سٹی42:  کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا ہے کہ  پاکستان اپنے عوام اور عالمی برادری کے تعاون سے پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرسکتا ہے، گزشتہ روز عوامی جمہوریہ چین کے کراچی قونصلیٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے اور مسافروں کو یرغمال بناکر قتل کرنے کی شدید مذمت کی۔

قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا،  چین کے قونصل جنرل نے کہا کہ ہم جعفرایکسپریس پر حملے کے واقعے کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں، اس دہشت ناک حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور چین ان لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے جن کے پیارے اس واقعے میں مارے گئے، ایسے افراد سے بھی دلی ہمدردی کرتا ہے جن کے عزیز اس بھیانک حملے میں زخمی ہوئے۔

اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز

انہوں نے مزید  کہا کہ دہشتگردی کے معاملے پرچین کا مؤقف واضح ہے، ہم ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتےہیں اور ہم دہشگردوں سے لڑنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ 

چین کے قونصل جنرل نے کہا،  ہمیں یہ بھی امید ہے کہ پاکستانی عوام اور عالمی برادری کے تعاون سے پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرسکتا ہے، دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاسکتا ہے اور قانون کی حکمرانی کو زیادہ بہترانداز سے بحال کرسکتا ہے تاکہ لوگ زیادہ پرامن اور مستحکم ماحول پاسکیں یہی نہیں بلکہ پاکستان میں ایک دوسرے سے اور عالمی برادری سے تعاون کے مواقع بھی بڑھیں۔

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کا معاملہ، سماعت 18 مارچ کو ہوگی

ایک سوال کے جواب میں قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا، سی پیک کی تعمیر کے لحاظ سے سن دوہزار پچیس ایک اور اہم سال ہے۔  پچھلے چند عشروں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کی بنیاد پر ہماری کوشش ہوگی کہ سی پیک منصوبوں کیلئے اعلیٰ ترین ماحول پرپیشرفت کریں۔  ہمیں توقع ہے کہ چند کلیدی منصوبوں جیسا کہ قراقرم ہائی وے ری الائنمنٹ پروجیکٹ و دیگر پر زیادہ پیشرفت کی جاسکے گی۔

قونصل جنرل نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے عوام سی پیک کے نتیجے میں سامنے آئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔   دونوں ملکوں میں کاروباری شخصیات کا تعاون فروغ پائے گا اور لوگوں کے درمیان روابط میں بھی اضافہ ہوگا۔

برائلر مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے چکن مزید مہنگا ہوگیا

قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے یقین کااظہار کیا کہ پاکستان اور چین کے زیادہ سے زیادہ لوگ سی پیک کی تعمیر میں نہ صرف حصہ لے سکیں گے بلکہ اس سے فائدہ بھی اٹھائیں گے کیونکہ دونوں ملکوں کی جانب سے کوششوں کے نتیجے میں ہی ہم اپنی توقعات کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اور عالمی برادری دہشتگردی کے کرسکتا ہے چین کے نے کہا سی پیک

پڑھیں:

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی جنرل ساحر، ائر چیف سے ملاقاتیں: پاکستان، بحرین کا فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

اسلام آباد؍ راولپنڈی (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان اور بحرین کی  عسکری قیادت نے موجودہ فوجی تعاون کو مزید وسعت اور گہرائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے بدلتے ہوئے علاقائی ماحول اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ فوجی تعلقات اور تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر زور دیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، تینوں مسلح افواج کے ایک چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو 'گارڈ آف آنر' پیش کیا۔ بعد ازاں کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن یحییٰ بن سلمان الخلیفہ نے ائر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ائر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرپا مذہبی تاریخی اور بے مثال برادرانہ تعلقات ہیں ملاقات میں فوجی تعاون  اور تربیت کے شعبے میں تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جنرل شیخ محمد نے  پی اے ایف کی غیر معمولی ترقی خود انحصاری میں پیشرفت کی تعریف کی اور فضائی افواج کے درمیان  تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بحرین ائر فورس کی آپریشنل تیاری کیلئے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس پر حملے کے واقعے کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں: چیٍنی قونصل جنرل
  • عالمی تعاون سےپاکستان دہشتگردی پرقابوپاسکتا ہے: چینی قونصل جنرل
  • پاکستان عالمی تعاون سے دہشتگردی پر قابو پاسکتا ہے، چینی قونصل جنرل
  • کراچی:تسلط پسندی اور طاقت کی سیاست کے مخالف ہیں، چینی قونصل جنرل
  • دہشتگردی کا خاتمہ دعووں سے نہیں عملی اقدامات سے ممکن ہے، علامہ جواد نقوی
  • کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی جنرل ساحر، ائر چیف سے ملاقاتیں: پاکستان، بحرین کا فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
  • جب تک بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردی ختم نہیں ہوگی، ملک ترقی نہیں کرسکتا؛ وزیراعظم
  • چینی سفیر کا چین اور پاکستان کے مابین تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر زور
  • پاکستان، امریکا کے درمیان دفاع و سکیورٹی تعاون کی بہت اہمیت ہے، رکن امریکی ایوان نمائندگان