پہلے دن سے کہہ رہا ہوں سب ملکر ملبہ ہمارے گلے ڈالیں گے،جسٹس امین الدین کے ریمارکس
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں سب ملکر ملبہ ہمارے گلے ڈالیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلےکیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کوئی وزیراعظم مقررہ مدت سے زیادہ عہدے پر رہ سکتا ہے؟وکیل عزیر بھنڈاری نے کہاکہ 5سال کیلئے آنے والا وزیراعظم 6سال نہیں رہ سکتا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ذاتی طور پر جسٹس منیب اختر کے فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں،ہر وکیل کے دلائل مختلف ہیں،سب کو اکٹھاکرنے کے ساتھ عدالتی فیصلہ بھی دیکھنا ہے،جسٹس امین الدین نے کہاکہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں سب ملکر ملبہ ہمارے گلے ڈالیں گے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ میرا خیال ہے بنچ وکلا کے دلائل کو مکس کررہا ہے،عدالت نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے بھارت میں کورٹ مارشل کیلئے الگ فورم کی بات کی تھی،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ میری نظر میں سلمان اکرم راجہ کا موقف مختلف تھا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ عدالت دلائل کی پابند نہیں، آئین کے مطابق خود بھی فیصلہ کر سکتی ہے،وکیل نے کہاکہ فوج آرٹیکل 245کے علاوہ سویلینز کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھا سکتی، اگر کوئی خفیہ اختیار فوج کو ہے تو دکھا دیں۔
کیا سابق وزیراعظم نے 9مئی واقعات کی مذمت کی کہ یہ غلط ہوا؟جسٹس حسن اظہر رضوی کا وکیل بانی پی ٹی آئی سے مکالمہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جسٹس امین الدین نے کہاکہ
پڑھیں:
توشہ خانہ 2 کیس، اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی
سپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی ،عدالتی عملے نے سپیشل جج سینٹرل کی جانب سے سماعت منسوخی سے متعلق فیصلے سے وکیل بانی پی ٹی آئی عمران خان خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کردیا ہے،اسلام آباد کے سپیشل سینٹرل جج کے سماعت منسوخی کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں وکیل پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جب سزا سنانی ہوتو آدھی رات تک ٹرائل چلایا جاتا ہے۔
پی ٹی آئی وکیل نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کبھی مقدمات کوتیزی سے چلایا جاتاہے تو کبھی سست کردیاجاتاہے۔خالد یوسف چودھری کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی آخری باری جیل میں سماعت 17 فروری کو ہوئی تھی۔وکیل بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگی اور سماعت کے بعد نئی تاریخ دی جائے گی۔ قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاونڈ کیس میں اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری نے درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیں جس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان 9مئی کے جلاﺅ گھیراو کے حوالے سے درج آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ کا دورکنی بینچ مقدمات کی سماعت کریگا۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس شہباز رضوی کریں گے۔ عدالت نے پراسکیوشن کو دلائل دینے کیلئے طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کئے تھے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاوس سمیت جلاو گھیراو کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے عدالت کی جانب سے گزشتہ سماعتوں میں مختلف قانونی نکات پر بحث کی گئی تھی اور آج کی سماعت میں مزید دلائل متوقع ہیں