2025-03-22@10:57:16 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«علامہ ابتسام ال ہی ظہیر نے کہاکہ»:

    پاکستان کے معروف عالم دین اور سیاسی رہنما علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا بنیادی مقصد سماجی ڈھانچے کو توڑنا، معاشرے میں سیاسی بحران پیدا کرنا ہوتا ہے، جبکہ پسِ منظر میں دہشتگردی کا مقصد ریاست کو کمزور کرنا ہوتا ہے۔ دہشتگردی ایک قابلِ مذمت عمل ہے اور اِس کی کسی صورت کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اللہ کریم نے قرآنِ پاک میں فرمایا ہے کہ جس نے ایک انسان کو قتل کیا اُس نے پوری انسانیت کو قتل کیا، اور جس نے جان بوجھ کر کسی مومن کو قتل کیا اُس کے لیے اور بڑی وعید ہے کہ اُس کا ٹھکانہ جہنم ہے، جہاں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشال یوسفزئی کی بانی سے ملاقات روکنے کے خلاف کیس میں سپرنٹنڈنٹ جیل  اور آئی جی اسلام آباد کو بیان حلفی پیش کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے لاکلرک سکینہ بنگش کو اڈیالہ جیل بھجوانے کیلئے کمیشن مقرر کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی کمیشن سے 4سوالات کا جواب مانگ لیا، عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملکر پوچھیں کہ مشال ان کی وکیل ہیں یا نہیں،عدالتی سوال کیا بانی پی ٹی آئی کو وکالت نامے پر دستخط کرانے کی اجازت دی گئی ہے یا نہیں؟ پانی کے معاملے پر مؤقف واضح ہے، مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے،...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسرائیلی فوج کی بمباری میں بے گھر ہونے والے فلسطینی بھائیوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کردی۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے حماس رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل نے 602 فلسطینیوں کی رہائی مؤخر کردی، حماس کا شدید ردعمل ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور حماس رہنماؤں کے درمیان ملاقات وفود کی سطح پر ہوئی ہے۔ جے یوآئی وفد کی قیادت مولانا فضل الرحمان نے کی جبکہ حماس کی مجلس شوریٰ کے سربراہ ابو عمر وفد کی قیادت کررہے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں غزہ و فلسطین کی...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت ہمیں کسی سیاسی لانگ مارچ نہیں اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہمارے مل کر کام کرنے میں ہے۔ یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو بار بار خط لکھ کر سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال احسن اقبال نے کہاکہ اس وقت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، برآمدات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جبکہ پالیسی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں سب ملکر ملبہ ہمارے گلے ڈالیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کوئی وزیراعظم مقررہ مدت سے زیادہ عہدے پر رہ سکتا ہے؟وکیل عزیر بھنڈاری نے کہاکہ 5سال کیلئے آنے والا وزیراعظم 6سال نہیں رہ سکتا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ذاتی طور پر جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے اتفاق...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ حیدرآبادکی تعمیر وترقی میں پیپلزپارٹی کوئی کسر نہیں اٹھارکھے گی،شہر کو خوبصورت بنانا اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پیپلزپارٹی کی قیادت کا ویژن ہے ، میئر حیدرآباد کے ذریعے شہر میں تعمیرو ترقی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ وہ سائٹ ایریا حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سڑکوں ، گلیوں اور علاقوں میں تعمیراتی کاموں کے معائنے کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کررہے تھے۔ عبدالجبار خان نے کہاکہ ماضی میں حیدرآباد کے دیہی اور نواحی علاقوں کو نظرانداز کیا گیا جس کے باعث ان علاقوں کے رہائشی افراد کے مسائل میں اضافہ ہوا لیکن اب پیپلزپارٹی کی قیادت...
    جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب کی معروف فاسٹ فوڈ چین البیک نے پاکستان میں اشیا کی تیاری کے لیے مقامی چکن استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا، اور ابتدا میں 200 برانچیں کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے جدہ میں ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش کے اختتام پر پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ البیک نے پاکستان آنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اور وہ پہلے اپنی فوڈ چین بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ البیک کل کوئی فرنچائز کھولے اور اپنی پراڈکٹس بیچنا شروع کردے، یہ ایک طویل پراسیس ہے۔ وہ چکن کی فارمنگ، ان کی فیڈ پھر فرنچائز ان تمام چیزوں کو ایک سپلائی چین کے طور پر دیکھتے ہیں جبکہ ان...
    بھارت کی جیل میں قید ممتاز کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 10 سال گزر گئے ہیں شوہر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نجی خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہاکہ آج کا دن نہایت اہمیت کا حامل ہے، جسے نا صرف پاکستان اور آزاد کشمیر بلکہ پوری دنیا میں بھرپور جوش و جذبے سے مناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس روز دنیا بھر میں ہونے والے احتجاج سے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوتا ہے۔ بھارت کیسے کشمیریوں کے حقوق کو پامال کررہا ہے؟ مشعال ملک نے...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس حکومت کو جو لائے وہی چلا رہے ہیں، جس روز ان کی حمایت ختم ہوئی یہ گر جائےگی۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں سیاسی کارکن ہوں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے جو لوگ میرے پاس آتے ہیں ان کا یہی مؤقف ہوتا ہے کہ وہ عمران خان کی ہدایت پر تشریف لائے ہیں، اگر ان کا کوئی شخص خلاف بات کرتا ہے تو اس کا نوٹس انہی کو لینا چاہیے۔...
    کراچی: ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 31جنوری کو صوبے بھر میں ائمہ وخطباٗ اجتماعات جمعہ میں حماس کے مجاہدین اور فلسطینیوں کی فتح، مسئلہ کشمیر اور پاراچنار کے حالات کے حوالے سے تقاریر کریں گے اوربڑی مساجد کے باہر ملی یکجہتی کونسل کے تحت اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج اوراہل غزہ سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا۔اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے جماعت اسلامی کے تحت 5فروری کو ہونے والی ”کشمیر ریلی“ میں بھر پورشرکت کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت کراچی تا کشمور ”یوم یکجہتی کشمیر“ منایا جائے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کے خلاف آج ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاکہ یہ کیس سیاسی محرکات پر مبنی تھا، پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، سرکاری گواہ نے بھی تسلیم کیاکہ اس سے سرکار کا نقصان نہیں ہوا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ القادر کیس میں اصل سوال تو حسن نواز سے پوچھا جانا چاہئے کہ وہ رقم برطانیہ لے کر کیسے گئے جس سے پراپرٹی خریدی اور بعد میں بیچی گئی۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاکہ منگل کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مجرموں کو قید تنہائی میں رکھنے سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ مجرموں کو صبح ساڑھے 7بجے ناشتے کے بعد لان میں بھیجا جاتا ہے،شام پانج تک مجرم باہر لان میں ہوتے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ لان کونسا ہے، ڈیتھ سیل والا لان تو نہیں ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ نہیں سر، یہ وہ والا لان نہیں جو آپ نے دیکھا ہوا ہے،جیل میں ٹک شاپ ہے، کافی وغیرہ بھی پی سکتے ہیں،گھروں سے مجرموں کو میٹرس بھی...
۱