City 42:
2025-03-06@00:47:34 GMT

صدر مملکت نے صدارتی اقبال ایوارڈ کی منظوری دیدی

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

عمران یونس : صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدارتی اقبال ایوارڈ کی منظوری دیدی
اقبال اکادمی پاکستان علامہ اقبال پرلکھی جانیوالی بہترین کتاب کوہرسال صدارتی اقبال ایوارڈدیتی ہے،ایوارڈصدرمملکت کی منظوری سےدیاجاتاہے
صدرمملکت نے2021کولکھی جانیوالی ڈاکٹرمحمدعارف خان کی کتاب کوصدارتی اقبال ایوارڈدینےکی منظوری دے دی ،صدرمملکت نےیہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48(1) اور اقبال اکیڈمی آرڈیننس 1962 کے تحت دی
صدر مملکت اقبال اکادمی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں

مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی منظوری

پڑھیں:

میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر ہے، ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا صدارتی خطاب

واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے پہلے صدارتی خطاب کے دوران کہا کہ میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے صدارتی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی اور امریکا کا سنہری دور واپس آ گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی قیادت میں امریکی روح، فخر اور اعتماد واپس لوٹ آیا ہے، اور انہوں نے اپنے پہلے ڈیڑھ ماہ میں دوسروں کے چار سال جتنا کام کیا ہے۔

ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے حوالے سے کہا کہ وہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔

صدر ٹرمپ کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابا کیا جس کے بعد اسپیکر نے احتجاج کرنے والوں کو نکالنے کے لیے سارجنٹ ایسٹ آرمز کو بلا لیا، اور ایک اپوزیشن رکن کو باہر نکال دیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے اس خطاب میں کہا کہ امریکی خواب پہلے سے کہیں بڑے اور بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور یہ کہ ان کی حکومت نے اپنے ابتدائی 43 دنوں میں زیادہ تر انتظامی امور کامیابی سے انجام دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ترقی کی رفتار واپس آ گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کو ناکام ترین صدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے تحت امریکہ ناقابل تسخیر ہے۔

خطاب کے دوران ٹرمپ نے ڈیموکریٹس ارکان کو دعوت دی کہ آئیں، سب مل کر امریکا کو عظیم بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نے 36 افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی
  • میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر ہے، ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا صدارتی خطاب
  • گلگت بلتستان، لوکل گورنمنٹ میں نیا عہدہ تخلیق، گورنر نے منظوری دیدی
  • کتاب ہدایت 
  • لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی
  • چند سال میں پاکستان ترقی کی مثال بن کر ابھرے گا، احسن اقبال
  • اُڑان پاکستان کا مقصد ہے کہ ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنایا جائے، احسن اقبال
  • اڑان پاکستان کا مقصد ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنانا ہے: احسن اقبال
  •  کتاب ہدایت