2025-01-21@13:40:22 GMT
تلاش کی گنتی: 2129

«نے استفسار کیا»:

    ڈومیسائل آفس کے دورے کے دوران وزیر اعلی مراد علی شاہ نے ڈومیسائل کے اجرا کے منتظر نوجوانوں سے ملاقات کی۔ معلوم ہوا کہ ان کے ڈومیسائل کی پروسیسنگ مکمل ہو چکی تھی لیکن وہ غیر حاضر اسسٹنٹ کمشنر کے دستخط کا انتظار کر رہے تھے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ صبح صبح اچانک دوروں پر نکل پڑے، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کے ہمراہ کیماڑی میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر اور رسالہ ماڈل پولیس اسٹیشن کے اچانک دوروں کے دوروان غیر حاضری پر دو اسسٹنٹ کمشنرز اور ایک مختیارکار کو معطل جبکہ دفتر کے معاملات کی بریفنگ دینے میں ناکامی پر ایک سب رجسٹرار کے تبادلے کا حکم دے دیا۔ پولیس کو ہدایت کی...
    حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باعث زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس سلسلے میں نان فائلرز پر سختیاں بڑھائی جارہی ہیں، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے نئے ٹیکس قانون کے تحت نان فائلرز پر عائد نئی پابندیوں کے حوالے سے بریفننگ دی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نئے ٹیکس قانون کے تحت ٹیکس ریٹرن فائلر کی اہلیت پر ترامیم کی گئی ہے، نان فائلرز اب کسی بینک میں کرنٹ یا سیونگ اکاؤنٹ نہیں کھول سکیں گے۔ تاہم 5 سے 10 مرلے کے مکان خریدنے والوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی۔...
    لاہور میں نجی  یونیورسٹی کی  طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ گینگ ریپ کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔ متاثرہ طالبہ نے ویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی ار  کے متن کے مطابق ملزم نے 2 دوستوں کیساتھ ملکر ریپ کیا۔ اس میں کہا گیا کہ متاثرہ لڑکی لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ایم فل کی طالبہ ہے، پولیس کا مؤقف کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لے تمام جماعتوں سے رابطہ کررہے ہیں، اس وقت ملک میں عدالتیں اپاہج ہورہی ہیں، وکلا اور بارز سے پوچھتا ہوں کیا ضمیر نہیں جاگ رہا۔ سینیئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی چلےگا، 1973 کا آئین پاکستان کے لیے اہم کارنامہ تھا۔ یہ بھی پڑھیں انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے رہی سہی کسر بھی نکال دی گئی ہے، ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات بھی ایگزیکٹو کو دے دیے گئے۔...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے آئینی بینچ کا مقدمہ ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے نذر عباس کو او ایس ڈی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے آئینی بینچ کا مقدمہ ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار کے ایسا کرنے سے سپریم کورٹ اور فریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا،...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی درخواست پر کراچی پولیس چیف نے پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔ کراچی پولیس چیف کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی شہر میں وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی درخواست پر کراچی پولیس چیف نے پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔ کراچی پولیس چیف کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔ پولیس چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیواروں پر غیر ضروری پینٹنگز اور اشتہارات لگانے پر مقدمات درج کئے جائیں گے۔
    اسلام آ باد: عالمی بینک اگلے دس سال میں پاکستان کو 20 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی فراہمی کیلیے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک جمعرات کو جاری کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک پاکستان کے لیے نئی کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک جاری کرے گا، عالمی بینک کی جانب سے دس سالہ منصوبے کے تحت پاکستان کو بیس ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے اور اس کا باضابطہ افتتاح عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر کریں گے۔ اس فریم ورک میں پاکستان کی مختصر اور درمیانی مدت کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے کی حکمت عملی شامل ہے۔ عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش بڑے خطرات کی نشاندہی کی ہے جن میں سیاسی...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا میں سرکاری محکموں کی اصلاحات کے لیے بنائے جانے والے نئے محکمے ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ کے نامزد کردہ شریک سربراہ وویک رامسوامی اب اس محکمے کے رکن نہیں رہے۔ اب صرف ایلون مسک ہی ’’ ڈوج’’ کی سربراہی کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ رامسوامی ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ کا مزید حصہ نہیں رہے۔ یہ تصدیق ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب چند گھنٹے قبل ہی امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔ ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ سے رامسوامی کی علیحدگی کے بعد اب اس محکمے کی قیادت صرف ایلون مسک کریں گے۔ وویک رامسوامی کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟...
    بھارت میں نکسل باڑی کہلانے والے باغیوں کی سرگرمیاں ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہیں۔ جھاڑ کھنڈ اور دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ چھتیس گڑھ میں بھی باغیوں نے زور پکڑا ہے۔ فورسز کے لیے مشترکہ کارروائیاں ناگزیر ہوچکی ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کئی ریاستوں کی فورسز کی مشترکہ کارروائیوں میں 16 باغیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے شروع کی جانے والا آپریشن 19 جنوری کو شروع کیا گیا تھا۔ اس آپریشن میں تین ریاستوں کے نیم فوجی دستوں اور پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے نتیجے میں چھتیس گڑھ کے اندرونی جنگلات کے دشوار گزار علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ اس آپریشن میں فورسز کو بھی جانی نقصان سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) قیدیوں کے تبادلے کے لیے جاری مذاکراتی عمل کی تصدیق گزشتہ سال کی گئی تھی تاہم اس تبادلے کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اقتدار سنبھالنے کے بعد کیا گیا۔ ری پبلکن سیاستدان ٹرمپ نے دوسری مدت کے لیے 20 جنوری کو حلف اٹھایا۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں قید افغان جنگجو خان محمد کو امریکی شہریوں کی آزادی کے بدلے رہا کر دیا گیا ہے۔ طالبان کی وزارت خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ خان محمد تقریباﹰ دو دہائی قبل مشرقی افغان صوبے ننگرہار سے گرفتار کیے جانے کے بعد کیلیفورنیا میں عمر قید کی سزا...
    ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کا ٹرک پاکستان کی سڑکوں پر دیکھ کر سب ہی دھنگ رہ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین پریشانی میں مبتلا دکھائی دیے۔ کیا یہ حقیقت میں ٹیسلا کا ٹرک ہے یا کسی پاکستانی آرٹسٹ کی کاریگری ہے۔ درحقیقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ٹیسلا سائبر ٹرک کو پاکستان کی سڑکوں پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کو دیکھ کر صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ لیکن یہ اصل ٹیسلا ٹرک نہیں ہے بلکہ لوکل ماڈیفیکیشن کے ساتھ تیار کردہ ایک گاڑی ہے جو بالکل ٹیسلا سائبر ٹرک کی طرح لگتی ہے اور پہلی نظر میں دیکھ کر کوئی اس کو پہچان بھی...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین میں ایک جوڑا انٹرنیٹ پر وائرل ہوا ہے کیونکہ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کے ماضی نے لوگوں کو دنگ کر دیا ہے۔ 20 سال قبل اسکول میں ایک شو کے دوران ان دونوں نے بچپن میں شوہر اور بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔ زینگ اور اس کی اہلیہ (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کی شادی 7 جنوری 2025 کو صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر Chaozhou میں ہوئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی شادی جس اسکول میں ہوئی، 20 سال قبل وہ دونوں وہاں پڑھتے رہے تھے اور اسٹیج پر انہوں نے میاں بیوی کے کردار ادا کیے۔ اس پرانے شو کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر سامنے آئی جس...
    وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں شرکت کے دوران ایوان میں شدید ہنگامہ دیکھنے کو آیا۔ اپوزیشن اور حکومت کے اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جہاں اپوزیشن نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں پھینک دیں وہیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے آئین پاکستان کی کتاب کو میز پر پٹخنا شروع کر دیا۔  عمر ایوب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی۔  ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے عمر ایوب کے دادا نے بھی آئین پاکستان کی ایسے ہی توہین کی تھی جس کے بعد پاکستان واپس...
    بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملہ سامنے آنے کے بعد گریڈ 21 کے افسر سپریم کورٹ میں تعینات ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن پرویز اقبال کے دستخط سے انہیں او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن رجسٹرار سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو تاحکم ثانی فوری رجسٹرار آفس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔  جوڈیشل آرڈر کے باوجود کیس فکس نہ کرنے پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور نے بینچز...
    بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جس میں عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے  متعلق بھی گفتگو کی۔   اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے وکلا میں قاضی انور، فیصل چوہدری، علی اعجاز بٹر، پرویز اقبال، رائے سلمان کھرل شامل تھے۔ قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے بھی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے ملاقات کی، جس میں 190 ملین پاؤنڈز کیس پر عدالت کی جانب سے دی گئی سزا سے  متعلق بات چیت کی گئی۔ وکلا کی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی...
    بھارتی ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل پر سلمان خان نے انکشاف کیا کہ عامر خان نے ان کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔ بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل کے موقع پر عامر خان اپنے بیٹے جنید خان اور فلم ’لوویاپا‘ کی ساتھی اداکارہ خوشی کپور کے ساتھ شریک تھے۔ شو میں گفتگو کے دوران سلمان نے ایک پرانے واقعے کا ذکر کیا جب عامر نے ان کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے کا عہد کیا تھا۔ عامر نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں 30 سال پرانی ایک ویڈیو ملی جس میں سلمان نے فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں ان کی اداکاری کی تعریف کی تھی۔ عامر نے...
    ویب ڈیسک —  اپنے اقتدار کے پہلے روز ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنا امریکی صدور کی ایک روایت ہے۔ ایگزیکٹو آرڈر ایک ایسا حکم نامہ ہوتا ہے جسے جاری کرنے کے لیے صدر کو کانگریس کی اجازت درکار نہیں ہوتی۔ تاہم اس صدارتی حکم نامے کی بھی حدود ہیں۔ آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ ایگزیکٹو آرڈر کس طرح جاری ہوتے ہیں، ان میں کتنی قوت ہوتی ہے، ان کی حدود کیا ہیں اور آیا یہ احکامات غیر مؤثر بھی کیے جا سکتے ہیں۔ ایگزیکٹو آرڈرز کیا ہوتے ہیں؟ بنیادی طور پر ایگزیکٹو آرڈر صدر کے دستخطوں سے جاری ہونے والی ایک ایسی دستاویز ہےجو یہ ظاہر کرتی ہے کہ صدر کس طرح وفاقی حکومت کو منظم کرنا چاہتے ہیں۔ ایگزیکٹو آرڈر...
    ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 283200 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کے اضافے سے 242798 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 3 ڈالر سے بڑھ کر 2711 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
    پارلیمانی ویب سائٹس کی شفافیت پرفافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پارلیمانی شفافیت پرفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی،رپورٹ کو بین الپارلیمانی تنظیم کے فریم ورک کومدنظر رکھ مرتب کیاگیا۔فافن رپورٹ میں سینیٹ،قومی اسمبلی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کی ویب سائٹس کا جائزہ لیا گیا، آئی پی یومعیارپر سینیٹ ویب سائٹ نے سب سے زیادہ یعنی 69 فیصد عمل کیا،پنجاب اسمبلی نے 64فیصد،قومی اسمبلی نے 61فیصد عمل کیا۔فافن جائزہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی نے51فیصد،سندھ اسمبلی نے 40فیصد،بلوچستان اسمبلی نے 38فیصد عمل کیا،یہ عدم مطابقت،سیاسی پولرائزیشن ماحول میں غلط معلومات کے خطرات بڑھاتی ہیں،اپ ڈیٹ معلومات کیلئے پارلیمانی ویب سائٹ متحرک...
    گزشتہ روز جامعہ کراچی کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا جس میں یونیورسٹی کے طلبا کے لیے کچھ ہدایات تھیں کہ انہیں کس طرح کے کپڑے نہیں پہننے چاہییں, جس پر سوشل میڈیا پر کافی شور مچا اور یونیورسٹی انتظامیہ پر تنقید بھی ہوئی۔ اس تنقید کے بعد جامعہ کراچی نے طلبا کے لیے جاری کیے جانے والے ڈریس کوڈ پر وضاحت جاری کردی ہے، اسٹوڈنٹ ایڈوائزر جامعہ کراچی ڈاکٹر نوشین رضا کا کہنا ہے کہ جامعہ کی جانب سے ڈریس کوڈ جاری کرنا معمول کی کارروائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟ ڈاکٹر نوشین رضا کا کہنا ہے کہ ڈسپلین کے لیے جامعہ کراچی وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کرتی رہتی...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی فیملی کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں عدالت کی جانب سے قید کی سزا سنائے جانے کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔   بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں  فیملی کی ملاقات ہوئی ۔ کانفرنس روم میں ہونے والی یہ اہم ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہے، جس کے بعد عمران خان کی فیملی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھ فیملی کی ہونے والی ملاقات میں 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عدالت کی جانب سے قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کے حوالے سےبات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں دیگر زیر سماعت...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اُس وقت ہزیمت اُٹھانا پڑی جب ہزار خواہش کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں تقریبِ حلف برداری میں مدعو نہیں کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر کی قیادت میں ایک مختصر سے وفد نے شرکت کی۔ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تھا لیکن انھیں مدعو نہیں کیا گیا۔ دعوت نامے کے حصول کی ان کی درخواست کا رد کیا جانا جواہر لال نہرو کے بھارت کی سفارتی تعظیم کے لیے اچھا نہیں۔ اس کے برعکس ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کو اپنا مہمان بنانا پسند کیا...
    سٹی42 : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر اگر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے۔  کراچی میں سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ملک کے معاملات ہمیں خود ٹھیک کرنے ہوں گے، ٹرمپ اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں ڈیپ اسٹیٹ کی مداخلت نہیں چاہتے۔  عارف علوی نے کہا کہ پاکستان بہت اہم ملک ہے، تبدیلی ہم نے جمہوریت کے ذریعے لانی ہے، معیشت سمیت کسی شعبے میں بہتری نہیں آئی ہے، مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری کے خواب دکھائے گئے وہ بھی پورے نہیں ہوئے، غریب غریب تر ہوگیا ہے، ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، رجیم...
