2025-03-06@08:10:23 GMT
تلاش کی گنتی: 67
«نہر میں ڈوب گیا»:
ڈیرہ اسماعیل خان : سات سالہ بچہ نہر میں ڈوب گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) تحصیل پہاڑ پور کے علاقے کوٹلہ لودھیان میں سات سالہ بچہ سی آر بی سی نہر میں ڈوب گیا،ریسکیو1122نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل پہاڑ پور کے علاقے کوٹلہ لودھیان میں سات سالہ آیان ولد رحمت سی آر بی سی نہر میں ڈوب گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو کی ماہر غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، ریسکیو1122 کے غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچنے کے بعد جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور فوری طور پر سرچ آپریشن...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر وزیراعظم شہبازشریف کا ردعمل بھی آگیا اور سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ " ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا اور پاکستان کے کردار کو سراہا"۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے ؛ پاکستان، دہشت گردوں اور عسکریت پسند گروپوں کو کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کی فراہمی کو روکنے پر یقین رکھتا ہے ۔ آرمی کا کیا کام ہوتا ہے؟آرمی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پھر سے میدان میں آ گیا ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا، اتنا دیگر نے 4 سال میں کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلا خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔ صدر ٹرمپ کے خطاب کے دوران ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس آل گرین کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا جس پر انہیں کانگریس سے نکال دیا گیا۔ اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹ کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے کچھ نہیں کر سکتا، ڈیموکریٹ میرے لیے کھڑے نہیں ہوں گے، ایسا ہونا نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تو کام شروع ہی کیا...
انڈونیشیا(نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت میں سیلاب کے باعث 12 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پرمجبورہیں۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے گھراورگلیاں پانی میں ڈوب گئیں، رہائشیوں کو کشتی کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ہے۔ سیلاب کے باعث انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایمرجنسی پناہ گاہیں قائم کردی گئیں جس میں متاثرین سیلاب اپنی رہائش رکھیں گے۔
کھٹمنڈو: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور گرد و نواح میں 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ نیشنل ارتھ کوئیک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز سندھپالچوک ضلع کے علاقے بھیراب کنڈا میں تھا، جو ہمالیائی پہاڑی سلسلے کے قریب واقع ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے زلزلے کی شدت 5.6 جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے نے 5.5 ریکارڈ کی، اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی۔ ضلعی حکام کے مطابق زلزلے سے کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بھوٹے کوشی رورل میونسپلٹی کے چیئرمین پاسانگ نورپو شیراپا نے بتایا کہ زلزلے کے باعث دریائے بھوٹے کوشی کے قریب ایک لینڈ سلائیڈ ہوئی، تاہم وہاں کوئی آبادی نہیں تھی، جس...
خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ہونے والی تلخ کلامی کے بعد معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں جو ہوا وہ اچھا نہیں تھا، اگر ممکن ہو بھی جائے تو واپس وائٹ ہاؤس نہیں جاؤں گا۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرینی صدر سے وائٹ ہاؤس میں جھڑپ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا انہوں نے اعتراف کیا کہ یوکرین کے پاس اپنی زمین سے روس کو بے دخل کرنے کے لیے ہتھیار نہیں، امریکا کے بغیر ان کے ملک کے لیے روسی حملوں کا سامنا کرنا مشکل ہے۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا کے...
وائٹ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں یوکرینی صدر ولادیمیرن زیلنسکی سے ہونے والی زبانی جھڑپ اور تکرار کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فار، ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی یوکرینی صدر ولادیمیرن زیلنسکی سے آج وائٹ ہاوس میں ایک معنی خیز ملاقات ہوئی جس میں وہ کچھ سیکھا گیا جو اس طرح کے دباؤ کے زیر اثر ہونے والی گفتگو کے بغیر سمجھا نہیں جاسکتا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ’اپنا منہ بند رکھو‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین زبانی جھڑپ کی ویڈیو وائرل انہوں نے کہا ہے کہ میں نے معلوم کرلیا ہے کہ ولادیمیرن زیلنسکی امریکا کی شراکت...
سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا، انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا جبکہ برونائی، ملائیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ دیگر ممالک میں بھارت اور فلپائن میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ برطانیہ میں آغاز رمضان ایک ہی روز ہوگا یا دو علیحدہ روز، صورتحال کل واضح ہوجائے گی، امریکا میں کلینڈر کے تحت پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا، مساجد اور تنظیمیں چاند کی رویت کے مطابق فیصلہ کریں گی۔ سعودی عرب میں رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے، محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین بھی موجود ہیں۔ سعودی عرب میں آج چاند نظرآنے کا امکان ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض ریجن سمیت دیگر علاقوں میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہورہے ہیں، القری کیلنڈر کے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)پاکستان انڈونیشیاء کو ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت برآمد کرے گا ۔میڈیا رپورٹ میں انڈونیشیا کی نیشنل فوڈ ایجنسی کے سربراہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سے گوشت خریدنے کا فیصلہ بھارت کے مقابلے میں کم قیمت کی وجہ سے کیا گیا ہے،انڈونیشیا نے گزشتہ سال بھارت سے بھینس کا گوشت درآمد کیا تھا۔(جاری ہے) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا نے 2025 تک ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گائے کا گوشت اور ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت درآمد کرنے کا ہدف رکھا ہے۔
پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کے شعبہ اینیمل ریسکیو آپریشنز نے راولپنڈی کے علاقہ میں پتنگ کی ڈور میں پھنسی ہوئی چیل کو بروقت ہنگامی مدد فراہم کر کے کامیابی سے بچا لیا۔ یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122 ایمبولینسز کے لیے جدید آلات کی فراہمی کا اعلان رینج روڈ، قاسم مارکیٹ صدر راولپنڈی کے علاقہ میں واقع مقامی سوسائٹی کی ایک رہائشی خاتون مسز طارق سعید خان نے اپنی رہائش گاہ کے عقب میں بلند و بالا درخت پر پتنگ کی ڈور میں الجھی ہوئی چیل کو پھڑپھڑاتے ہوئے دیکھ کر فوری طور پر اس کی اطلاع 1122 اینیمل ریسکیو ، راولپنڈی کو دی جس پر ریسکیو کی ٹیم چند منٹ کے اندر وہاں پہنچ گئی۔ ...
چین میں ایک سات سالہ سفید گھوڑا ڈوب رہے شخص کو بچانے کے بعد مر گیا۔ گھوڑا جس کا نام بیلونگ تھا جس کا مطلب ہے "سفید ڈریگن"، حال ہی میں اس وقت مر گیا جب اس نے ایک آدمی کو ڈوبنے سے بچایا۔ بچاؤ کے چھ دن بعد، بیلونگ نے اچانک کھانا پینا چھوڑ دیا اور پاخانہ نہیں نہیں کرپاتا تھا۔ گھوڑے کو جلد ہی بخار ہو گیا جو طویل عرصہ جاری رہا۔ مقامی حکام نے جانوروں کے ڈاکٹروں کو بیلونگ کے علاج کے لیے بھیجنا لیکن اس کے باوجود بیلونگ زندہ نہ رہ سکا اور کچھ دن بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔ گھوڑے کے مالک ییلیبائی نے بتایا کہ جب بیلونگ کو میں نے ڈوب رہے شہری...
ٹنڈوجام ،مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے جاں بحق اسراراحمد پٹھان کی یادگار تصویر ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)شادی کی رسم مہندی میں ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا گھر میں کہرام مچ گیا اس قبل بھی مہندی راجپوت نام کی خاتون گولی سے جابحق ہو چکی ہے ملزم فرار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز المدنیہ ہاوسنگ سو سائٹی میں ایک شادی کی مہندی کی تقریب میں علاقے کے لوگوں کے مطابق شدید فائر نگ میں کی جارہی تھی کہ ایک نوجوان اسرار احمد پٹھان جو علاقے کے لوگوں کے مطابق چھت پر شٹرنگ کا کام کر رہا تھا اس کے سر میں ایک گولی آکر لگی جس کے بعد اسے فوری اسپتال پہنچایا لیکن حالت نازک ہونے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ گرنیل کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں کی جانے والی ٹوئٹس کے معاملے پر دفتر خارجہ کے حکام کا رد عمل سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دفترخارجہ کے حکام کا کہنا تھاکہ ریجرڈ گرنیل نے جب ٹوئٹس کی تو انکے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا، ریچرڈ گرنیل نے اپنے ٹوئٹس ڈیلیٹ بھی کردیئے۔ حکام دفتر خارجہ نے کہا کہ ریجرڈ گرنیل کے پاس ابھی بھی کوئی عہدہ نہیں ہے، گرینل اب بھی صرف نامز دہیں، ان کے پاس اب تک کوئی عہدہ نہیں ہے۔ لیبیا کشتی حادثہ؛ 63 پاکستانیوں میں سے کتنے زندہ بچے اور وہ کہاں ہیں؟ترجمان...
واشنگٹن: امریکا نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھ دیا ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان خلیج میکسیکو کے اوپر سے گزرتے ہوئے کیا، جب وہ اپنے طیارے میں سپر بال کا میچ دیکھنے کے لیے جا رہے تھے۔ انہوں نے طیارے میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ بہت اچھا کام ہوا ہے اور آج ہم پہلی بار خلیج امریکا کے اوپر پرواز کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارے ہی میں نام کی تبدیلی کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔ امریکی صدر نے اپنی حلف برداری کے دن محکمہ خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ...
