وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال — فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم ماضی میں جنگ و جدل میں مصروف رہے، امن اور ہم آہنگی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اڑان صرف ہمارا نعرہ ہی نہیں عزم ہے، اب پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے: احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ ماضی میں پاکستان مالی بدنظمی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا، پی ٹی آئی دور میں نفرتیں پھیلائی گئیں۔

انہوں نے مزید بتا یا ہے کہ اڑان پاکستان میں یہ جاننےکی کوشش کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح ہم ترقی کیوں نہ کرسکے، پاکستان کی برآمدات کو 2029ء تک سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔

ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نیب دفتر میں ملازمین کو بلاکر دھمکیاں دی جاتی تھیں کہ وزیر کے خلاف گواہی دیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا

پڑھیں:

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر؛ معاشی استحکام آنے سے پاکستان کی ریٹنگ اپ ہوگئی

وقاص عظیم : ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر  سامنے آگئی ،  عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی 
فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بی کر دی  ،فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طویل المدت غیر ملکی کرنسی کے اجراء کی ریٹنگ کو مستحکم کیا گیا ،پاکستان میں معاشی استحکام نظر آ رہا ہے،پاکستان بجٹ خسارے کو کم کرنے میں کامیاب دکھائی دے رہا ہے،رواں سال بجٹ خسارہ 6 فیصد تک رہ سکتا ہے ،رواں سال پرائمری سر پلس جی ڈی پی کا دو فیصد ہو سکتا ہے،رواں سال ایف بی آر کو ٹیکس شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،پاکستان معاشی اصلاحات ایجنڈے پر گامزن نظر آ رہا ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی متوقع ہے،عالمی تجارتی جنگ بیرونی ادائیگیوں پر دباو ڈال سکتی ہے ،تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے خطرات کم دکھائی دے رہے ہیں،پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کیا ہے،پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے 

حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 

متعلقہ مضامین

  • پائیدار ترقی کیلئے ماہرین معیشت اور پالیسی سازوں کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، احسن اقبال
  • پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر؛ معاشی استحکام آنے سے پاکستان کی ریٹنگ اپ ہوگئی
  • رواں مالی سال کے آخر تک ترقیاتی بجٹ کا 1 ہزار ارب خرچ ہو جائے گا: احسن اقبال
  • کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
  • پیپلز پارٹی اور نون لیگ حکومت کا حصہ، وہی فیصلہ کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں ہو، احسن اقبال
  • حکومت نے معاشی استحکام حاصل کر لیا، جو منزل نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد ہے، وزیر خزانہ
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت کا حصہ، وہی فیصلہ کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں ہو: احسن اقبال
  • 22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے: احسن اقبال
  • احسن اقبال کا ینگ ڈاکٹرز کو اے آئی سیکھنے کا مشورہ