    پریس کانفرنس میں سید حسن مرتضی کا کہنا تھا تعلیمی اداروں کا ماحول بہت تنگ کر دیا گیا ہے، طلبا کیلئے تعلیم کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ جمعیت کے کارکنوں نے نعرہ بھٹو اور نعرہ بلاول لگانے پر تشدد کیا۔ جمعیت کے کارکنوں نے نہ صرف دھمکیاں دیں بلکہ طلبا کو مجبور کیا کہ وہ قیادت کیخلاف نعرے لگائیں۔  اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں پی ایس ایف کے طلبہ پر اسلامی جمیعت طلبہ کے مبینہ تشدد کے معاملہ پر پیپلز پارٹی کے رہنماوں حسن مرتضی اور فیصل میر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کا نعرہ لگانے پر جمعیت کے کارکنوں نے پی ایس ایف کے کارکنوں پر تشدد کیا۔ رہنماوں نے...
    تقریب کے دوران تجارت، تعلیم، طب و صحت، نشر و اشاعت، ثقافت، کھیل، سیاحت و زیارت سمیت خبروں اور میڈیا کے میدانوں میں وفود کے تبادلوں سمیت کئی ایک اہم تجاویز زیر غور آئیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمہوری اسلامی ایران کی پارلیمنٹ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد (پارلیمانی کلچرل کمیٹی کے ارکان) ان دنوں پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کراچی اور لاہور کا دورہ کر رہا ہے۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ ایران کراچی میں ایک پُروقار تقریب میں ایرانی پارلیمنٹ کی ثقافتی کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر محمد میرزائی، ڈاکٹر امیر حسین ثابتی اور ڈاکٹر علی اکبر علیزادہ پر مشتمل وفد کے ساتھ شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی ادبی، علمی، ثقافتی، تعلیمی اور ذرائع ابلاغ کی نامور شخصات نے ملاقات...
    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کی حیثیت سے دوسری مدت کے لیے حلف اٹھایا ہے تو امریکا میں مقیم لاکھوں تارکینِ وطن کے لیے شدید پریشانی کا سامان بھی ہوا جارہا ہے۔ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ غیر قانونی تارکینِ وطن کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور اس حوالے سے جو کچھ بھی کرنا پڑا ضرور کریں گے۔ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے بارہا کہا کہ تمام غیر قانونی تارکینِ وطن کو نکال باہر کیا جائے گا۔ اگر اُن کی ملک بدری آسانی سے ممکن نہ ہوئی تو طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ اب وہ تارکینِ وطن بھی پریشان ہیں جن کی اولاد امریکا میں ہوئی ہے۔ امریکا میں پیدائش کی...
    ہم سب نے اپنے بچپن میں بہن بھائیوں یا دوستوں کے ساتھ بغیر پلک جھپکائے گھورنے والا کھیل کھیلا ہوگا۔ اور عام طور پر یہ مقابلہ صرف ایک منٹ یا اس سے زیادہ تک رہتا تھا۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ واقعی میں زیادہ دیر تک پلکیں نہیں جھپکائیں تو کیا ہوگا؟ اگر صرف چند سیکنڈ تک گھورنا ہی ہماری آنکھوں سے نمی کو ضائع کرسکتا ہے تو پھر سوچیں اگر آپ چند گھنٹوں کے لیے پلکیں جھپکنا بند کر دیں تو آپ کی آنکھوں کی صحت پر یہ کتنے برے نتائج مرتب کرسکتا ہے۔ 'zackdfilms' نامی یوٹیوب چینل کا ایک شارٹ ہمیں ویڈیو کے ذریعے بتاتا ہے کہ اگر آپ پلکیں جھپکنے سے رک...
    سرگودھا کے نوجوان کو کراچی سے کچے کے علاقے میں بلا کر اغوا کرلیا گیا ہے۔ مغوی کے بہنوئی نے شاہ لطیف تھانے میں درخواست دی جس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری کے اغوا کا واقعہ 18 دسمبر 2024 کو پیش آیا، 19 جنوری کو درج کے گئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے نوجوان اللہ یار الیکٹریشن ہے اور سرگودھا سے تعلق رکھتا ہے۔ نوجوان کراچی میں اکیلا رہتا تھا جہاں سے اسے  الیکٹریشن کا بڑا کام دینے کے بہانے کچے میں بلا کر اغوا کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے:کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بات کیوں کی؟ رکن...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابق اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات کے بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے درمیان ممکنہ تعلقات کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی ہیں۔ عدیل ساجن ایک مشہور ارب پتی بزنس مین ہیں، جو دبئی میں ثانیہ کے ولا کو ڈیزائن کر رہے ہیں۔ یہ افواہیں زوروں پر ہیں کہ ان دونوں کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کے علاوہ بھی کچھ اور ہوسکتا ہے۔  ہندوستانی بزنس ٹائیکون رضوان ساجن کے بیٹے عدیل ساجن متحدہ عرب امارات میں ایک نجی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اور انھیں اپنے...
    بھارتی ریاست کیرالہ کے اسپتال میں پیش آنے والے ایک ناقابل یقین واقعے نے لوگوں کے دل دہلا کر رکھ دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے ایک ضلعی اسپتال میں پھپیھڑوں کے مرض میں مبتلا بزرگ شخص کو لایا گیا تھا جسے ڈاکٹر نے مردہ قرار دیدیا تھا۔ اسپتال میں مردہ حالت میں لائے جانے کے باعث لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا تاکہ موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔ تاہم جیسے ہی پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکٹر نے لاش کا معائنہ کیا تو اس کا دل دھڑک رہا تھا اور مریض کے ہاتھوں میں جنبش بھی ہوئی۔ مردہ قرار دیئے گئے شخص کے یوں زندہ ہوجانے پر اسپتال میں موجود عملہ خوف زدہ ہوگیا۔ بعد...
    کیا آپ اپنے لیے ایک چینی نام چننا چاہیں گے ؟ چاؤ بن شان کیسا رہےگا ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز بیجنگ:بہت سے غیر ملکیوں کے لیے ایک چینی نام کے ساتھ آنا اچھا اور دلچسپ ہے، جس میں لی بائی نامی کینیڈین لڑکی (لی بائی ،مرد، ایک ہزار سال پہلے ایک قدیم چینی شاعر) ، زاؤ زاؤ نامی ایک امریکی لڑکا (زاؤ زاؤ ایک جنگجو تھا جو دو ہزار سال پہلے چین میں شاہی اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتا تھا) وغیرہ شامل ہیں ۔اسی طرح، جب چینی لوگ آمنے سامنے کھڑے غیر ملکیوں کو اپنے ذہنوں میں قدیم چینی شخصیات کے ساتھ جوڑتے ہیں تو وہ اس ہنسی میں لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں۔ اور...
    پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی شادی سے قبل حج پر نیمل خاور کو ان کے موبائل سے میسج کیا کرتے تھے کیونکہ حمزہ کے پاس فون نہیں تھا۔ سوشل میڈیا پر گلوکار عاطف اسلم، اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں تینوں اداکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلوکار عاطف اسلم کی ہسپانوی سیاح کے ساتھ وائرل ویڈیو میں کیا ہے؟ عاطف اسلم نے بتایا کہ  حمزہ علی عباسی ان کے حاجی بھائی ہیں کیونکہ انہوں نے حج ایک ساتھ کیا ہے اور تب نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کی شادی نہیں ہوئی تھی۔   View this post...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) میجر جنرل محمد باقری نے پیر کے روز اسلام آباد میں پاکستانی صدر آصف علیزرداری اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ صدر سے ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کو ایک مشترکہ چیلنج کے طور پر اجاگر کیا گیا اور کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو موثر اور مربوط اقدامات کرنے کی...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں بحالی اور تعمیرِ نو کے عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا اور انفرا اسٹرکچر کو تباہ کیا گیا، غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھرپور آواز اٹھائی اور امدادی سامان بھی بجھوایا، غزہ میں بہت خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ کل گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح ہوا، یہ بہت خوش آئند بات...
