مالٹا، وٹامن سے بھرپور پھل
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ہر قسم کے مالٹے میں تقریباً سو فی صد آپ کی روزانہ کی ضرورت کے مطابق وٹامن سی ہوتا ہے۔
یہ کسی بھی دوسرے پھل سے زیادہ ہے۔ مالٹے میں وٹامن سی آپ کے جسم کو کئی طریقوں سے فائدہ پہنچاتا ہے۔آپ کے خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے۔ آپ کے جسم کو کولیجن بنانے میں مدد دیتا ہے، جو ایک پروٹین ہے جو زخموں کو بھرنے اور جلد کو نرم بنانے میں معاون ہے۔آئرن کے جذب کرنے کو آسان بناتا ہے تاکہ انیمیا کا مقابلہ کیا جا سکے۔کینسر پیدا کرنے والے ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ جب آپ اضطراب محسوس کرتے ہیں، وٹامن سی آپ کی اسٹریس ہارمون اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرتا ہے۔ بعض کھانے آپ کے مدافعتی نظام کو خراب کرتے ہیں اس سے سوزش پیدا ہوتی ہے۔ جب سوزش طویل مدتی مسئلہ بن جاتی ہے، تو یہ ذیابیطس، دل کی بیماری، جوڑوں کا درد، کینسر، اور الزائمر کی بیماری کو متحرک کر سکتی ہے۔
مالٹے سے اس مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ ایک درمیانے سائز کے مالٹے میں 3 گرام فائبر ہوتا ہے جو آپ کی آنتوں کو صحت مند رکھتا ہے، کولیسٹرول اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتا ہے، اور السر کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔
مالٹے قدرتی طور پر فولیٹ کا بڑا ذریعہ ہیں۔ آپ کا جسم اسے خلیات کو تقسیم کرنے اور ڈی این اے بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ چونکہ یہ پیدائشی نقائص کو روکنے میں مدد دیتا ہے، اس لیے یہ حمل والی خواتین کے لیے خاص طور پر اہم وٹامن ہے۔ مالٹے میں 12 گرام شکر قدرتی ہوتی ہے۔
یہ اس قسم کی شکر سے مختلف ہے جو آپ کو ٹافی میں ملتی ہے۔ اس کے علاوہ مالٹے کے ساتھ آنے والے تمام فائبر، وٹامنز، اور اینٹی آکسیڈینٹس اسے آپ کے جسم کے لیے ایک بہتر انتخاب بناتے ہیں۔ جہاں تک مالٹے کے جوس یا رس کا تعلق ہے، آپ کچھ اضافی شکر حاصل کر سکتے ہیں اور فائبر بھی ضائع ہو سکتا ہے۔
بہت زیادہ پھلوں کا رس وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، جو دل کی بیماری کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، خاص طور پر درمیانی عمر میں۔ لیکن مالٹے اور ان کا رس دونوں آپ کے لیے اچھے ہیں۔ گردوں میں پتھری ہونے کی شکایت میں مریض کو پوٹاشیم، سائیٹریٹ اور سٹرک ایسڈ کا استعمال کرنے کو کہا جاتا ہے اس کا استعمال گردوں میں پتھری بننے کے عمل کو روکتا ہے، خون کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
اگر آپ خون کی کمی کا شکار ہیں تو مالٹے اور کینو کے استعمال سے خون کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ آئرن سے بھر پور غذائوں کے استعمال کے ساتھ اس پھل کا استعمال کیا جائے تو ہیموگلوبن کے بننے کے عمل میں تیزی آتی ہے۔ تحقیق کے مطابق بچوں کو مالٹے کے رس کا استعمال کرانا انہیں خون کے کینسر سے تحفظ دے سکتا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں مدد دیتا ہے کا استعمال کی بیماری سکتا ہے کرتا ہے کے لیے
پڑھیں:
اسرائیل طاقت کے ذریعے قیدیوں کو نہیں چھڑا سکتا، حماس
اتوار کی شام جاری کردہ ایک مختصر بیان میں حماس نے کہا کہ عام شہریوں کے خلاف صہیونی جارحیت ایک خونی مجرمانہ پیغام ہے جس کا مقصد مزاحمت پر فوجی دباؤ ڈالنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے زیر حراست قابض اسرائیلی قیدیوں کو کشیدگی اور فوجی دباؤ کے ذریعے واپس نہیں کیا جائے گا۔ اتوار کی شام جاری کردہ ایک مختصر بیان میں حماس نے کہا کہ عام شہریوں کے خلاف صہیونی جارحیت ایک خونی مجرمانہ پیغام ہے جس کا مقصد مزاحمت پر فوجی دباؤ ڈالنا ہے۔ قاہرہ میں حماس کے وفد کی آمد ثالثوں کی نقل و حرکت اور نئی تجاویز پر بات کرنا ہے۔ حماس نے زور دے کر کہا کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بغیر قیدیوں کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں کرے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قیدیوں کو فوجی طاقت کے استعمال کے ذریعے واپس نہیں کیا جائے گا بلکہ نیتن یاھو کو اپنے قیدی ہمارے قیدیوں کے بدلے میں رہا کرنا ہوں گے۔