کراچی: گارڈن سے لاپتہ 2 بچوں کو خاتون اور مرد لے گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
— ملزمان اور بچوں کی تصاویر
کراچی کے علاقے گارڈن سے لاپتہ ہونے والے 2 بچوں کا 6 روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق لیاری کشتی چوک تک بچوں کی آخری لوکیشن آئی ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھایا گیا ہے، روٹ کی مزید سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کی جارہی ہیں۔
اسد رضا نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے، 5 رکنی کمیٹی کو بچوں کی جلد بازیابی کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں خاتون اور مرد کو بچوں کو لے جاتے دیکھا گیا، واضح ویڈیو نہ ہونے سے ملزمان اور موٹرسائیکل کی شناخت نہیں ہوسکی۔
کراچیگارڈن حسن لشکری محلہ سے اغوا ہونے والے دونوں.
ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل کی تفصیلات کے لیے اے وی ایل سی سی سے بھی رابطہ کیا ہے، جائے وقوعہ اور بچوں کی آخری لوکیشن کی جیو فینسنگ مکمل کرلی ہے۔
اسد رضا کے مطابق 6 روز قبل دونوں بچے گھر کے باہر سے لاپتہ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ گارڈن حسن لشکری محلہ سے 14 جنوری کو دو بچے 5 سالہ علیان اور 6 سالہ علی رضا کو مبینہ طور پر اغواء کیا گیا تھا۔ بچوں کے اہلخانہ کی جانب سے بازیابی کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج بھی کیا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیے گیے تاہم تاحال بچوں کا سراغ نہیں مل سکا ہے، دونوں بچے پڑوسی ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بچوں کی
پڑھیں:
کراچی، سپرہائی وے کاٹھوڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
کراچی:سپرہائی وے کاٹھوڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھوڑ ایم تھری پمپ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ نریشن کمار ولد نارائن کمار کے نام سے کی گئی۔
مزید پڑھیں: کراچی، ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید دو افراد جاں بحق
متوفی گڈاپ ٹاؤن میمن گوٹھ کا رہائشی تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
حادثے کا ذمے دار ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے کر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