’عمر ایوب اپنے دادا کے نقش قدم پر چل رہے ہیں‘، آئین پاکستان کی کتاب پٹخنے پر پی ٹی آئی رہنما پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں شرکت کے دوران ایوان میں شدید ہنگامہ دیکھنے کو آیا۔ اپوزیشن اور حکومت کے اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جہاں اپوزیشن نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں پھینک دیں وہیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے آئین پاکستان کی کتاب کو میز پر پٹخنا شروع کر دیا۔
عمر ایوب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے عمر ایوب کے دادا نے بھی آئین پاکستان کی ایسے ہی توہین کی تھی جس کے بعد پاکستان واپس کبھی سنبھل نہیں سکا۔
عمر ایوب نے آئین پاکستان کی کتاب کو پٹخنا شروع کر دیا ویسے حیرت کی بات نہی اس کے دادا نے اینکر منصور کے نانا جنرل موسی کے ساتھ مل کر پاکستان کے آئین کو ایسے ہی لتاڑا تھا اور پھر پاکستان کبھی واپس سنبھل نا سکے
سانپ کے بچے سنپولیے ہی ہوتے ہیں pic.
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) January 21, 2025
عدیل نامی صارف نے لکھا کہ عمر ایوب اپنے دادا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آئینِ پاکستان کو پٹخ پٹخ کر دلی جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔
دادا پر پوتا۔۔۔ تھوڑا نہیں زیادہ
عمر ایوب اپنے دادا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آئینِ پاکستان کو پٹخ پٹخ کر دلی جذبات کا اظہار کر رہے ہیں ۔۔۔ pic.twitter.com/0vMwzWG9o2
— Adeel (@AdeelAliKhan313) January 21, 2025
مسلم لیگ ن نامی ایک پیج کی جانب سے کہا گیا کہ کیا یہ محض سیاست کا حصہ ہے یا آئین کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش؟ عمر ایوب کے دادا بھی آئین کی توہین کرتے رہے ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ ایک نسل در نسل روایت بن چکی ہے۔
عمر ایوب کا آئین پاکستان کی کتاب کے ساتھ انوکھا احتجاج، کیا یہ محض سیاست کا حصہ ہے یا آئین کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش؟ ان کے دادا بھی آئین کی توہین کرتے رہے ہیں، کیا یہ ایک نسل در نسل روایت بن چکی ہے pic.twitter.com/zxoJthbpVd
— PML-N Team (@PMLNTeamPK) January 21, 2025
سمرین یوسف نے لکھا کہ اگر یہ حکومت میں ہوں تو سب ٹھیک ہے اگر نہ ہوں تو فسادی بنے رہتے ہیں۔
گھٹیا لوگ
حکومت میں ہوں تو سب ٹھیک
اگر نہ ہوں تو فسادی بنے رهتے
— samreen yousaf (@TwinkleTwi5399) January 21, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئین پاکستان پی ٹی آئی تحریک انصاف عمر ایوبذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئین پاکستان پی ٹی ا ئی تحریک انصاف عمر ایوب ئین پاکستان کی کتاب ا ئین پاکستان عمر ایوب رہے ہیں کے دادا کیا یہ ہوں تو
پڑھیں:
پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ظفر مسعود نے حادثے کے بعد کے تجربات پر کتاب لکھ دی
کراچی میں 2020 کے پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ممتاز بینکار ظفر مسعود نے کتاب "سیٹ ون سی" تحریر کردی، جس میں انہوں نے کراچی میں فضائی حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے کے بعد کے تجربات بیان کیے ہیں۔
ممتاز بینکار ظفر مسعود کی کتاب "سیٹ ون سی" کی کراچی میں تقریب رونمائی ہوئی، ظفر مسعود نے کتاب میں انسانی زندگیوں میں حادثات کے تجربات و اثرات، عزم و ہمت پر آب بیتی لکھی۔
کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثہ، سال مکمل، حتمی رپورٹ تکمیل کے مرحلے میں داخلکراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن ( پی آئی اے ) کے طیارے پی کے 8303 کے حادثے کو ایک سال مکمل ہوگیا۔
ظفر مسعود نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی صحت کو ایک زاویے سے نہ دیکھیں اس کے کئی پہلو ہیں، کسی حادثے سے گزرنے کے بعد اسے نظر انداز نہ کریں، آپ مضبوط بھی ہوں مدد ضرور لیں۔
انہوں نے کہا کہ قسمت اور امید اہم ہیں لیکن ٹراما سے نکلنے کیلئے مثبت اقدامات اختیار کریں، اپنی ذمہ داریوں کو اقدار اور روایات کی وجہ سے نظر انداز نہ کریں۔
حادثے میں محفوظ رہنے والے ایک اور مسافر زبیر نے بتایا کہ یقین نہیں آتا کہ حادثے کے بعد اسپتال بھی پیدل چل کر پہنچا، آج بھی جہاز کے ٹیک آف اور لینڈ کرنے پر دل دہل جاتا ہے۔
واضح رہے کہ 22 مئی 2020 کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ رن وے سے چند سیکنڈ کے فاصلے پر آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے، جن میں ایک ظفر مسعود اور دوسرا مسافر زبیر شامل تھا۔