تقریب کے دوران تجارت، تعلیم، طب و صحت، نشر و اشاعت، ثقافت، کھیل، سیاحت و زیارت سمیت خبروں اور میڈیا کے میدانوں میں وفود کے تبادلوں سمیت کئی ایک اہم تجاویز زیر غور آئیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمہوری اسلامی ایران کی پارلیمنٹ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد (پارلیمانی کلچرل کمیٹی کے ارکان) ان دنوں پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کراچی اور لاہور کا دورہ کر رہا ہے۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ ایران کراچی میں ایک پُروقار تقریب میں ایرانی پارلیمنٹ کی ثقافتی کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر محمد میرزائی، ڈاکٹر امیر حسین ثابتی اور ڈاکٹر علی اکبر علیزادہ پر مشتمل وفد کے ساتھ شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی ادبی، علمی، ثقافتی، تعلیمی اور ذرائع ابلاغ کی نامور شخصات نے ملاقات کی، جس میں شیعہ اور سنی علماء بھی موجود تھے۔ اس وفد کا پاکستان آنے کا مقصد ایران اور پاکستان کے مشترکہ ثقافتی اقدار کو فروغ  دینا اور ادبی و ہنری میدانوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔ سینی پیکس سینما کراچی کے نمائندے حبیب الرحمان نے کہا کہ گذشتہ ہفتے ایک ایوارڈ یافتہ ایرانی فلم کی کراچی میں نمائش ہوئی، جسے پاکستانی شائقین نے بے حد پسند کیا اور سراہا، ضرورت اس امر کی ہے کہ آئندہ بھی فلموں کا تبادلہ ہوتا رہے، تاکہ ایک دوسرے کے بارے میں مناسب آگاہی حاصل ہو۔

تقریب کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی زیر بحث آیا، جو یکطرفہ امریکی ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے طویل عرصے سے التوا کا شکار ہے، جس کے باعث عام پاکستانی شہری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ تجارت، تعلیم، طب و صحت، نشر و اشاعت، ثقافت، کھیل، سیاحت و زیارت سمیت خبروں اور میڈیا کے میدانوں میں وفود کے  تبادلوں سمیت کئی ایک اہم تجاویز زیر غور آئیں۔ شرکاء نے کہا کہ ایران اور پاکستان ناصرف ہمسایہ اور دوست ممالک ہیں، بلکہ ان دونوں ممالک کی تاریخ  بھی مشترک ہے۔

ایرانی پارلیمانی وفد نے شرکا کی تمام تجاویز کو بغور سنا اور اسے محفوظ کیا۔ پارلیمانی وفد نے اپنے اس دورے کو دو ملکوں کے درمیان دوستی اور ہم آہنگی میں سنگ میل قرار دیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ ہمیں دورہ پاکستان میں اپنائیت کا بھر پور احساس ہوا اور کاش یہ دوریاں اور فاصلے قربتوں میں تبدیل ہو جائیں۔ وفد نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ان تجاویز کو ایران کی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا اور اس حوالے سے مستقبل قریب میں اہم پیشرفت کا امکان ہے۔ پاکستانی شرکائے تقریب نے ایرانی پارلیمانی وفد میں موجود دارالحکومت تہران سے نو منتخب جوان آقائی امیر حسین ثابتی کی کامیابی کو حیران کن قرار دیا، جو عمر (سن) کے لحاظ سے انتہائی کم تھے اور تہران شہر میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آغاز، پہلی کمرشل پرواز کراچی سے پہنچ گئی

گوادر: پاکستان کی فضائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور ہو گیا ہے، کیونکہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے پی) نے اپنے آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلی کمرشل پرواز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پی کے 503 کراچی سے گوادر پہنچی، جس میں 46 مسافر سوار تھے۔

 

اس موقع پر ایئرپورٹ پر واٹر کینن سلیوٹ کے ذریعے افتتاحی پرواز کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر حکام نے مسافروں کو پھول پیش کیے اور اس تاریخی موقع پر ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔

 

نیو گوادر ایئرپورٹ کا 3.6 کلومیٹر طویل رن وے بڑے طیاروں جیسے ایئر بس اور بوئنگ کے لیے موزوں ہے، اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے جو 430 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ ایئرپورٹ کے جدید سکیورٹی انتظامات اور مسافروں کے لیے سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

 

یہ ایئرپورٹ سی پیک کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے اور اس کی تکمیل سے گوادر کی فضائی آمد و رفت میں اضافہ متوقع ہے۔ اس تقریب میں ایوی ایشن کے اعلیٰ افسران سمیت وفاقی اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام اور مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی پارلیمنٹ کے ثقافتی کمیشن کے اعزاز میں تقریب
  • لاہور، ایرانی پارلیمنٹ کے ثقافتی کمیشن کے اعزاز میں خانہ فرہنگ میں خصوصی تقریب
  • ایران کے اعلی فوجی جنرل کی پاکستان کے فوجی سربراہ سے ملاقات
  • امید ہے ٹرمپ خطے کے بارے میں حقیقت پسندانہ اپروچ اپنائیں گے،ایران
  • یو این اعلیٰ سطحی وفد کا غزہ مصر سرحد پر امدادی تیاریوں کا جائزہ
  • اکوڑہ خٹک: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جامعہ حقانیہ میں دورہ ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • ایران: توہین مذہب کے مرتکب معروف پاپ گلوکار امیر حیسن کو سزائے موت
  • نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آغاز، پہلی کمرشل پرواز کراچی سے پہنچ گئی
  • ایرانی آرمی چیف جنرل محمد باقری اعلیٰ فوجی وفد کے ہمراہ جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے