نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں خاص بات کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ مکمل طور پر فعال ہوچکا ہے، گزشتہ روز افتتاحی پرواز پی کے 503 کراچی سے گوادر پہنچی تھی جس کو واٹر کینن سے سلامی دی گئی۔
4300 ایکڑ پر محیط یہ ایئرپورٹ جدید کنٹرول سسٹمز اور سیکیورٹی سہولیات سے لیس ہے اور ملکی و بین الاقوامی پروازوں کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسے سی پیک منصوبے کا اہم سنگ میل قرار دیا، جو بلوچستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کا استقبال کیا
یہ ایئرپورٹ دسمبر 2024 میں مکمل ہوا۔ تاہم، ملکی و بین الاقوامی پروازوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ یہ گوادر سمیت پاکستان کی معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ گزشتہ روز اس کی افتتاحی تقریب میں گورنر بلوچستان، وزیر دفاع خواجہ آصف، اور وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے شرکت کی اور مسافروں کا پرتپاک استقبال کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ نیو گوادر انٹرنیشنل
پڑھیں:
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آغاز، پہلی کمرشل پرواز کراچی سے پہنچ گئی
گوادر: پاکستان کی فضائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور ہو گیا ہے، کیونکہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے پی) نے اپنے آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلی کمرشل پرواز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پی کے 503 کراچی سے گوادر پہنچی، جس میں 46 مسافر سوار تھے۔
اس موقع پر ایئرپورٹ پر واٹر کینن سلیوٹ کے ذریعے افتتاحی پرواز کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر حکام نے مسافروں کو پھول پیش کیے اور اس تاریخی موقع پر ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔
نیو گوادر ایئرپورٹ کا 3.6 کلومیٹر طویل رن وے بڑے طیاروں جیسے ایئر بس اور بوئنگ کے لیے موزوں ہے، اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے جو 430 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ ایئرپورٹ کے جدید سکیورٹی انتظامات اور مسافروں کے لیے سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
یہ ایئرپورٹ سی پیک کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے اور اس کی تکمیل سے گوادر کی فضائی آمد و رفت میں اضافہ متوقع ہے۔ اس تقریب میں ایوی ایشن کے اعلیٰ افسران سمیت وفاقی اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام اور مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