اسکول میں شوہر بیوی کا کردار ادا کرنے والا جوڑا 20 سال بعد حقیقت میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین میں ایک جوڑا انٹرنیٹ پر وائرل ہوا ہے کیونکہ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کے ماضی نے لوگوں کو دنگ کر دیا ہے۔
20 سال قبل اسکول میں ایک شو کے دوران ان دونوں نے بچپن میں شوہر اور بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔
زینگ اور اس کی اہلیہ (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کی شادی 7 جنوری 2025 کو صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر Chaozhou میں ہوئی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی شادی جس اسکول میں ہوئی، 20 سال قبل وہ دونوں وہاں پڑھتے رہے تھے اور اسٹیج پر انہوں نے میاں بیوی کے کردار ادا کیے۔
اس پرانے شو کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر سامنے آئی جس میں دونوں بچوں نے شاندار عروسی ملبوسات پہنے ہوئے ہیں اور چہرے پر میک اپ موجود ہے۔
ان کے ساتھ متعدد دیگر بچوں نے اس شو میں کام کیا اور وہ دلہا و دلہن کے ساتھی بنے تھے۔
اسکول سے فارغ ہونے کے بعد یہ دونوں الگ الگ پرائمری اسکولوں میں داخل ہوگئے تھے۔
یہاں تک کہ 2022 تک ان کی کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی۔
2022 میں اسکول کے شو کی فوٹیج زینگ کے ایک دوست نے شیئر کی۔
زینگ کی والدہ نے یہ ویڈیو دیکھی تو انہوں نے بیٹے کو اس لڑکی کو تلاش کرنے کی ہدایت کی تاکہ حقیقت میں دونوں ایک دوسرے کے قریب آسکیں۔
زینگ اس وقت غیر شادی شدہ تھا اور اس کے والدین چاہتے تھے کہ وہ جلد شادی کرلے۔
اسکول کی ٹیچر کی مدد سے زینگ نے اپنی ہونے والی اہلیہ کو تلاش کیا جو غیر شادی شدہ ہی تھی۔
دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے اور اب شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔
مزیدپڑھیں:سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سیاسی جماعتوں میں ثالثی کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، شاہد خاقان
اسلام آباد(آئی این پی)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھے سیاسی جماعتوں میں کوئی ثالثی کا کہے گا تو کردار ادا کروں گا۔ ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کل محموداچکزئی دعوت دینے آئے تھے، انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی، میں نے کہا اپنی جماعت سے مشاورت کرنے کے بعد آپ کو آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا نظام آئین کے مطابق ہونا چاہیے، سیاسی جماعتیں مسائل کے حل کیلئے پارلیمان میں بات کریں، ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کی آرمی چیف سے ملاقات کا مجھے کوئی علم نہیں، میرے مطابق میٹنگ خیبرپختونخواکی سکیورٹی صورتحال پر تھی۔سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ 8فروری کوتحریک انصاف کے یوم سیاہ میں شرکت کی دعوت نہیں ملی، احتجاج آئین کے دائرے میں رہ کر کرنا چاہیے، ملک کے لیے بیٹھنا پڑے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگرمجھے کوئی ثالثی کا کہے گا توکرداراداکروں گا، مہنگائی کی شرح کم نہیں ہوئی، ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی، ملک میں سرمایہ کاری نہ ہوناحکومت کی ناکامی ہے، نیب نے آج تک کسی کرپٹ آدمی کو نہیں پکڑا۔