Express News:
2025-04-15@06:39:18 GMT

بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل نیا تنازع کھڑا کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے جس پر کرکٹ فینز بھڑک اُٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ دیکھنے دبئی جانیوالوں کیلئے بُری خبر

بھارتی ٹیم ہائبرڈ ماڈل لاگو ہونے کے بعد اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی تاہم پاکستان ایونٹ میزبان ہے اور آئی سی سی قوانین کے تحت جو ملک میزبانی کررہا ہوتا ہے ایونٹ کی جرسی پر اس ملک کا نام درج ہوتا ہے لیکن بھارت اب یہاں بھی سیاست کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹیم انڈیا کی جرسیوں پر پاکستان کا نام چھاپنے سے انکار کرکے 'کرکٹ میں سیاست' لانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ کیپٹنز میٹ اور افتتاحی تقریب کے دوران اپنے کپتان روہت شرما کو بھی پاکستان بھیجنے سے انکار کیا جارہا ہے تاکہ میزبان کا نام خراب کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟

عہدیدار نے کہا کہ اب جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض صاف طور پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش ہے جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی کرکٹ بورڈ کی جرسی کا نام

پڑھیں:

سابق کرکٹرز پر تنقید: شعیب اختر نے محمد حفیظ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے 90 کی دہائی کے کرکٹرز پر تنقید کرنے پر محمد حفیظ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محمد حفیظ وسیم اکرم اور وقار یونس پر تنقید کررہے ہیں کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا، تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ نے کیا کِیا۔

“Wo Wasim Akram & Waqar Younis ko keh ra hai sir apny koi legacy ni chori. Fer kinny chori a, tu?” ????

Shoaib Akhtar on Mohammad Hafeez ( @MHafeez22 )’s comments about 90s players ⤵️ pic.twitter.com/cBgoUkatsP

— Abu Bakar Tarar (@abubakartarar_) April 14, 2025

ان کا مزید کہنا تھا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس نے میرے سامنے پاکستان کو 8 ون ڈے میچز جتوائے، آج انہیں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے کوئی میراث نہیں چھوڑی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے 90 کی دہائی میں پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے کوئی میراث نہیں چھوڑ کر گئے کیونکہ انہوں نے کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا۔

محمد حفیظ کا ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق کھلاڑیوں نے 1996، 1999 اور 2003 کے ایونٹ بُری طرح ہارے حالانکہ ہم ایک فائنل میچ جیت سکتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے کھلاڑی میگا سپر اسٹارز تھے لیکن آئی سی سی کا کوئی ایونٹ جیت کر ہمیں متاثر نہیں کرسکے اس کے بعد کچھ چیزیں بہتر ہوئیں تو 2009 میں ہم نے یونس خان کی کپتانی میں ایک آئی سی سی ایونٹ جیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آج لوگ بابر اعظم کو آئیڈیل سمجھتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ 2017 کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے جس نے پاکستان کی کرکٹ پر بہت اثر ڈالا، اور اس جیت سے کرکٹ واپس آئی تھی۔

محمد حفیظ نے کہا کہ بدقسمتی سے آئی سی سی میں میچ جیتنے کی خواہش 90 کی دہائی کے کرکٹرز پوری نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں ’بڑے ناموں نے پاکستان کو کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا‘، محمد حفیظ اور شعیب اختر آمنے سامنے

شعیب اختر اس موقع پر بھی اسی شو میں موجود تھے جنہیں محمد حفیظ کی بات اچھی نہیں لگی اور انہوں نے جوابی وار کرتے ہوئے کہاکہ محمد حفیظ نے تمام کھلاڑیوں کو ملا دیا ہے لیکن 73 ون ڈے میچوں میں جو آج ہم انڈیا سے اوپر ہیں وہ میچز ہم نے ہی جیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آڑے ہاتھوں لیا پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ ٹیم پی سی بی ٹی وی پروگرام سابق کرکٹرز پر تنقید سوشل میڈیا شعیب اختر محمد حفیظ وسیم اکرم وقار یونس وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی
  • آئی سی سی چیئرمین شپ کے بعد بھارت کا ایک اور اہم کمیٹی پر قبضہ برقرار
  • سابق کرکٹرز پر تنقید: شعیب اختر نے محمد حفیظ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا
  • آئی سی سی ویمنز کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی
  • بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
  • شائقین کی تعداد بڑھانے کیلئے انعامات کی برسات کا اعلان، کیا کچھ ملے گا؟
  • پی ایس ایل؛ شائقین کی “عدم توجہ” نے سوال اٹھادیا
  • پی ایس ایل؛ شائقین کی عدم توجہ نے سوال اٹھادیا
  • اداکارہ عمارہ چوہدری بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟
  • بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