کیا آپ کے بال بھی تیزی سے گررہے ہیں؟ ممکنہ وجوہات اور حل جانیے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
بال گرنا ایک عمومی مسئلہ ہے جو تقریباً ہر شخص کو زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے میں درپیش ہوتا ہے اور اوسطاً ہر شخص روزانہ 100 بالوں سے محروم ہوتا ہے جو کہ ایک قدرتی عمل ہے۔
دوسری جانب اگر بالوں کا گرنا معمول سے زیادہ ہو تو یہ پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اگر آپ نے بالوں سے گرنے کی الجھن سے بچنے کے لیے دوائیں، گھریلو علاج اور دیگر تمام طریقے آزما لیے ہیں اور پھر بھی بال گرنے کا مسئلہ برقرار ہے تو اس کی کچھ ممکنہ وجوہات درج ذیل ہو سکتی ہیں:
1۔ غذائی اجزا کی کمی
بالوں کی صحت کے لیے مناسب غذائیت انتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ کے جسم میں پروٹین، آئرن، وٹامن B12، یا وٹامن ڈی جیسے اہم غذائی اجزا کی کمی ہو تو بالوں کا گرنا بڑھ سکتا ہے۔ خاص طور پر آئرن کی کمی بالوں کے گرنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اپنی خوراک میں ان غذائی اجزا کو شامل کرنے سے بالوں کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
حل:متوازن غذا کا استعمال کریں:
پروٹین، آئرن اور وٹامنز سے بھرپور غذائیں جیسے انڈے، مچھلی، پالک، اور خشک میوہ جات کھائیں اور اگر ضرورت ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے سپلیمنٹس لیں۔
2۔ ذہنی دباؤ
ذہنی دباؤ بالوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ مسلسل تناؤ کے دوران بالوں کے گرنے کا عمل تیز ہو سکتا ہے، کیونکہ تناؤ کے ہارمونز بالوں کے فولیکلز کو غیرفعال کر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ، شدید ذہنی دباؤ کے بعد بالوں کے گرنے کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
حل:تناؤ کو کم کرنے کے لیے یوگا، مراقبہ یا ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔نیند کا خیال رکھیں اور کم از کم 7-8 گھنٹے کی پرسکون نیند لیں۔ اگر تناؤ بہت زیادہ ہو تو ماہر نفسیات سے مشورہ کریں۔
3۔ ادویات کے مضر اثرات
کچھ ادویات کے مضر اثرات کے نتیجے میں بال گرنے کا عمل تیز ہو سکتا ہے۔ خون پتلا کرنے والی ادویات، وٹامن اے سے بھرپور مہاسوں کی دوائیں، انابولک اسٹیرائڈز، اور ڈپریشن، گٹھیا یا ہائی بلڈ پریشر کی دوائیں بالوں کے گرنے کی وجہ بن سکتی ہیں۔
حل:اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی دوائیں بال گرنے کا سبب بن رہی ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور دوائیں تبدیل کرنے یا ان کی مقدار میں کمی کی جا سکتی ہے۔
4۔ جینیاتی عوامل
بالوں کا گرنا جینیاتی بھی ہو سکتا ہے۔ اگر خاندان میں بالوں کے گرنے کی تاریخ ہو تو یہ مسئلہ آپ کو بھی درپیش ہو سکتا ہے۔ مردوں میں یہ مسئلہ گنجا پن کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے جب کہ خواتین میں بال پتلے ہو کر گرتے ہیں۔
حل:جینیاتی بال گرنے کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔بالوں کے گرنے کو کم کرنے کے لیے مخصوص ادویات یا علاج جیسے مائنوکسڈیل یا فائناسٹرائڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
5۔ بالوں کی دیکھ بھال میں غلطیاں
