قومیتی امور کو مضبوط اور بہتر بنانے کے حوالے سے چینی صدر کے اہم خیالات کی مطالعاتی کتاب کا اجرا ء
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
بیجنگ :کتاب ” قومیتی امور کو مضبوط اور بہتر بنانے کے حوالے سے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کے اہم خیالات کا مطالعہ ” حال ہی میں ملک بھر میں شائع کی گئی ہے ۔ کتاب کو 14 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں تاریخی رجحان، اہم امور ، کام کے بنیادی پہلوؤں اور اہم ضمانتوں سمیت مختلف حوالوں سے قومیتی امور کو مضبوط اور بہتر بنانے کے بارے میں جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی اہم سوچ کے بنیادی جوہر، روحانی پہلو، بھرپور معنی اور عملی تقاضوں کی وضاحت کی گئی ہے ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیاگیا۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔عدالت کی جانب سے سیکرٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولیات کے حصول کے لئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