     7سالہ صارم کے اغوا اور قتل کی واردات کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آیا تاہم تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے سات سالہ صارم زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ڈی ائی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے چار رکنی کمیٹی بنا دی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر کمیٹی تشکیل دی گئی ، ڈی ایس پی سینٹرل انویسٹی گیشن فرید تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی میں انویسٹی گیشن انچارج اورانویسٹی گیشن پولیس کےافسران شامل ہوں گے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی کےاپارٹمنٹ کی یونین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 7 سالہ صارم کے اغوا...
     سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدلیہ کی آزادی تو ختم ہو گئی جہاں محسوس ہو فیصلہ حکومت کے خلاف ہو سکتا ہے تو بینچ سے کیس ہی واپس لے لیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی، رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے تو بینچ نے استفسار کیا کہ ’بتائیں عدالتی حکم کے باوجود کیس مقرر کیوں نہ ہوا؟‘ جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ’یہ کیس آئینی بینچ کا تھا لیکن غلطی سے ریگولربینچ میں لگ گیا‘، یہ سن کر...
    نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ مکمل طور پر فعال ہوچکا ہے، گزشتہ روز افتتاحی پرواز پی کے 503 کراچی سے گوادر پہنچی تھی جس کو واٹر کینن سے سلامی دی گئی۔ 4300 ایکڑ پر محیط یہ ایئرپورٹ جدید کنٹرول سسٹمز اور سیکیورٹی سہولیات سے لیس ہے اور ملکی و بین الاقوامی پروازوں کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسے سی پیک منصوبے کا اہم سنگ میل قرار دیا، جو بلوچستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ مزید پڑھیں: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کا استقبال کیا یہ ایئرپورٹ دسمبر 2024 میں مکمل ہوا۔ تاہم، ملکی و بین الاقوامی پروازوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ یہ گوادر سمیت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرےگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں بہت خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی، 50 ہزارسے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرےگا۔ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہا تھا کہ قتل و غارت کا بازار گرم کرنے والے پاکستان کے صریحاً دشمن ہیں، ملک دشمن...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پی ٹی آئی ڈونلڈ ٹرمپ سپریم کورٹ آف پاکستان عمران خان
    ترکیہ(نیوز ڈیسک)ترکیہ کے ہوٹل کی چوتھی منزل پر لگنے والی آگ میں 10 ہلاکتیں اور 35 زخمی،ترکیہ کے اُس ’سکی ریزورٹ ہوٹل‘ میں رات گئے آگ بھڑک اُٹھی تھی جہاں 234 مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آگ ترکیہ کے صوبے بولو میں کے علاقے کارتالکیا کے 11 منزلہ ریزروٹ ہوٹل کی چوتھی منزل میں لگی تھی۔آگ لگنے سے گھبراہٹ کا شکار ہونے والے دو افراد نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔فائر فائٹرز نے 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران 35 سے زائد بری طرح جھلسے ہوئے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ادارے کے ترجمان نے...
    لاس اینجلس میں مقیم مشہور امریکی اداکار فرانسسکو سان مارٹن نے خودکشی کرلی ہے۔ 39 سالہ اداکار مشہور ٹی وی ڈرامہ ’’ڈیز آف اوور لائف‘‘ میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی تھی۔  لاس اینجلس کاؤنٹی کورونر کے دفتر کے مطابق مارٹن کی موت خود کو پھانسی لگانے سے واقع ہوئی ہے۔  مونٹانا میں پرورش پانے والے مارٹن نے اپنے کیریئر کا آغاز بچوں کے تھیٹر پروڈکشنز میں اداکاری سے کیا تھا۔ وہ نوعمری میں میڈرڈ واپس آئے جہاں انھوں نے ماڈل کے طور پر کام کیا اور اداکاری کی کلاسز لیں۔ گریجویشن کے بعد وہ اسپین میں اسٹیج، ٹی وی اور فلمی پروڈکشنز میں بھی نظر آئے۔
    نومبر میں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی آجر ایلون مسک اور بھارتی نژاد امریکی بزنس مین وویک راما سوامی کو سرکاری اداروں کی کارکردگی کا گراف بلند کرنے کے ذمہ دار ادارے میں خدمات انجام دینے کے لیے منتخب کیا تھا۔ ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کے لیے ایلون مسک اور وویک راما سوامی کے انتخاب پر بہت سوں نے اعتراض کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں کاروباری اداروں کے مالک ہیں اس لیے سرکاری اداروں اور محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے پر خاطر خواہ حد تک توجہ نہیں دے سکیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایلون مسک اور وویک راما سوامی کو دراصل امریکا کو دوبارہ عظیم تر بنانے اور...
    دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی فضائی آلودگی کا شکار ہے، آلودہ ترین شہروں میں لاہوراورکراچی سر فہرست رہتے ہیں، فضا کو آلودہ کرنے میں دیگرعوامل کے علاوہ پرانی گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں بھی شامل ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں 15 سے 20 سال پرانی گاڑیوں کے استعمال کو روک دیا جاتا ہے، جبکہ تمام نئی گاڑیاں الیکٹرک یا ہائیبرڈ تیار کیا جا رہا ہے جبکہ سخت ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ہی پرانی گاڑیوں کے استعمال کی اجازت دی جاتی ہے، لیکن پاکستان میں نصف صدی پرانی گاڑیاں بھی سڑکوں پر نظر آتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نئی 5 سالہ الیکٹرک وہیکلز پالیسی جاری، 2030 تک پاکستان میں الیکڑک گاڑیوں کی شرح کتنی ہوگی؟ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ نے بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں سینئر وکیل منیر اے ملک اور حامد خان کو عدالتی معاون مقرر کر دیا جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان سے بھی معاونت طلب کرلی، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے پروسیجر کمیٹی چلتے ہوئے کیسز واپس لے تو عدلیہ کی آزادی تو ختم ہو گئی، جہاں محسوس ہو فیصلہ حکومت کیخلاف ہو سکتا ہے تو بینچ سے کیس ہی واپس لے لیا جاتا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بینچز کے اختیارات کا کیس مقررنہ کرنے پر توہین عدالت...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )امریکا کے 47ویں صدرڈونلڈ جے ٹرمپ نے اپنے افتتاخی خطاب میں اسٹیبلشمنٹ کو انتہا پسند اور کرپٹ قراردیتے ہوئے ڈیموکریٹ انتظامیہ پر تنقید اوربہتر مستقبل کے لیے وعدوں کا تذکرہ کیا سابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے ساتھی ڈیموکریٹس خاموشی سے ٹرمپ کی پشت پر بیٹھے تھے اور ٹرمپ دعویٰ کر رہے تھے کہ انھیں ایک ایسا میڈیٹ ملا جس سے وہ ایک خوفناک دھوکے کو ریورس کریں گے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ایک انتہا پسند اور کرپٹ اسٹیبلشمنٹ نے قوم کی طاقت اور دولت نچوڑ لی ہے یہ سب کچھ آج سے تبدیل ہونے والا ہے ٹرمپ نے تقریرمیں اپنے انتخابی وعدوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ خلیج میکسیکو...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس انسپکٹر مکو نہ بولے بیٹے نے اس کے اپنے ہی پستول سے قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ شیرا کوٹ میں پیش آیا جہاں انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو اس کے کار خاص اور منہ بولے بیٹے نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، سیف اللہ نیازی شیرا کوٹ کے علاقے بابو صابر کے قریب رہائش پذیر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر سیف اللہ نیازی نے کسی بات پر عدیل کو ڈانٹا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر سیف اللہ نیازی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ملزم...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے برنس روڈ کے علاقے میں رہائشی عمارت میں کمرشل سرگرمیوں کیخلاف درخواست پر ایس بی سی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔    جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2رکنی آئینی بینچ کے روبرو برنس روڈ کے علاقے میں رہائشی عمارت میں کمرشل سرگرمیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔  دورانِ سماعت ایس بی سی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ غیر قانونی دکانوں کو سیل کیا تھا کچھ افراد نے خود سیل دکانیں ڈی سیل کرلیں۔ دوبارہ سیل کیا تو پھر بھی سیلیں توڑ کر دکانیں کھول لی گئیں۔ اب ان عناصر کے خلاف مقدمات کا اندارج کیا جارہا ہے۔  درخواستگزار...