بالوں کو بار بار رنگنا، سٹریٹن کرنایا گرم ٹولز کا استعمال بالوں کو کمزور کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، بالوں کو زیادہ کھینچنا یا تنگ ہیئر اسٹائلز بھی بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
حل:بالوں کو قدرتی حالت میں رہنے دیں۔
گرم ٹولز کا کم استعمال کریں
بالوں کو نرمی سے سنوارنے والے ہیئر اسٹائلز اپنائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بالوں کے گرنے کی ہو سکتا ہے بال گرنے بالوں کی بالوں کو گرنے کا کے لیے
پڑھیں:
امریکہ میں ممکنہ تباہ کن سیلاب کی پیش گوئی، ناسا نے خبردار کر دیا
امریکہ میں ممکنہ تباہ کن سیلاب کی پیش گوئی، ناسا نے خبردار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
وسطی امریکی ریاستیں نے اس سیلاب کی تیاری شروع کر دی ہیں جس کے بارے میں ناسا نے خبردار کیا ہے کہ یہ اپریل کے دوسرے نصف میں آئے گا اور یہ گزشتہ ہزار سال کا بدترین سیلاب ہوگا۔ توقع ہے کہ حالیہ دور میں یہ سب سے زیادہ تباہ کن موسمی واقعات میں سے ایک ہوگا۔
نیشنل ویدر سروس اسے ایک غیر معمولی موسمیاتی واقعہ سمجھتی ہے جس سے تاریخی سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔ ایسا بدترین واقعہ امریکہ نے ہزار سالوں میں نہیں دیکھا۔ پیشن گوئی میں وسطی امریکہ میں کئی علاقوں کے آفت زدہ زون بننے کا امکان شامل ہے۔ کہا گیا ہے کہ عام طور پر چار مہینوں میں ہونے والے بارش سے زیادہ بارش پانچ دنوں میں ہو جائے گی۔ ماہرین موسمیات اسے ایک غیر معمولی خطرہ سمجھتے ہیں جو آرکنساس، کینٹکی اور پڑوسی علاقوں پر تاریخی نشانات چھوڑ دے گا۔ یہ بیک وقت رونما ہونے والے متعدد موسمی عوامل کے تعامل کی وجہ سے ہوگا۔
ماہرین موسمیات کے مطابق یہ نظام فضا میں “ٹریفک جام” کا باعث بھی بنے گا جس سے ایک ہی علاقے میں بار بار طوفان اٹھیں گے۔ اس سے پانی کی مساوی تقسیم کو روکا جا سکے گا۔ ایک امریکی رپورٹ موسم اور آب و ہوا میں مہارت رکھنے والی متعدد ویب سائٹوں پر شائع ہوئی اور العربیہ ڈاٹ نیٹ نے برطانوی ٹیلی ویژن اور ریڈیو چینل جی بی نیوز کی ویب سائٹ پر پیش کردہ اس رپورٹ کا جائزہ لیا ہے۔ اس رپورٹ یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسلسل بارش مٹی کے ساتھ مل کر پانی کے بے قابو بہاؤ کا باعث بنے گی۔ اس سے اچانک اور بڑے پیمانے پر سیلاب آئے گا جس سے کمیونٹیز کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔
ماہرین نے تیزی سے بڑھتی ہوئی اور انتہا تک پہنچتی ہوئی صورتحال کے بارے میں بھی خبردار کیا۔ ایکو ویدر کے چیف میٹرولوجسٹ جوناتھن پورٹر نے کہا کہ اس قسم کا موسم ممکنہ طور پر جان لیوا نتائج کے ساتھ “سخت سیلاب لانے کا ایک نسخہ ہے۔ امریکہ کے جنوبی ساحل کے ساتھ ایک وسیع ہائی پریشر سسٹم نمی کو کیریبین اور خلیجی ساحل سے ملک کے وسطی حصے تک لے جائے گا۔
بارشیں اتنی زیادہ ہونے کی توقع ہے کہ کچھ علاقوں میں عام طور پر مہینوں میں ملنے والے پانی سے زیادہ پانی کا تجربہ ہو سکتا ہے۔ کچھ ریاستیں اس طوفان کی زد میں ہیں جس سے صورتحال مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ ان علاقوں میں حالیہ مہینوں میں شدید بارش ہوئی ہے جس سے ان علاقوں میں سیلاب کا زیادہ خطرہ ہے۔