واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے 85 فیصد کیسوں میں پاؤں کو کٹنے سے بچایا جاسکتاہے ۔ ڈاکٹر اور اینڈو کرائنولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر آشو رستوگی کے مطابق ذیابیطس سے متعلق پاؤں کے مسائل میں السر اور گینگرین شامل ہیں۔ اسپتال میں داخل ہونے والے 50 فیصد سے زیادہ پاؤں کے السر کے مریض ذیابیطس کی وجہ سے داخل ہوتے ہیں ۔ سالانہ 2لاکھ مریض معذور ہوجاتے ہیں ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ہزارسال بعد انسان انتہائی دلکش ہونگے، سائنسدانوں کادعویٰ

سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ہزار سال بعد قدرتی ارتقا کے نتیجے میں انسان زیادہ پرکشش ہوتا جائے گا۔

مردوں میں وہ خوبیاں زیادہ نظر آئیں گی جو خواتین کو پسند ہیں، جیسے چوڑے جبڑے اور متناسب چہرے, اسی طرح، خواتین کی جلد ہموار اور زیادہ چمکدار ہو جائے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین اور مصنوعی ذہانت  کی جانب سے  دلچسپ پیشین گوئیاں سامنے آئی ہیں ۔

یہ بھی پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں انسانوں کی جلد کا رنگ گہرا ہو جائے گا، خاص طور پر گرمی کے زیادہ اثر کی وجہ سے۔ لوگ زیادہ یکساں نظر آئیں گے، یعنی نسلی تنوع کم ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ آبادیوں میں انسان کا قد چھوٹا ہو سکتا ہے، کیونکہ لوگ اب لمبی عمر کے بجائے جلدی بلوغت حاصل کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی پر زیادہ انحصار کی وجہ سے ہمارے دماغ کا سائز کم ہو سکتا ہے۔کچھ سائنس دانوں کو خدشہ ہے کہ ہم بھی پالتو بندروں کی طرح ہو سکتے ہیں، جو زیادہ سوچنے کے بجائے خودکار نظام پر انحصار کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ہزارسال بعد انسان انتہائی دلکش ہونگے، سائنسدانوں کادعویٰ
  • سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کا طرز عمل ایسا ہے کہ ریفرنس بنایا جاسکتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ
  • ذیابیطس کے 85 فیصد کیسز میں پاؤں کاٹنا روکا جا سکتا ہے، نئی تحقیق
  • خبردار!!!شوگر کے مریض ہیں تو اس پھل سےضروربچیں
  • افغان حکومت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث، لاشوں کی وصولی بڑا ثبوت
  • ٹنڈوجام ،اساتذہ کیلیے دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
  • پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل
  • ریاض میں لیپ 2025 کا آغاز، دنیا بھر سے ٹیکنالوجی ماہرین کی شرکت
  • ڈی پرسنلائزیشن ڈس آرڈر کے مریض کیا محسوس کرتے ہیں؟