پارلیمانی ویب سائٹس کی شفافیت پرفافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پارلیمانی ویب سائٹس کی شفافیت پرفافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پارلیمانی شفافیت پرفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی،رپورٹ کو بین الپارلیمانی تنظیم کے فریم ورک کومدنظر رکھ مرتب کیاگیا۔
فافن رپورٹ میں سینیٹ،قومی اسمبلی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کی ویب سائٹس کا جائزہ لیا گیا، آئی پی یومعیارپر سینیٹ ویب سائٹ نے سب سے زیادہ یعنی 69 فیصد عمل کیا،پنجاب اسمبلی نے 64فیصد،قومی اسمبلی نے 61فیصد عمل کیا۔
فافن جائزہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی نے51فیصد،سندھ اسمبلی نے 40فیصد،بلوچستان اسمبلی نے 38فیصد عمل کیا،یہ عدم مطابقت،سیاسی پولرائزیشن ماحول میں غلط معلومات کے خطرات بڑھاتی ہیں،اپ ڈیٹ معلومات کیلئے پارلیمانی ویب سائٹ متحرک مرکز کے طور پر ابھریں۔رپورٹ کے مطابق پارلیمانی ویب سائٹس کی شفافیت،افادیت بڑھانے کیلئے مزید اصلاحات ضروری ہیں، ایسی اصلاحات سے پارلیمانی عمل اور جمہوریت کیخلاف ڈس انفارمیشن بھی رکے گی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پارلیمانی ویب جائزہ رپورٹ ویب سائٹس
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے پارٹی کے پارلیمانی امور کیلئے قانون سازی کی 10رکنی کمیٹی قائم کردی
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے پارلیمانی امور کیلئے قانون سازی کی کمیٹی قائم کی ہے ۔کمیٹی میں 10 ارکان کو شامل کیا گیا ،ان میں سید نوید قمر، شیر رحمان، فاروق ایچ نائک، شہادت حسین اعوان ،شازیہ مری ،طارق شاہ جاموٹ ،بیرسٹر ضمیر ،میر اعجاز جھکرانی ، سلیم مانڈوی والا ،عبدالقادر پٹیل شامل ہیں۔کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