرٹس زیربحث نہیں آ سکتے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل ایک حد تک سنی جا سکتی ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں صرف بدنیت، دائرہ اختیار دیکھا جا سکتا ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں میرٹس زیربحث نہیں آ سکتے،ہماری افواج...