پاکستان کے معروف عالم دین اور سیاسی رہنما علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا بنیادی مقصد سماجی ڈھانچے کو توڑنا، معاشرے میں سیاسی بحران پیدا کرنا ہوتا ہے، جبکہ پسِ منظر میں دہشتگردی کا مقصد ریاست کو کمزور کرنا ہوتا ہے۔ دہشتگردی ایک قابلِ مذمت عمل ہے اور اِس کی کسی صورت کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اللہ کریم نے قرآنِ پاک میں فرمایا ہے کہ جس نے ایک انسان کو قتل کیا اُس نے پوری انسانیت کو قتل کیا، اور جس نے جان بوجھ کر کسی مومن کو قتل کیا اُس کے لیے اور بڑی وعید ہے کہ اُس کا ٹھکانہ جہنم ہے، جہاں وہ لمبا عرصہ قیام کرے گا، اُس پر اللہ کی لعنت ہو گی اور اللہ نے اُس کے لیے بہت بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں افغانستان نے دہشتگردوں کو نہ روکا تو کل خود بھی اسی آگ میں جلنا ہوگا، علامہ طاہر اشرفی

دہشتگردی کو کس طرح روکا جائے؟

اس سوال کے جواب میں علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہاکہ اگر دہشتگردی کو روکنا ہے تو ریاست، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور علما کا ایک پیج پر آنا انتہائی ضروری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہیں جبکہ علما اس کے خلاف بیانیہ بناتے ہیں، سارے ایک پیچ پر ہوں تو کوئی وجہ نہیں کہ دہشتگردی پر قابو نہ پایا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج ملکی سرحدوں کی محافظ جبکہ علما ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، ریاست اور علما کے بیانیے میں تصادم کا تاثر بالکل غلط ہے، جب یہ کہا جاتا ہے کہ اداروں کو سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، اُس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہوتا کہ وہ اُن عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے جو ملک میں دہشتگردی پھیلاتے ہیں۔

کیا دہشت گردی کی بنیاد مذہب ہے؟

علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے دہشتگردی اور مذہب کے تال میل سے متعلق ایک سوال پر کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی ایک وجہ نہیں اور دہشت گردی کی بنیاد صرف مذہب نہیں بلکہ قوم پرستی اور لسانیت بھی ہے۔ لیکن دہشت گردی خواہ مذہب کی بنیاد پر کی جائے، قومیت یا لسانیت کی بنیاد پر، اُس کا ہر رنگ قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام کے اندر خونِ ناحق کی کوئی گنجائش موجود ہی نہیں ہے، اِسلام اگرچہ ایک اللہ کی عبادت کے نقطے کے گرد گھومتا ہے لیکن جب وہ سماجی زندگی کی بات کرتا ہے تو اُس کی اپروچ کثیرالجہتی یا پلورلسٹ ہوتی ہے۔ اِسلام تمام طبقات زندگی کو جینے کا پورا پورا حق دیتا ہے، قرونِ اولیٰ سے لے کر آج تک جو بھی باعمل مسلمان ریاستیں رہی ہیں اُنہوں نے کبھی بھی اقلیتوں کے حقوق سے انکار نہیں کیا۔

دہشت گردوں کے لیے سزائے موت کا مطالبہ ہمیشہ مذہبی طبقے نے کیا

علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہاکہ ایسے جرائم جن کی وجہ سے دہشت پھیلی ہو اُن کے لیے سزائے موت کا مطالبہ ہمیشہ مذہبی طبقے کی جانب سے آیا ہے جبکہ بعض دوسرے طبقات لبرلزم کی وجہ سے سزائے موت کی مخالفت کرتے ہیں۔ اور کئی دفعہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کے لیے بھی سزائے موت کے مطالبے میں رعایت کا مطالبہ کرتے ہیں اور اِسے بنیادی انسانی حقوق سے متصادم قرار دیتے ہیں۔

دہشتگردوں کے ہاتھوں علما کا قتل ان کے مخالف ہونے کی دلیل ہے

علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہاکہ اِس وقت علما کی ایک بہت بڑی تعداد دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، پے در پے مسلسل علما کی شہادتیں اِس بات کا ثبوت ہیں دہشت گرد جس طرح مُلک کے دیگر طبقات کے خلاف ہیں اُسی طرح سے وہ علما کے بھی خلاف ہیں۔ کسی ایک شخص یا ایک چھوٹے گروہ کے بیانیے کو ہم مذہبی طبقے کا بیانیہ قرار نہیں دے سکتے۔ اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ معاشرے میں قانونِ قصاص یا سزائے موت کا مطالبہ جب بھی کیا گیا ہے وہ علما ہی کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کسی ایک فرد یا چھوٹے گروہ کا بیان مذہبی جماعتوں کا بیانیہ نہیں

