مشال یوسفزئی کی بانی سے ملاقات روکنے کے خلاف کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاکلرک کو اڈیالہ جیل بھجوانے کیلئے کمیشن مقرر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشال یوسفزئی کی بانی سے ملاقات روکنے کے خلاف کیس میں سپرنٹنڈنٹ جیل اور آئی جی اسلام آباد کو بیان حلفی پیش کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے لاکلرک سکینہ بنگش کو اڈیالہ جیل بھجوانے کیلئے کمیشن مقرر کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی کمیشن سے 4سوالات کا جواب مانگ لیا، عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملکر پوچھیں کہ مشال ان کی وکیل ہیں یا نہیں،عدالتی سوال کیا بانی پی ٹی آئی کو وکالت نامے پر دستخط کرانے کی اجازت دی گئی ہے یا نہیں؟
پانی کے معاملے پر مؤقف واضح ہے، مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے، بلاول
ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظربانی کو جیل سے لانا ممکن نہیں،ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کیلئے لنک دستیاب نہیں،جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ منگل کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی جاتی ہے،بانی کی دستخط شدہ 6وکلا پر مشتمل فہرست بھی عدالت میں پیش کی گئی۔
مشال یوسفزئی نے کہاکہ کمیشن مقرر ہورہا ہے تو یہ ہمارے لئے گولڈن موقع ہے،کمیشن پوچھے بانی سے دوستوں کی ملاقات کرائی جارہی ہے یا نہیں،کیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسلام ا باد نے کہاکہ
پڑھیں:
حقائق کیلئے جے آئی ٹی بنائی، ملوث کسی افسر کو نہیں چھوڑا جائے گا،آئی جی اسلام آباد کا عدالت میں بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہری علی محمد کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس میں آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ حقائق کیلئے جے آئی ٹی بنائی، ملوث کسی افسر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری علی محمد کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ حقائق کیلئے جے آئی ٹی بنائی، ملوث کسی افسر کو نہیں چھوڑا جائے گا، سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی، محکمانہ انکوائری کی جارہی ہے،معاون وکیل نے استدعا کی کہ کونسل راستے میں ہیں، سماعت میں وقفہ کیا جائے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ان کی ابھی ضرورت نہیں، آئی جی صاحب کو بلایا تھا وہ آ گئے ،آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ عدالت نے اس معاملہ میں ایف آئی آر کا حکم دیا تھا، بیان مین ایک نام تھا اور ایک کا عہدہ تھا، جے آئی ٹی بنا دی گئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیاکتنا وقت چاہئے تفتیش کیلئے ،آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ تیزی سے کام کررہے ہیں جلد تفتیش مکمل ہو جائے گا، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو جانے کی اجازت دیدی،عدالت نے وکیل درخواستگزار کے پہنچنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔
چیئرمین پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا
مزید :