UrduPoint:
2025-04-13@15:28:23 GMT

ایران کے اعلی فوجی جنرل کی پاکستان کے فوجی سربراہ سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

ایران کے اعلی فوجی جنرل کی پاکستان کے فوجی سربراہ سے ملاقات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) میجر جنرل محمد باقری نے پیر کے روز اسلام آباد میں پاکستانی صدر آصف علیزرداری اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔

صدر سے ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں ممالک نے دہشت گردی کو ایک مشترکہ چیلنج کے طور پر اجاگر کیا گیا اور کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو موثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان ایران سرحد پر حملہ، متعدد ایرانی سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستانی فوج نے ملاقات پر کیا کہا؟

میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے کئی امور پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طرف سے اس تعلق سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "ملاقات کے دوران فریقین نے موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول اور دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔"

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، اہم امور پر بات چیت

بیان کے مطابق جی ایچ کیو پہنچنے پر میجر جنرل محمد باقری نے یادگار شہداء پر پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی۔

"ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا، جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔" ایرانی جنرل باقری نے کیا کہا؟

مزید تفصیلات تو فراہم نہیں کی گئیں، تاہم جنرل باقری نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ ایران اور پاکستان مختلف شعبوں میں فوجی تعاون کو بڑھا رہے ہیں۔

اسلام آباد پہنچنے کے بعد جنرل باقری نے ایرانی میڈیا کو بتایا تھا کہ "حالیہ برسوں کے دوران ایرانی اور پاکستانی مسلح افواج کے درمیان تعلقات ترقی کرتے رہے ہیں اور اس ضمن میں ہم اچھے سمجھوتوں پر پہنچ چکے ہیں۔

"

ایران سے نکالے گئے افغان مہاجرین کی مشکلات

انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان طویل سرحد کے اندر سکیورٹی کے مسائل کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ سرحدی علاقوں کو "دونوں قوموں کے لیے دوستی کی سرحد اور وسیع اقتصادی روابط کی جگہ" میں تبدیل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اعلی ایرانی جنرل نے زور دے کر کہا کہ "ایران اور پاکستان حساس مغربی اور جنوبی ایشیا کے خطے میں دو بڑے مسلم ممالک ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ وسیع تعلقات رکھتے ہیں۔

"

امریکہ: ایران سے روابط کا الزام، پاکستانی شہری کا انکار

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران خطے میں پیش آنے والے بہت سے مسائل پر تہران اور اسلام آباد کا موقف ایک جیسا رہا ہے۔

باقری کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت علاقائی پیش رفت پر توجہ مرکوز کرے گی تاکہ دونوں پڑوسی ریاستیں مختلف بین الاقوامی حلقوں میں ایک مربوط پوزیشن اپنانے کے قابل ہو سکیں۔

ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دونوں ممالک اور پاکستان اسلام آباد کے دوران کے لیے

پڑھیں:

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی شہری جاں بحق

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں افغان بارڈر کے قریب مسلح افراد نے ورکشاپ میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 8 پاکستانی کار مکینکس جاں بحق ہوگئے۔

مقتول 8 پاکستانی سیستان کے علاقے مہرستان میں ورکشاپ میں کام کرتے تھے اور ایرانی حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایرانی حملے پر دیا گیا جواب کتنا موثر ہے؟

سفارتی ذرائع کے کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایران پاکستان فائرنگ مزدور جاں بحق میکینکس ورکشاپ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت
  • ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی شہری جاں بحق
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • گورنر سندھ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی ملاقات
  • پاک فضائیہ کے سربراہ کا دورہ چین، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
  • پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورۂ چین ، چینی وزیر برائے قومی دفاع سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں
  • وزیراعظم شہباز شریف کی بیلا روس کے صدر سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فوجی تعاون اور تجارت بڑھانے کے معاہدے
  • یورپین یونین میں پاکستانی سفیر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات