پوسٹ مارٹم کے وقت مردہ زندہ ہوگیا؛ عملہ خوف زدہ ہوکر بھاگ کھڑا ہوا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
بھارتی ریاست کیرالہ کے اسپتال میں پیش آنے والے ایک ناقابل یقین واقعے نے لوگوں کے دل دہلا کر رکھ دیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے ایک ضلعی اسپتال میں پھپیھڑوں کے مرض میں مبتلا بزرگ شخص کو لایا گیا تھا جسے ڈاکٹر نے مردہ قرار دیدیا تھا۔
اسپتال میں مردہ حالت میں لائے جانے کے باعث لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا تاکہ موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔
تاہم جیسے ہی پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکٹر نے لاش کا معائنہ کیا تو اس کا دل دھڑک رہا تھا اور مریض کے ہاتھوں میں جنبش بھی ہوئی۔
مردہ قرار دیئے گئے شخص کے یوں زندہ ہوجانے پر اسپتال میں موجود عملہ خوف زدہ ہوگیا۔
بعد ازاں مریض کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا۔
اہل خانہ نے اپنے مریض کے زندہ ہوجانے پر خوشی کا اظہار کیا اور اُس ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس نے ان کے پیارے کو مردہ قرار دیا تھا۔
یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں جب کسی مردہ قرار دیئے گئے شخص نے سانس لینا شروع کردیا تھا۔
اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جن سے بھارت کے صحت کے نظام پر سوال اُٹھنا شروع ہوگئے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسپتال میں
پڑھیں:
کراچی میں پھر کورونا وبا پھیلنے لگی،30 فیصد مریضوں کی رپورٹ مثبت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا، انفلوئنزا ایچ 1، این 1 اور سردیوں کے دیگر وائرل انفیکشن کی علامات ملتی جلتی ہیں۔ ڈاؤ اسپتال کے ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان کے مطابق کراچی میں بڑی تعداد میں لوگ نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں اور ٹیسٹ کروانے پر 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا مثبت آ رہا ہے، 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ1 این1 کی
تصدیق ہو رہی ہے جبکہ 5 سے 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی تصدیق ہو رہی ہے۔ سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نظام شیخ کا کہنا ہے کہ اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق نہیں ہوتی، سول اسپتال میں وائرل انفیکشن کے یومیہ 200 مریض آرہے ہیں۔ جناح اسپتال میں شعبہ ایمرجنسی کے انچارج ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ وائرل انفیکشن کے یومیہ 200 تک مریض آرہے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں فی الوقت کورونا ٹیسٹ کی سہولیات نہیں، کورونا وبا کے بعد لوگوں نے ٹیسٹ کروانا چھوڑ دیے تھے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیماریوں سے بچنے کیلیے شہری احتیاطی تدابیر لازمی اپنائیں، لازمی پہنیں اور خود کو ڈھانپ کر رکھیں۔ ہرسال انفلوئنزا کی ویکسین لازمی لگوانے کی بھی ہدایت کی جارہی ہے۔