اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کے خلاف آج ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاکہ یہ کیس سیاسی محرکات پر مبنی تھا، پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، سرکاری گواہ نے بھی تسلیم کیاکہ اس سے سرکار کا نقصان نہیں ہوا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ القادر کیس میں اصل سوال تو حسن نواز سے پوچھا جانا چاہئے کہ وہ رقم برطانیہ لے کر کیسے گئے جس سے پراپرٹی خریدی اور بعد میں بیچی گئی۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاکہ منگل کو القادرکیس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کرے گی۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام کا بیڑا غرق کردیا ، حکومت سے پارلیمنٹ نہیں چلائی جارہی ہے ، پارلیمنٹ مو¿ثر نہیں رہی۔
زرتاج گل نے کہاکہ پورا پنجاب یرغمال ہے ، ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ زبردستی سب سے بڑے صوبے پر مسلط ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ سے جڑے 190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا جس میں عمران خان بدعنوانی اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب پائے گئے۔
تحریری فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ بشریٰ بی بی کو کرپشن میں سہولت کاری اور معاونت پر مجرم قرار دیا گیا اور انہیں 7 سال کی سزا سنائی گئی۔

پاکستان غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں اپنا کردار ادا کریگا: وزیراعظم

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی نے کہاکہ

پڑھیں:

ملتان سلطانز کا اپنے ہر چھکے اور وکٹ پر ایک لاکھ روپے فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز نے فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے اہم اعلان کردیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اپنے ہر چکھے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں کیا پی ایس ایل میں فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پر پابندی لگ گئی؟

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہاکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پلیٹ فارم کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے دوران فلسطین ریلیف فنڈ کو سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری طرف سے اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین کے بچوں کے لیے عطیہ کی جائےگی۔

انہوں نے کہاکہ ہماری توجہ جہاں میدان میں مضبوط کارکردگی پر مرکوز ہے، وہیں ہم ضرورت مند بچوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے برابر کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، جھنڈے لہرا دیے

اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بھی کہاکہ ہم فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اہم اعلان چھکا علی ترین فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ محمد رضوان ملتان سلطانز وکٹ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اسد قیصر کی ضمانت کیخلاف دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج، پنجاب پولیس کو مایوسی کیوں؟
  • پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت منسوخ کرنیکی درخواستیں خارج
  • سپریم کورٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے اور ٹرانسفر ججوں کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد
  • سیکٹر ای 11 میں زمین کی مبینہ خردبرد، غیر قانونی الاٹمنٹ؛ 9ملزمان کیخلاف نیب ریفرنس دائر
  • لاکھوں روپے ریویو فیس ادا نہ کرنے پر کراچی کے صارف کی درخواست مسترد، نیپرا ممبر کا فیصلے کیخلاف اختلافی نوٹ
  • زمین کی مبینہ خردبرد اور غیر قانونی الاٹمنٹ کا کیس نیب نے 9 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا
  • لاہور ہائیکورٹ: ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے پر پولیس کیخلاف اظہار برہمی
  • چین امریکا کی ٹیرف وار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مسعود خان
  • ملتان سلطانز کا اپنے ہر چھکے اور وکٹ پر ایک لاکھ روپے فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان
  • اسلام آباد میں فیصلے کرنے والوں کو بلوچستان کی سمجھ ہی نہیں ہے، ظہور بلیدی