    لاہور: ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں وزیرداخلہ محسن نقوی کو وی آئی پی پرٹوکول دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے بعد دوسری تقریب کیپٹل ون ایرینا میں بھی شرکت کی۔  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا عشائیہ میں پرتپاک خیرمقدم کیا گیا جہاں انہوں نے امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے سینیٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹراس،...
    امریکا کے 47 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روایت کے برعکس حلف اُٹھا کر سب کو حیران کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جب اپنے عہدے کا حلف اُٹھا رہے تھے تو اُس وقت ان کی اہلیہ میلانیا ہاتھوں میں بائبل لیے کھڑی تھی۔ میلانیا ٹرمپ منتظر تھیں کہ حلف لیتے وقت ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہاتھ بائبل پر رکھیں گے اور دوسرا فضا میں اُٹھائے رکھیں گے جو کہ روایت ہے۔ تاہم میلانیا منتظر ہی رہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ نے بائبل پر ہاتھ رکھے بغیر ہی حلف مکمل کرلیا۔  خیال رہے کہ امریکی قانون میں صدر کا بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف اُٹھانا لازمی نہیں مگر روایت یہی رہی ہے کہ ہر صدر بائبل پر ہی حلف اُٹھاتا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاور ڈویژن نے بجلی خریدنے سے متعلق آئی پی پیز کی پرانی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے 14 آئی پی پیز کو ٹیک اینڈ پے پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق  یہ انکشاف وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن نے چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔وفاقی سیکرٹری نے بتایا کہ حکومت بجلی کی مارکیٹ متعارف کروائے گی جس کے تحت بجلی کی خرید و فروخت کا نظام شروع کیا جائے گا اور اس نظام کا اطلاق رواں سال شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 1994اور 2002 پالیسی کے 5 آئی پی پیز بند ہوچکے، حکومت کو 411 ارب روپے کی بچت ہوئی،...
    لاہور: بیوی اور بیٹی کو کلہاڑی سے قتل کرنے والے مجرم کی پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔ دہرے قتل کے مجرم ظفر اقبال کی سزائے موت کے خلاف اپیل  کی سماعت جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے مجرم کی پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ دورانِ سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب ہمایوں سلیم پیش ہوئے۔ مجرم کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مجرم کے خلاف پیش کیے گئے میڈیکل کی تاریخ درست نہیں ہے۔ مجرم کے خلاف سزا معطل کی جائے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ مجرم نے کلہاڑی کے وار...
    لاہور: لاہور میں رواں ماہ کے آخر تک دھوئیں سے پاک 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی۔ سینیٸرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب کی صدارت وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں کے ساتویں جائزہ اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے بڑے شہروں میں 620 ماحول دوست بسیں جلد چلانے کی ہدایت کی تھی۔ فیصلہ کیا گیا کہ مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا۔ اجلاس میں 27 وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی اور جاری اسکیموں سمیت نئے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ، معدنیات، ماہی گیری، ماحول، جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ، لیبر، لاٸیو اسٹاک، اوقاف، کموڈیٹیز...
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت اور ریاست ابوظہبی میں مخصوص شعبے میں ملازمت کے لیے نئی بھرتیاں شروع کردی گئیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظہبی کے محکمہ تعلیم نے ’کن معلم‘ (استاد بنیں) مہم کا آغاز کیا ہے، اماراتیوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے غیرملکیوں کے لیے شروع کیا جانے والا یہ اقدام متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کی پہلی مہم ہے جو تعلیم میں ایک سالہ تسلیم شدہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ مکمل کرنے والوں کو تدریسی میدان میں داخل ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان کے پاس کمیونی کیشن کی بہترین مہارتیں اور علم بانٹنے کا جذبہ...
    حلف اٹھانے کے فوراً بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے صنف اور تنوع سے متعلق امریکا کی حکومتی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن انتظامیہ کے ان احکامات کو واپس لے لیا ہے جسے اب وائٹ ہاؤس نے ’وفاقی حکومت کی ہر ایجنسی اور دفتر میں غیر مقبول، مہنگائی، غیر قانونی، اور بنیاد پرست طرز عمل‘ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں الیکٹرک گاڑیوں کا ہدف بھی صدر ٹرمپ کے نشانے پر آگیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منسوخ کیے جانیوالے 2 احکامات میں سے ایک وہ بھی تھا جس میں صنفی شناخت یا جنسی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر کسی کیس میں یہ محسوس ہو کہ فیصلہ حکومت کے خلاف جا سکتا ہے تو کمیٹی کو کیا یہ حق ہے کہ وہ کیس کو عدالتی بینچ سے واپس لے لے؟  سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ کی زیر قیادت دو رکنی بینچ نے توہین عدالت کے کیس کی سماعت کی۔  رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، سماعت کے آغاز میں ججز نے رجسٹرار سے سوال کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود کیس کی سماعت کیوں نہیں کی گئی؟  جس پر رجسٹرار...
    کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) انڈس ہائی وے دبئی ہوٹل کے قریب ہتھیار بندوں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے 14 سالہ لڑکے عابد بہیو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے دبئی ہوٹل کے قریب ہتھیار بندوں کی فائرنگ سے 21 دن قبل 14 سالہ نویں جماعت کا طالب علم عابد علی بہیو کو مزاحمت کرنے پر قتل کیا گیا تھا، ورثاء کی جانب سے ایس ایس پی کشمور کے آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، ہم 2 مرتبہ ایس ایس پی سے ملے لیکن پھر بھی ملزم گرفتار نہیں ہوئے اور ایف...
    ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بنچز کے اختیارات کا کیس مقررنہ کرنے پر توہین عدالت کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی کیوں ہو گئی کہ بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس عقیل عباسی بنچ کا حصہ ہیں، رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود کیس مقرر کیوں...
    نیو گوادر انٹرنیشنل پر کراچی سے روانہ ہونے والی افتتاحی پرواز پہنچ گئی۔ کراچی سے آج نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والی افتتاحی پرواز کا گوادر ائیرپورٹ پر واٹر سیلوٹ سے استقبال کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی گوادر پرواز پی کے 503 کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر ہوئی۔پرواز پی کے 503 صبح 9:15 کی بجائے 10 بجے گوادر کے لیے روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کا طیارہ 46 مسافروں کو لے کر بطور پہلی کمرشل پرواز نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا۔ اس موقع پر وزیردفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف بھی پرواز کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ اس سے قبل پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ ریئیر ایڈمرل...
    فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل و فلسطین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق انجام پائیگا اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق انجام پائے گا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حماس نے تاکید کی کہ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ جنگ بندی معاہدے میں طے شدہ تاریخ یعنی 25 جنوری، ہفتے کے روز ہی انجام پائے گا۔ ادھر عرب چینل المیادین نے بھی فلسطین میں مزاہمتی محاذ کے ساتھ وابستہ اپنے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2025ء) لاہور کی انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں درج مقدمے میں سابق وزیر اعلی و سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر ملزمان کی حاضری لگا دی اور چوہدری پرویز الہی کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔(جاری ہے) عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش کیا جائے تاکہ فرد جرم کی کارروائی مکمل کی جا سکے۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے منگل کوکیس کی سماعت کی۔ چوہدری پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست...
    ایک غریب عورت نے قاضی کی عدالت میں مقدمہ درج کیا کہ “اشرافیہ میں سے ایک شخص نے میرے حقوق لوٹ لئے ہیں ” قاضی نے مقدمے کا جائزہ لیا ،دلائل سنے اور یہ فیصلہ صادر فرمایا کہ غریب عورت حق پر ہے اس کے حقوق ادا کئے جائیں ” ۔یہ بغداد کے قاضی امام واقدی تھی ۔مامون الرشید کادور خلافت تھا ،اشرافیہ کے لئے یہ سوچنا بھی محال تھا کہ اس دور میں اس کے خلاف ایسافیصلہ آسکتا ہے ،مگر فیصلہ آگیا ،جس پر عمل بھی ہوگیا ۔لوگ انگشت بدنداں تھے اور وہاں کے علما بھی جن کا یہ خیال تھا کہ امام واقدی خلیفہ کا گماشتہ ہے ،اشرافیہ کا نمائندہ ہے وہ اس کے خلاف فیصلہ کیسے دے...
    پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ میں قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے مستقبل کا فیصلہ اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان اوپنر صائم ایوب کی سرجری نہیں ہوگی تاہم ری ہیب میں مزید وقت لگ سکتا ہے جس کے باعث انکی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان تاحال برقرار ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے صائم ایوب کے مکمل فٹ نہ ہونے کی صورت میں متبادل اوپنرز کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز صائم ایوب کا فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پاوں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا، جس کے باعث وہ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے قاصر رہے تھے جبکہ انہیں ڈاکٹر نے ابتدائی تشخیص میں...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر کسی کیس میں یہ محسوس ہو کہ فیصلہ حکومت کے خلاف جا سکتا ہے تو کمیٹی کو کیا یہ حق ہے کہ وہ کیس کو عدالتی بینچ سے واپس لے لے؟  سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ کی زیر قیادت دو رکنی بینچ نے توہین عدالت کے کیس کی سماعت کی۔  رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، سماعت کے آغاز میں ججز نے رجسٹرار سے سوال کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود کیس کی سماعت کیوں نہیں کی گئی؟  جس پر رجسٹرار نے بتایا کہ یہ کیس آئینی بینچ کے دائرہ اختیار...
    اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز نے بینچز کے اختیارات کے کیس کی سماعت نہ ہونے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کو ایک خط ارسال کیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے خط میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ 20 جنوری کو کیس کی سماعت مقرر نہیں کی گئی۔   ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں بتایا گیا کہ جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا تھا اور وہ اس کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں کر چکے ہیں۔ ججز نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا...
    سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے، قومی ٹیم کا اعلان پی سی بی سربراہ کی منظوری سے مشروط ہے۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے پہلے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان کی مہمان بن رہی ہیں۔ یہ سیریز 19 فروری سے شروع ہونے ایونٹ کی تیاریوں کیلئے معاون ثابت ہوگی۔ پی سی بی نے سیریز کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی، مجوزہ پروگرام کے تحت نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور آمد کے بعد 5 فروری کو آرام کریں گے جبکہ...
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں تلخ کلامی کے بعد پولیس انسپکٹر کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے تلخ کلامی پر انسپکٹر سیف اللّٰہ نیازی کو قتل کیا۔ملزم نے انسپکٹر سیف اللّٰہ نیازی کے پستول سے ہی انہیں قتل کیا۔قتل کرنے والے نوجوان کو انسپکٹر نے بیٹا بنایا ہوا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
    — ملزمان اور بچوں کی تصاویر کراچی کے علاقے گارڈن سے لاپتہ ہونے والے 2 بچوں کا 6 روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق لیاری کشتی چوک تک بچوں کی آخری لوکیشن آئی ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھایا گیا  ہے، روٹ کی مزید سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کی جارہی ہیں۔اسد رضا نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے، 5 رکنی کمیٹی کو بچوں کی جلد بازیابی کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں خاتون اور مرد کو بچوں کو...
    چین کی معیشت کے حوالے سے وسطی اور طویل مدت کے حوالے سے پرامید ہوں،صدر ورلڈ اکنامک فورم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز جنیوا (شِنہوا) ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے صدر بورج برینڈے نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں چین کی معیشت کے حوالے سے وسطی اور طویل مدت کے لئے پرامید ہوں۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سوموار کو شروع ہونے والے ڈبلیو ای ایف کے سالانہ اجلاس سے قبل انہوں نے تسلیم کیا کہ چین کی معیشت کو کچھ قلیل مدتی چیلنجز کا سامنا ہے تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چینی حکومت نے مقامی کھپت کو تحریک دینے کے لیے اقدامات متعارف کرائے ہیں جس نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی پہلے روز سابق صدر جوبائیڈن کے 78 صدارتی اقدامات منسوخ کر دیے اور متعدد نئے ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کر دیے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ جس وقت ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کر رہے تھے اسی دوران ان کو میز کی دراز میں رکھے سابق صدر بائیڈن کا خط مل گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ جس وقت دستخط کر رہے تھے اسی دوران امریکی صحافی نے انہیں خط کے بارے میں یاد دلایا۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا کام چھوڑ کر خط ڈھونڈنے کی کوشش کی جو انہیں دراز سے مل گیا جس پر ’47‘ لکھا ہوا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاقاً کہا کہ ہمیں اس چیز...
