غزہ جنگ بندی کے بعد رفح سے 137 لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے پیر کی شام اعلان کیا کہ جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح سے جن شہداء کی باقیات برآمد ہوئی ہیں ان کی تعداد 137 ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی کے بعد رفع سے 137 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں صیہونی دہشتگرد فوج نے شہید کر دیا تھا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے پیر کی شام اعلان کیا کہ جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح سے جن شہداء کی باقیات برآمد ہوئی ہیں ان کی تعداد 137 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب رفح شہر میں قابض اسرائیلی کی فائرنگ سے پیر کو دو فلسطینی شہید ہو گئے۔ آج صبح سول ڈیفنس نے رفح شہر کے مختلف علاقوں سے 39 شہداء کی لاشیں برآمد کرنے کا اعلان کیا اور بعد ازاں اسی شہر سے 58 دیگر شہداء کی بازیابی کا اعلان کیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 47,035 شہداء کے علاوہ 111,091 زخمی ہوئے ہیں جن میں مختلف درجے کے زخم آئے ہیں۔ وزارت صحت نے وضاحت کی کہ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ متعدد متاثرین کو ملبے تلے دبے ہونے کے بعد نکالنےکی کوشش کر رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ کی پٹی اعلان کیا شہداء کی کے بعد
پڑھیں:
اے این ایف کا کریک ڈاؤن،افغان خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار، 61 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 61 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کر لیں۔
اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات اسمگلنگ کریک ڈاؤن میں 61 کروڑ سے زائد مالیت کی 652.176 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ سندھ میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 3 کلو افیون برآمد ہوئی۔ اقبال پارک لاہورکینٹ کے قریب ملزم سے 130 گرام آئس اور 133 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 154 گرام آئس برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے 310 کلو افیون اور 30 کلو چرس جبکہ ہزار گنجی کوئٹہ کے پہاڑی علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 184 کلو گرام کرسٹل ہیروئن اور 110 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائی؛ تعلیمی اداروں کے قریب طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے گرفتار
ترجمان اے این ایف کے مطابق فتح جنگ روڈ راولپنڈی کے قریب گاڑی کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ طورخم زیرو پوائنٹ کے قریب افغان خاتون سے 1.492 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔
جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کے قریب خاتون اور اس کے ساتھی سے مجموعی طور پر 100 گرام ہیروئن، 100 گرام آئس اور 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں۔