سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملے میں را ملوث ہے۔ اگلا حملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے۔

امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ٹرین حملے کی ذمہ دار بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را ہے۔ بھارت کا احتساب نہ کیا گیا تو اگلا حملہ زیادہ معصوم جانیں لے سکتا ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اوررا کے خلاف کارروائی کریں۔ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمت عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کررہا ہے۔ مودی سرکار ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے اور یہ نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔

سکھ رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی حکومت عالمی سطح پر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہے۔ بلوچستان میں  ٹرین حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی اقدامات کا ثبوت ہے۔ بھارت کا  خفیہ دہشت گرد کارروائیوں کا مقصد پڑوسی ممالک کوغیر مستحکم کرنا ہے۔ بھارت بیرون ملک مخالفین کے قتل، انتہا پسندی اور سرحد پار دہشتگردی میں ملوث ہے۔  مودی سرکار نے بھارت کو ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا عالمی مرکز بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ را کی بےقابو کارروائیاں جنوبی ایشیا کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔  بھارت کے انٹیلیجنس سے متعلق  اپریٹس پر سفارتی اور سکیورٹی پابندیاں لگائی جائیں۔ دنیا اب بھارت کی خفیہ دہشتگرد کارروائیوں پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔  بھارت کا احتساب نہ ہوا تو  اگلا حملہ اور بھی زیادہ معصوم جانیں لےگا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ بلوچستان رابطہ، ٹرین حملے کی صورت حال سے آگاہ

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر پوری قوم شدید صدمے میں ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جعفر ایکسپریس کے حوالے سے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ابھی میری وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مجھے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گردی کے گھناؤنے حملے کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمے میں ہے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غم زدہ ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ میں شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستان
  • بلوچستان ٹرین حملے میں را ملوث ہے ، اگلاحملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے، سکھ خالصتان رہنما
  • بلوچستان میں ٹرین دہشتگرد حملے میں بھارتی را ملوث ہے:سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں
  • بلوچستان میں ٹرین دہشتگرد حملے میں ’را‘ ملوث ہے: رہنما سکھ فارجسٹس گرپتونت سنگھ پنوں
  • دہشت گردی افسوسناک، دشمنوں کا ناپاک گٹھ جوڑ سمجھ چکے، قوم فوج کیساتھ ہے: سیاسی رہنما
  • وزیراعظم کا وزیراعلیٰ بلوچستان رابطہ، ٹرین حملے کی صورت حال سے آگاہ
  • امریکا کی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی مذمت، بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیدیا
  • بلوچستان: بولان پاس کے علاقہ میں دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر حملہ، درجنوں مسافر یرغمال بنا لئے، آپریشن
  • ’ایکس‘ پر بڑا سائبر حملہ، دنیا بھر میں سروس بند، مسک نے الزام کس کے سر ڈال دیا ؟جانیں