    بالی ووڈ کے لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ممبئی میں موجود اپنا اوشیوارا ڈپلیکس اپارٹمنٹ فروخت کرکے حیرت انگیز منافع حاصل کیا ہے۔ امیتابھ بچن کی مذکورہ پراپرٹی اٹلانٹس میں واقع ہے جو اوشیوارا میں کرسٹل گروپ کا ایک رہائشی منصوبہ ہے۔ بگ بی نے اپنا ڈپلیکس اپارٹمنٹ 83 کروڑ میں فروخت کیا ہے، جس پر انھوں نے 168 فیصد منافع حاصل کیا ہے۔ بگ بی نے ڈپلیکس اپارٹمنٹ اپریل 2021 میں صرف 31 کروڑ روپے میں خریدا تھا، جو کہ صرف چار سال بعد 168 فیصد منافع کے ساتھ 83 کروڑ روپے میں فروخت ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اپارٹمنٹ نومبر 2021 میں اداکارہ کریتی سینن کو 10 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ اور 60...
    فلسطینی مزاحمتی محاذ کے قریبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے 7ویں روز انجام پانیوالے دوسرے مرحلے کے دوران 4 خاتون اسرائیل قیدیوں کے بدلے مزید 120 فلسطینی شہری رہا کئے جائینگے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مرکزی کمان کے ساتھ منسلک ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم جاسوس طیاروں کی پرواز اور غزہ میں غیر فوجی شہریوں پر فائرنگ کے ذریعے جنگ بندی معاہدے کی بارہا خلاف ورزی کر چکی ہے۔ عرب چینل المیادین کے ساتھ گفتگو میں فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ ان مسائل کی قطری و مصری ثالثوں کے ساتھ ساتھ حماس کی جانب سے بھی مسلسل پیروی کی جا رہی ہے تاکہ جنگ بندی معاہدے کا...
    لاہور : پاکستان کی مشہور اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اس خوشی کا اعلان انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرکے کیا، جس میں بیٹی کی پیدائش تک کے خوشگوار لمحے دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، "بلآخر میری ننھی پری گھر آ گئی۔”   ان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے اور انہیں بیٹی کی پیدائش پر مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ یاد رہے کہ صرحا اصغر نے دسمبر 2020 میں اپنے دیرینہ دوست عمر لالہ کے ساتھ شادی کی تھی، اور شادی کے تقریباً دو سال بعد نومبر 2022 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے 7 روز میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر عدالتی کمیشن قائم نہ کیے جانے پر مذاکرات کے اگلے دور کی بائیکاٹ کی دھمکی کام کرگئی، حکومت نے7 روز کے اندر سنجیدہ جواب دینے کی یقین دہانی کرادی۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے پی ٹی آئی کے مطالبات حکمران اتحاد میں شامل اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں اور ان کو پورا کرنے کے حوالے سے ان سے تجاویز طلب کی ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم 7 دن کے اندر پی ٹی...
    گزشتہ سال ناکامی کے باوجود اور جاری رائٹ سائزنگ کے اقدامات کے دوران حکومت کی جانب سے نئی پاسپورٹ اور بارڈر کنٹرول اتھارٹی (پی بی سی اے) قائم کرنے پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق زیر غور مسودے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ا ے) کے کچھ اختیارات کو ختم کیا جائے گا، بشمول جن کا تعلق امیگریشن سے ہے۔ اس کے علاوہ امیگریشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل اور پاسپورٹس کی موجودہ تمام ذمہ داریوں کو ایک بہتر قیادت کے ساتھ تبدیل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال اسی طرح کی ایک اتھارٹی ’پاکستان امیگریشن، پاسپورٹس اور ویزا اتھارٹی‘ (پی آئی پی وی اے) کے...
    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے پیر کی شام اعلان کیا کہ جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح سے جن شہداء کی باقیات برآمد ہوئی ہیں ان کی تعداد 137 ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی کے بعد رفع سے 137 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں صیہونی دہشتگرد فوج نے شہید کر دیا تھا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے پیر کی شام اعلان کیا کہ جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح سے جن شہداء کی باقیات برآمد ہوئی ہیں ان کی تعداد 137 ہو گئی ہے۔...
    خیبر پختونخوا کے شورش زدہ قبائلی ضلع کرم میں قیام امن کے لیے آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا، سیکیورٹی فورسز نے وسطی کرم کے مختلف علاقوں میں شرپسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آپریشن کی وجہ سے 19 جنوری سے بگن اور گرد و نواح میں کرفیو نافذ ہے، جس کی وجہ سے کئی خاندان چپری پھٹک کے راستے ضلع ہنگو کے علاقے ٹل منتقل ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 2 گن شپ ہیلی کاپٹروں نے وسطی کرم کے علاقے پستوانی، مندرہ، سنگروبا اور جرنی میں عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی، تاہم شرپسندوں کی جانب...
    فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں اپنی تعلیم کے دوران، بالی ووڈ کے دو بڑے اداکاروں، متھن چکرورتی اور شکتی کپور کے درمیان کیا ہوا، کس طرح متھن نے ان کے ساتھ برتاؤ کیا ۔ حالیہ انٹرویو میں شکتی کپور نے اپنے ابتدائی دنوں کی یادیں تازہ کیں اور بتایا کہ کس طرح متھن نے ان کے ساتھ ایک انوکھا برتاؤ کیا، جو ایک سبق آموز لمحہ بن گیا۔ اس انٹرویو میں شکتی کپور نے بتایا کہ جب وہ FTII پہنچے تو خود کو ایک ’اسٹار‘ محسوس کر رہے تھے۔ بیئر کے گلاس کے ساتھ، انہوں نے ادارے میں داخل ہوتے ہی متھن چکرورتی سے ملاقات کی، جو ان کے سینئر تھے۔ دھوتی میں ملبوس، سادہ...
    بنگلہ دیش نے پاکستان سے حکومتی سطح پر 15 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاکہ مقامی رسد کی کمی کو دور کیا جا سکے۔ وزارت تجارت کے ذرائع نے پیر کو بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ بنگلہ دیش کو اس وقت چینی کی قلت کا سامنا ہے اور اس نے اپنی درآمدی ضروریات کے لئے پاکستان کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں بنگلہ دیش اپنی مقامی کھپت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کے ذریعے پاکستان سے تقریباً 25 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کر چکا ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش بھارت سے چینی درآمد کر رہا تھا تاہم چینی کی برآمد پر...
    ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 21جنوری 1990ء کو سرینگر کے علاقے گائو کدل میں پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد نہتے کشمیریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے شہدائے گائو کدل کو ان کے 35ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 21جنوری 1990ء کو سرینگر کے علاقے گائو کدل میں پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد نہتے کشمیریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا تھا۔ مظاہرین ایک رات پہلے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں علاقے کی...
    —فائل فوٹو بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کا معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کو بھی تینوں ججز کی جانب سے خط لکھا گیا ہے، جس میں بینچ کے اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا، وہ سندھ ہائی کورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ آئینی اور ریگولر بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہو سکاسپریم کورٹ کے آئینی اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے...
    فرینکفرٹ میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ’’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘‘ کے عنوان سے پانچویں اور سب سے بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی جرمنی کی مشترکہ کاوش سے منعقد یہ ریلی ایک بہت بڑا پاور شو تھا۔ ریلی میں اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے یک زبان ہو کر پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔ شرکائے ریلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ کر کے ہم ملک کو بحرانوں سے بچائیں گے۔...