اُنہوں نے کہاکہ پاکستان کی تمام مذہبی جماعتیں دہشتگردی کی مذمت کرنے پر متفق ہیں، کسی ایک فرد، کسی ایک چھوٹے گروہ کے کسی عمل کو ہم علما کا نقطہ نظر نہیں کہہ سکتے۔ ماضی قریب میں ایک مذہبی جماعت کے سربراہ نے ایسا ایک بیان دیا جس پر اُنہیں نہ صرف مذہبی طبقے بلکہ اُن کی جماعت کے اپنے اندر سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ نفاذِ شریعت کے حوالے سے تمام بڑی مذہبی جماعتوں کا مطالبات آئینی فریم ورک کے اندر ہیں۔

علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہاکہ مذہبی جماعتیں عام روایتی سیاسی جماعتوں سے اِس اعتبار سے الگ ہیں کہ عام سیاسی جماعتوں کا ایجنڈا صرف ترقی تک محدود ہے اور وہ معاشرے کے اندر قانون کی حکمرانی میں دین کی بات کو اُس طرح سے نہیں لیتے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہماری مذہبی جماعتیں دین کی مکمل بالادستی پر مکمل یقین رکھنے کے باوجود اِس ساری کاوش کو دلائل کی روشنی میں، آئینی ڈھانچے کے اندر رہتے ہوئے پُرامن انداز میں کرنے کی قائل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دینی جماعتوں کے اندر کوئی انتہا پسندی نہیں پائی جاتی اور وہ سمجھتی ہیں کہ ہمیں جو کچھ بھی کرنا ہے وہ آئین کے اندر رہتے ہوئے ہی کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان عالمی تعاون سے دہشتگردی پر قابو پاسکتا ہے، چینی قونصل جنرل

کیا علما کو اپنے خطبات کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف آواز اُٹھانے کی ضرورت ہے؟

اس سوال کے جواب میں علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ سمجھدار علما ہمیشہ جان کی حرمت کی بات کرتے ہیں، اور وہی قانونِ قصاص یا سزائے موت پر عملدرآمد کی بات کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئین و قانون دہشتگردی ریاستی ادارے علامہ ابتسام الٰہی ظہیر علما قابل مذمت وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دہشتگردی ریاستی ادارے علامہ ابتسام ال ہی ظہیر وی نیوز علامہ ابتسام ال ہی ظہیر نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ نے کہاکہ ا کا مطالبہ سزائے موت کی بنیاد کرتے ہیں کے اندر کے خلاف کسی ایک ہیں کہ کی بات کے لیے

پڑھیں:

ایک ماہ میں چینی کی ایکس مل قیمت 159 روپے کلو ہو گی، اضافہ کسی صورت برداشت نہیں: اسحاق ڈار

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ ایف آئی اے نے چینی مافیا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اور وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی۔انہوں نے کہا کہ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اور کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اجلاس میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159 روپے ہو گی۔ اور یقینی بنایا جائے گا کہ چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 164 روپے سے زائد نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے اجلاس میں خیال تھا کہ شوگر کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ تاہم گزشتہ روز چینی کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوا جو کسی صورت برداشت نہیں ہو گا۔ دریں اثناء وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے چینی مافیا کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے تحقیقات کیلئے پی ٹی اے سے مدد مانگ لی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی ٹی اے سے 11 افراد کے نام پر رجسٹرڈ موبائل فون نمبرز طلب کر لئے۔ ایف آئی اے کی بھجوائی گئی فہرست میں چینی کے مبینہ جعلی خریداروں کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو مبینہ خریداروں کے صرف نام اور شناختی کارڈ نمبر فراہم کئے گئے ہیں۔ موبائل سمز کے نمبر فراہم نہیں کیے گئے۔ چینی مافیا کے خلاف تحقیقات کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف نے دے رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف نے ہارڈ اسٹیٹ کا لفظ کیوں استعمال کیا؟ عرفان صدیقی نے وضاحت کردی
  • خیبر پختونخوا میں کسی صورت آپریشن کی اجازت نہیں، علی امین
  • انسانی سماج اور آسمانی تعلیمات
  • اسرائیلی درندگی کسی صورت قابل برداشت نہیں، مولانا فضل الرحمان کی احتجاج کی اپیل
  • خیبر پختونخوا میں کسی صورت آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، علی امین
  • پورن دیکھنا، بیوی کو طلاق دینے کی وجہ نہیں بن سکتا، بھارتی عدالت
  • کیا جاپان سیمی کنڈکٹر سپر پاور بن سکتا ہے؟
  • ایک ماہ میں چینی کی ایکس مل قیمت 159 روپے کلو ہو گی، اضافہ کسی صورت برداشت نہیں: اسحاق ڈار
  • خیبر پختونخوا میں کسی صورت آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور