UrduPoint:
2025-01-22@01:01:12 GMT

’ایک افغان جنگجو کے بدلے دو امریکی شہری رہا‘

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

’ایک افغان جنگجو کے بدلے دو امریکی شہری رہا‘

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) قیدیوں کے تبادلے کے لیے جاری مذاکراتی عمل کی تصدیق گزشتہ سال کی گئی تھی تاہم اس تبادلے کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اقتدار سنبھالنے کے بعد کیا گیا۔ ری پبلکن سیاستدان ٹرمپ نے دوسری مدت کے لیے 20 جنوری کو حلف اٹھایا۔

افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں قید افغان جنگجو خان محمد کو امریکی شہریوں کی آزادی کے بدلے رہا کر دیا گیا ہے۔

طالبان کی وزارت خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ خان محمد تقریباﹰ دو دہائی قبل مشرقی افغان صوبے ننگرہار سے گرفتار کیے جانے کے بعد کیلیفورنیا میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

طالبان نے البتہ یہ نہیں بتایا کہ خان محمد کی آزادی کے بدلے کتنے امریکی شہریوں کو رہا کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے البتہ دو امریکی شہریوں کو حراست میں لینے کا اعلان کیا تھا۔

رہا کیے جانے والے افراد کون ہیں؟

امریکی محکمہ انصاف نے سن 2008 میں محمد خان کو ’افغان طالبان سیل‘ کا رکن قرار دیا تھا۔ انہیں اکتوبر سن 2006 میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دسمبر 2008 میں منشیات کی اسمگلنگ اور اس کالعدم دھندے سے وابستہ دہشت گردانہ اقدامات کے الزامات کے تحت دو بار عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سن 2022 میں طالبان کی طرف سے حراست میں لیے گئے امریکی شہری ریان کوربٹ کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔

ریان کی فیملی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ریان زندہ ہیں اور 894 دنوں کی صعوبتوں کے بعد وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔ اس پیغام میں ریان کوربٹ کی رہائی کی کوششوں کی لیے بائیڈن اور ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ قطر کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جبکہ ساتھ ہی افغانستان میں قید دو دیگر امریکیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق رہا کیے گئے دوسرے امریکی کا نام ولیم میک کینٹی ہے۔

عوامی سطح پر اس بارے میں کم معلومات دستیاب ہیں کہ یہ افغانستان میں کیا کر رہے تھے۔ مزید کتنے امریکی افغان طالبان کی قید میں ہیں؟

امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ اس ڈیل کے بعد بھی دیگر امریکی ابھی بھی طالبان کی قید میں ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ابھی تک قید دیگر دو امریکیوں میں سابق ایئر لائن میکینک جارج گلیزمن اور افغان نژاد امریکی شہری محمود حبیبی شامل ہیں۔

گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے امریکی صدراتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد طالبان حکومت نے کہا تھا کہ وہ امریکہ میں قیادت کی تبدیلی کے بعد واشنگٹن حکومت کے ساتھ تعلقات میں ایک 'نئے باب‘ کی امید کر رہی ہے۔

سن دو ہزار اکیس میں افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد طالبان بارہا کہہ چکے ہیں کہ تمام ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی بھی ملک نے سرکاری طور پر طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ بالخصوص خواتین کے ساتھ امتیازی رویوں کی وجہ سے امریکہ اور متعدد مغربی ممالک افغان طالبان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

ع ب/ا ب ا (اے ایف پی، ڈی پی اے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے طالبان کی کیا گیا کے ساتھ کے بعد گیا ہے

پڑھیں:

پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث افغان شہری ہلاک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان شہری کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد 20 جنوری کو افغانستان کے حوالے کیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث افغان شہری ہلاک ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے افغان شہری کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی، مارے گئے افغان شہری کا تعلق صوبہ پکتیکا، افغانستان سے ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان شہری کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد 20 جنوری کو افغانستان کے حوالے کیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان اور امریکا  میں قیدیوں کا تبادلہ، 2 امریکیوں کے بدلے ایک جنگجو رہا
  • افغان طالبان اور امریکا کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، 2 امریکیوں کے بدلے ایک افغان شہری رہا
  • 2 امریکی قیدیوں کے بدلے کیلیفورنیا کی جیل سے رہائی پانے والے طالبان جنگجو کون ہیں ؟
  • پاکستان میں دہشت گردی, ملوث افغان شہری کی لاش افغان حکومت کے حوالے
  • پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث افغان شہری ہلاک، آئی ایس پی آر
  • امریکی حکومت نے بڑے افغان جنگجو کو رہا کردیا
  • پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک
  • بائیڈن انتظامیہ نے جاتے جاتے افغانستان سے 2 امریکی قیدیوں کو رہا کرالیا
  • اگلے مرحلے میں 4 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے مزید 120 فلسطینی ازاد کئے جائینگے