لائبریری سے لی گئی کتاب 98 سال بعد واپس، کتنا جرمانہ بنتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
امریکا میں لائبریری سے لی گئی کتاب 98 سال بعد واپس آگئی، جس کے بعد یہ سوال کیا جارہا ہے کہ اگر اس شخص پر جرمانہ کیا جاتا تو کتنا ہوتا؟
یہ بھی پڑھیں:طالب علم نے 64 سال بعد کتاب لائبریری کو لوٹا دی
امریکی ریاست اوہائیو کی ایک لائبریری سے لی گئی کتاب 98 سال بعد واپس آگئی ہے، اس حوالے لائبریرین کا کہنا ہے کہ برٹرینڈ ڈبلیو سنکلیئر کی وائلڈ ویسٹ کی ایک کاپی اس کی مقررہ تاریخ سے 98 سال بعد لائبریری کو واپس ملی ہے۔
لائبریرین کرسٹوفر اسمتھ نے کہا کہ یہ کتاب ایک خاندان کو ایک بزرگ رشتہ دار کے شیلف پر ملی تھی جس کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا۔
اسمتھ نے کہا کہ پرانے ریکارڈز چیک کر کے یہ معلوم کرنے میں کافی وقت لگے گا کہ آیا لائبریری میں اتنے پرانے لیجرز ہیں بھی یا نہیں۔
لائبریرین کے مطابق لائبریری نے کتاب کی واپسی میں ناکامی کے چند سال بعد اس کی ایک نئی کاپی خریدی، اور وہ نسخہ آج بھی گردش میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گوادر، 4 روزہ کتب میلے میں 28 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت
اسمتھ نے کہا مجھے صرف یہ دلچسپ لگا کہ 100 سال پرانی کتاب اچھی شکل میں واپس آئی ہے۔ اسمتھ کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ کتاب ہمارے پاس واپس آگئی ہے، اسے ردی کی ٹوکری یا ری سائیکلنگ یا کاغذ کے گودے میں تبدیل نہیں کیا گیا۔
اسمتھ نے کہا کہ لائبریری اب لیٹ فیس نہیں لیتی، لیکن اندازہ لگائیں تو 98 سال سے زائد عرصے بعد کتاب کی واپسی کی صورت میں تقریباً 730 ڈالر جرمانہ بنتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا جرمانہ ریاست اوہائیو کتاب لائبریری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا کتاب لائبریری اسمتھ نے کہا سال بعد
پڑھیں:
شیر افضل مروت پی ٹی آئی میں واپس آنے کے لیے تیار، شرط بھی بتادی
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت پی ٹی آئی میں واپس جانے پر تیار ہیں لیکن اس کے لیے انہوں نے ایک شرط رکھ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا حصہ نہیں، اب ن لیگ والوں کی ٹرولنگ نہیں کروں گا، شیر افضل مروت
سینیئر صحافی رؤف کلاسرا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ عمران خان کو اور عمران خان انہیں بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں اور بس دونوں کے ملنے کی دیر ہے کہ ان کے بیچ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ لیکن وہ ایسے ہی پی ٹی آئی میں دوبارہ شامل نہیں ہوجائیں گے بلکہ وہ چاہیں گے کہ ان کی جو جگ ہنسائی ہوئی اس کا ازالہ اور ان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا احتساب ہو۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نئے چیلجز کا سامنا ہے لیکن وہ پارٹی کیا انقلاب لائے گی جس نے چند یو ٹیوبرز سے ڈر کر مجھے نکال دیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے موجودہ لیڈران میں سے کچھ کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اندرون خانہ میرے ہمدرد ہیں لیکن میری حمایت اس لیے نہیں کرتے کہ کہیں سوشل میڈیا اور یو ٹیوبرز ان کے پیچھے نہ پڑجائیں۔
مزید پڑھیے: عید کے بعد احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا، پی ٹی آئی اندرونی خلفشار کا شکار ہے، شیر افضل مروت
شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر میں ان کی ہاں میں ہاں ملاتا تو مجھے پارٹی سے کون نکالتا لیکن میں ایسے میٹریل کا بنا ہی نہیں ہوں جو ایسا کرپاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی میرا باپ بننے کی کوشش نہ کرے ہاں جو عزت سے پیش آئے گا میں اس کا نوکر بن کر رہوں گا۔
’گلگت بلتستان انتخابات میں ان کو میری ضرورت پڑے گی‘انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی کے ساتھ بلا وجہ جارحانہ انداز نہیں اپنایا اس کی کوئی وجہ ہی ہوتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پارٹی سے نکالنے پر میرا کچھ نہیں گیا بلکہ گنوایا انہوں نے ہی ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لیے پارٹی کو میری ضرورت پڑے گی اور پارٹی میں واپسی کے لیے میری منتیں کی جائیں گی لیکن میں حساب کتاب کے بغیر واپس نہیں جاؤں گا۔
مزید پڑھیں: ’عمران خان بار بار گمراہ ہوجاتے ہیں، ہر چیز کی حد ہوتی ہے‘، شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی پر تنقید
انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کو چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن پارٹی میں اتنی فتنہ گری ہے کہ ان کا اس پارٹی کے لیے کھڑے ہونے کا دل نہیں چاہتا۔
’اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ہوتے تو مقدمات، گرفتاری اور میڈیا پر پابندی کیوں لگتی‘ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ہوتے تو میرے خلاف مقدمات کیوں ہوتے، میں گرفتار کیوں ہوتا اور 8 ماہ تک میڈیا پر آنے پر پابندی کیوں لگتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو اڈیالہ جیل میں میری عمران خان سے ملاقات نہ ہوجاتی جبکہ میں 2 مرتبہ وہاں سے بغیر ملے واپس آیا۔
’عمران خان نے 9 مئی پر معافی مانگی تو ان کو چھوڑ دوں گا‘شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان 9 مئی پر معافی کیوں مانگیں وہ تو اس وقت جیل میں تھے اور میں نے ان کو اگلے بتایا تھا کہ وہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے 2 سال جیل میں رہنے کے بعد ناکردہ گناہوں پر معافی مانگ لی تو میں ان کو چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہاں اگر وہ 9 مئی میں ملوث کارکنان کو بری کیے جانے کے بدلے میں معافی مانگیں تو پھر ٹھیک ہے۔
یہ بھی پڑھیے: شبلی فراز نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کا معاملہ غیر اہم قرار دیدیا
ان کا کہنا تھا عمران خان کا تو بیانیہ ہی اینٹی اسٹیبلشمنٹ تھا اور اگر وہ رہائی کے لیے معافی مانگ لیں گے تو ان کا سارا بیانیہ ہی دھڑام سے گر جائے گا اور مقبولیت نیچے آجائے گی۔
’جب تک لاکھوں لوگ سڑکوں پر نہیں آتے عمران خان رہا نہیں ہوں گے‘شیر افضل مروت نے کہا کہ جب تک لاکھوں افراد سڑکوں پر نہیں نکلتے عمران خان رہا نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کام میں کرلیتا لیکن مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا جس کا سب سے بڑا فائدہ اسٹیبلشمنٹ کو ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت نازک دور سے گزر رہی ہے اور عمران خان کو کچھ ہوجاتا ہے تو وہ کچھ بھی نہیں کرسکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں صلاحیت ہی نہیں ہے کہ وہ عوام میں اتنی بڑی سپورٹ کا کوئی فائدہ اٹھاسکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سارے کارڈ غلط کھیلے، اس کی پالیسی میں کوئی تسلسل نہیں ہے اور یہ اہداف کا تعین کرنے سے بھی قاصر ہے۔
’پی ٹی آئی کمزور ہوتی جا رہی ہے‘شیر افضل مروت نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ میں پی ٹی آئی روز بروز کمزور اور مخالفین مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ عمران خان کی رہائی کا موجب بن سکتے ہیں وہی لوگ ان کے جیل میں رہنے کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ خود عمران خان کو آزاد نہیں کراسکتے تو ان کو موقع دیں جو یہ کام کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے کیوں نکالا؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت تک رہا نہیں ہوسکتے جب تک ان لوگوں سے چھٹکارا نہ حاصل کرلیا جائے جو انہیں گھیرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ لوگ ان کے دشمن نہیں ہیں لیکن ہیں سب بیکار کچھ نہیں کرسکتے۔
’میری برطرفی سے علی امین گنڈاپور کو تھوڑی اسپیس مل گئی‘شیر افضل مروت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور میں صلاحیت ہے کہ وہ لوگوں کو سڑکوں پر نکال سکیں لیکن وہ اس وقت مایوسی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے وفادری کا تقاضہ یہ تھا کہ علی امین گنڈاپور ان سے کہتے کہ آپ نے شیر افضل مروت کو نکال کر غلط کیا لیکن انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔
مزید پڑھیں: ’مجھے کیوں نکالا‘، شیر افضل مروت کا قومی اسمبلی میں تحریک انصاف سے سوال
شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے پارٹی سے نکال دیے جانے کے باعث علی امین گنڈاپور کو تھوڑی اسپیس مل گئی اور اگر میں نہیں نکالا جاتا تو علی امین گنڈاپور فارغ کردیے جاتے اس لیے کہ وہ عثمان بزدار نہیں ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں علی امین گنڈاپور سے شکایت ہے کہ انہوں نے عمران خان ان کے حق میں بات نہیں کی۔
’سوشل میڈیا پی ٹی آئی کی اسٹیبلشنٹ ہے‘شیر افضل مروت نے کہا کہ سوشل میڈیا پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ ہے گو عمران خان سوشل میڈیا سے نہیں ڈرتے لیکن انہیں چاہیے کہ وہ اس کے پر کاٹیں۔
مزید پڑھیے: میری خواہش ہے شیر افضل مروت پارٹی میں رہیں، عمران خان سے بات کروں گا، جنید اکبر
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی روش سے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا ہے ہم نے جب بھی معاملات بہتر کرنے کی کوشش کی سوشل میڈیا نے بیچ میں کود کر سب برباد کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی سوشل میڈیا شیر افضل کی واپسی شیر افضل مروت عمران خان