    اسلام آباد: بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کے سماعت کے دوران رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوگئے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے ریگولر بینچ نے استفسار کیا کہ بتائیں عدالتی حکم کے باوجود کیس مقرر کیوں نہ ہوا؟ رجسٹرار سپریم کورٹ نے بتایا کہ یہ کیس آئینی بینچ کا تھا غلطی سے ریگولربینچ میں لگ گیا تھا۔ جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس میں کہا کہ اگر یہ غلطی تھی تو عرصے سے جاری تھی اب ادراک کیسے ہوا؟ معذرت کے ساتھ غلطی صرف اس بینچ میں مجھے شامل کرنا تھی، میں اس کیس کو ہائیکورٹ...
    بینچز اختیارات کیس کا معاملہ: سپریم کورٹ کے 3 ججز کا چیف جسٹس اور آ ئینی بینچ کے سربراہ کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے 3 ججز نے بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس اور آئینی بینچ کے سربراہ کو خط لکھ دیا۔ سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کو خط لکھا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ خط میں بینچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کرتے ہوئے...
    سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے پر جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں ججز نے جسٹس امین الدین خان کو بھی خط لکھا۔ خط میں کہا گیا کہ جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا، جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ بیس جنوری کو کیس سماعت کیلئے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی، خط میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 17 جنوری کو ہونے والے اجلاس کا ذکر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے کمیٹی کو آگاہ کیا...
    اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں بھارت کے سینیئر صحافی و میڈیا اسٹار ورلڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتوں کی کوشش ہے کہ ایران کو کمزور اور الگ تھلگ کیا جائے لیکن انکا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مقاومتی محاذ نے امریکہ و اسرائیل کو اپنی استقامت سے بے بس کر دیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںسید محمد احمد کاظمی ’’میڈیا سٹار ورلڈ‘‘ کے بانی و سربراہ ہیں۔ اپنے چینل پر اکثر ایسی خبروں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جنہیں مین اسٹریم میڈیا جان بوجھ کر نظرانداز کر رہا ہے۔ ماضی میں وہ روزنامہ اردو اخبار قومی سلامتی کے چیف ایڈیٹر تھے۔ 6 مارچ 2012ء کو دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے...
    ایک انٹرویو میں گورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے حکومت کی دعوت پر وزیر اعلی اور دیگر حکومتی ذمہ داران سے ملاقات کر کے سیاسی بردباری کا مظاہرہ کیا ہے، حکومت اور اپوزیشن کے مابین بیٹھک اور سیاسی رابطہ وقت کا تقاضا بھی تھا کیونکہ محاذ آرائی سے خطے کو بہت نقصان ہو رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی بیٹھک کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے فریقین کے اس عمل کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ جب تک حکومت اور اپوزیشن مل کر جدوجہد نہیں کریں گی تب تک علاقے میں پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ ایک انٹرویو میں...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ہائی ٹیک ارب پتی مرکز نگاہ بنے رہے ان میں ایلون مسک، مارک زوکر برگ اور جیف بیزوس شامل ہیں ۔ جن کا سو شل میڈیا پلیٹ فارمز پر کنٹرول ہے ۔ پیر کو یہاں ٹر مپ کی تقریب حلف برداری میں مذکورہ شخصیات کو اہم پوزیشن دی گئی یہ ان کا وہائٹ ہاؤس طاقت اور اثر ورسوخ کار بے نظیر مظاہرہ تھا ۔ یہ ٹیکنیکل ارب پتی شخصیات جن کی کمپنیاں دنیا کے قیمتی تر ین شمار ہوتی ہیں ۔ انہوں نے ٹرمپ کے حق میں10ہفتے صدارتی انتخابی مہم چلائی تقریب کے شرکاء میں اپیل کے سی ای او ٹم کک، گو گل...
     سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نےچیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کو بھی تینوں ججز کی جانب سے خط لکھاگیا،خط میں بینچ اختیار ا ت سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا ہے،خط کےمطابق جسٹس عقیل عباسی کو16جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا، خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 20جنوری کو کیس سماعت کیلئے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی، خط کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی 17 جنوری اجلاس کا ذکر کیا گیا، جسٹس منصور علی شاہ نےکمیٹی...
    ویب ڈیسک: بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جسٹس منصور، جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس آفریدی کو خط لکھ دیا جس میں جسٹس منصور نے معاملے کو توہین عدالت بھی قرار دیا ہے۔  ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کو بھی تینوں ججز کی جانب سے خط لکھا گیا ہے جس میں بینچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا،خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا جو سندھ ہائیکورٹ میں بھی کیس سن چکے ہیں، خط میں 20 جنوری کو کیس سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے کی شکایت کی گئی۔ فرینکفرٹ؛ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی میں...
    سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملہ پر جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے۔ تینوں ججز کی جانب سے جسٹس امین الدین خان کو بھی خط لکھا گیا ہے۔ جسٹس منصور نے معاملہ کو توہین عدالت قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق خط میں بینچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا ہے۔ جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا۔ خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ 20 جنوری کو کیس سماعت کے لیے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کو...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تھی۔ اس ذریعے سے اس بات کی تصدیق کیلئے رابطہ کیا کہ آیا وزیراعظم کو آرمی چیف اور پی ٹی آئی والوں کے درمیان ہونے والی حالیہ بات چیت کے بارے میں علم تھا یا نہیں۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اس ملاقات میں ہونے والی بات چیت کے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آرمی چیف کے ساتھ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے کوئی خصوصی شیڈول نہیں...
    اسلام ٹائمز: اس میں بھی کوئی دو رائے نہیں کہ بھلے غزہ 70 فیصد تباہ، حماس اور حزب اللہ شدید زخمی ہیں لیکن فلسطینی عوام نے مزاحمت نہیں چھوڑی۔ فلسطینیوں نے ظالم کے آگے سر نہیں جھکایا، انہوں نے لاشے اٹھائے اور شہادتیں دیں، لیکن اپنی خودداری اور آزادی کا سودا نہیں کیا، تاریخ گواہ ہے کہ جو لوگ ثابت قدم رہے، فتح ان کا مقدر بنی ہے، ان شاء اللہ ہم بیت المقدس اور پیغمبروں کی سرزمین کو ناپاک صیہونی ریاست کے تسلط سے جلد آزاد ہوتا دیکھیں گے۔  تحریر: حسنین اولکھ مشرق وسطیٰ میں جاری ظلم و بربریت، انسانیت سوز کارروائیوں، عالمی قوتوں کے دوہرے معیار، مسلم ممالک کی بے حسی اور بے بسی کی تصویر جہاں...
    پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل نیا تنازع کھڑا کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا...
    فرینکفرٹ (نیوز ڈیسک)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ’’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘‘ کے حوالے سے پانچویں اور سب سے بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے یک زبان ہو کر پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا، اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان و پاک فوج کے ساتھ اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج کے خلاف ہر فتنے کو شکست دینے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ ریلی میں موجود سبز ہلالی پرچم تھامے غیور پاکستانیوں نے ’’نکلو سپہ سالار کی خاطر، تیرا ضمیر میرا ضمیر عاصم منیر عاصم منیر‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگا کر پاک...