اپنے ایک بیان میں حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ پر فوجی قبضے یا اس کی تقسیم کے منصوبے کو ہماری عوام کی استقامت و ثابت قدمی سے شکست ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی کے معاہدے کی رو سے صیہونی فوج آج صبح ںٹساریم کوریڈور سے واپس جا رہی ہے جس پر فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "عبداللطیف القانوع" نے کہا کہ IDF کا غزہ سے واپس جانا، اسرائیل کے جنگی اہداف میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی واپسی، قیدیوں کے تبادلے کا تسلسل اور نٹساریم سے پسپائی نتین یاہو کے جھوٹ اور ہماری عوام کی مکمل فتح کی نشان دہی کرتا ہے۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ غزہ...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء ) الیکشن کمیشن نے پتن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر ردعمل دے دیا جس میں گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش قرار دے دیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پتن کے ایک نمائندے کا انٹرویو اور پتن کی پریس ریلیز سراسر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، اگر کسی کے پاس بے ضابطگیوں کا اتنا مواد موجود ہے تو وہ متعلقہ امیدواروں اور متاثرہ فریقین کو مہیا کریں تاکہ وہ ٹربیونلز کے سامنے پیش کریں اور پٹیشنز پر قانون کے مطابق درست کاروائی ہوسکے۔ اپنے بیان میں ترجمان ای سی پی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جو سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس اور روزانہ کی انٹیلی جنس بریفنگ تک رسائی کو منسوخ کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ جو جو بائیڈن کو خفیہ معلومات تک رسائی دینے کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو مخاطب کرتےہوئے لکھا کہ ’جو‘ تمہیں نکال دیا گیا ہے‘۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی 4 درجن سے زیادہ سابق انٹیلی جنس عہدیداروں کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر چکے ہیں جن پر انہوں نے جو بائیڈن کے حق میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا...
’تمہیں برطرف کردیا گیا‘، ٹرمپ نے جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس ختم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ معلومات تک رسائی کے لیے جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ وہ خفیہ معلومات تک رسائی کے لیے اپنے پیشرو جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس ختم کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 4 سال قبل کیے گئے جو بائیڈن کے اقدام پر جیسے کو تیسا جواب ہے۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہ جو بائیڈن کو خفیہ...
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو ہتھیانے کی دھمکی حقیقت پر مبنی ہے اور اسکی وجہ یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نظریں کینیڈا کی انتہائی اہم معدنیات پر ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے جب یہ بات کہی اس سے پہلے مقامی میڈیا کو کمرے سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ تاہم ٹورانٹو اسٹار اور سی بی سی نے کینیڈین وزیراعظم کی آواز رکارڈ کرلی تھی۔ بزنس لیڈرز کو ٹورانٹو میں پس پردہ میٹنگ میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کے معدنی وسائل کی وجہ سے اسے امریکا کی 51 ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں اور...
ملتان اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت 8 روپے کلو مہنگا ہو گیا جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو ہو گئی ہے، گزشتہ روزگوشت کی قیمت میں آٹھ روپے کی کمی ہوئی تھی۔ سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کے ریٹ میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 384 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے کلو ہو گیا ہے۔لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی اور سفری پابندیاں عائد کرنے پر عالمی فوجداری عدالت کا ردعمل سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی فوجداری عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عالمی فوجداری عدالت نے اپنے رکن ممالک سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے ہر حال میں انصاف کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ خبر پڑھیں : نیتن یاہو کےوارنٹ گرفتاری کیوں نکالے؛ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی عائد کردی بیان میں کہا گیا ہے کہ انصاف کی فراہمی کی پاداش میں مشکلات کا سامنا کرنے والے اپنے عملے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ عالمی فوجداری عدالت کے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں انصاف...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف پورے امریکا میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، امریکی شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی غیرملکی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے، ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق غصب کرنے، پروجیکٹ 2025 اور غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے مجوزہ منصوبے کے خلاف ملک کی تمام 50 ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 ہزار تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کے لیے تیار میڈیا رپورٹس کے مطابق، کیلیفورنیا، فلیڈیلفیا، مینیسوٹا، مشی گن، ٹیکساس، وسکونسن اور انڈیانا سمیت امریکا کی تمام ریاستوں کے دارالحکومتوں میں کیے گئے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد آن لائن تحریک ’50501‘ کے تحت...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )امریکی ریاست پینسلوینیا میں انڈوں کی سپلائی کرنے والی کمپنی کا ٹرک ایک لاکھ انڈوں سمیت چوری ہونے کا معاملہ پولیس کے لیے درد سربن گیا ہے ایک طرف شہری اس پر پرمزاح ویڈیوزبناکر شیئرکررہے ہیں تو دوسری جانب پولیس اب تک چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی. پولیس کے مطابق پینسلوینیا کے علاقے اینٹرم ٹاﺅن شپ سے انڈوں کے معروف ڈسٹری بیوٹر”پیٹ اینڈ جیریز اورگینکس“ کے ڈسٹری بیوشن ٹرک جس میں ایک لاکھ انڈے تھے چوری ہوگیا تھا جس کا سراغ نہیں لگایا جاسکاچوری ہونے والے انڈوں کی مالیت لگ بھگ 40 ہزار ڈالرز بتائی جاتی ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پینسلوینیا پولیس کے ترجمان میگن...
چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے سے متعلق بیان کو مسترد کردیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی جبری طور پر ہمسایہ ممالک منتقلی کے خلاف ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بدھ کو بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا غزہ جنگ کے بعد بھی چین فلسطین پر فلسطینیوں کی حکمرانی کے اصول کی حمایت کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ انہوں نے کہا کہ چین غزہ کے شہریوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے امید...
ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفترِ خارجہ کا ردِعمل آ گیا اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان کا رد عمل آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات پر کہا ہے کہ فلسطین اور فلسطینیوں کے کاز کے لیے پاکستان نے ہمیشہ حمایت کی، پاکستان کی فلسطین سے متعلق پوزیشن واضح ہے۔ ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، پاکستان اسرائیل کی طرف سے غزہ میں مظالم کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ عمران خان نے کسی کو کوئی خط تحریر...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے امریکا کے دورے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی آزادی، خود مختاری اور سلامتی کے برخلاف بیان نے دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کے ہمراہ واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں غزہ سے متعلق اپنا ایک غیر متوقع منصوبہ پیش کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ترقیاتی کاموں اور بحالی کے نام پر غزہ پر قبضہ اور فلسطینیوں کو دوسرے ممالک میں بسانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جس پر غزہ کی حکمراں جماعت حماس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اس منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ...
رتن ٹاٹا کے قریبی ساتھی اور منیجر شانتنو نائڈو نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ایک اہم موڑ کا اعلان کردیا۔ نائڈو کو رتن ٹاٹا کے آخری برسوں میں ان کے سائے کے طور پر دیکھا جاتا تھا، انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر اپنی نئی تقرری کی خبر شیئر کی۔ اپنی جذباتی پوسٹ میں انہوں نے تحریر کیا کہ ’یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں ٹاٹا موٹرز میں جنرل منیجر (ہیڈ-اسٹریٹیجک انیشیٹوز) کے طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال رہا ہوں۔‘ انہوں نے اپنی ذاتی وابستگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہ، ’مجھے یاد ہے جب میرے والد ٹاٹا موٹرز پلانٹ سے سفید قمیض اور نیوی پینٹ میں گھر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی جانب سے سرحد پرمنشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے 10 ہزار فوجی تعینات کرنے کے اعلان کے بعد پر میکسیکو پر نئے محصولات کے نفاذ کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا ہے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اپنی شمالی سرحد کو مضبوط بنانے پررضامندی ظاہرکرتے ہوئے 10 ہزار فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کلاڈیا شین بام نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معاہدے میں میکسیکو کا بھی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے کا عزم بھی شامل ہے۔ میکسیکو، چین اور کینیڈا پر امریکی محصولات کے اطلاق سے چند گھنٹے قبل دونوں رہنماؤں نے پیر کو فون پر...
میاں محمد اشفاق:مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والا محمد عباس کاظمی گھر پہنچ گیا، لرزہ خیز انکشافات کردیے ایجنڈوں اور ان کے گائیڈوں نے ہمارا کھانے پینے کا سامان چھین کر سمندر میں پھینک دیا تھا، بیڑے پر موجود ڈیزل بھی سمندر برد کر دیا گیا، کشتی پر ہم 65 پاکستانی اور 25 کالے تھے،65 میں سے 22 زندہ بچ گئے، کالے ہتھوڑے مار کر جان سے مار کر سمندر میں پھنک دیتے تھے،مجھ پر بہت تشدد ہوا ہے مجھ سے چلا نہیں جاتا،تشدد اتنا ہوا کہ ٹانگیں کام نہیں کر رہی،کشتی کے ایک خانے میں چھپ کر جان بچائی ،ایجنڈوں نے ہم سے ہمارے پیسے بھی چھین لیئے تھے، مراکو کے شیپ نے ہماری جان بچائی اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ نیویارک ٹائمز سمیت 4 میڈیا اداروں کو پینٹاگون میں ان کے دفاتر سے ہٹا دے گی۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک میمو میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی انتظامیہ نیشنل پبلک ریڈیو، کامکاسٹ کارپوریشن کی ملکیت این بی سی نیوز اور پولیٹیکو کو بھی ہٹا دیں گے، جنہیں 14 فروری تک اپنی جگہ خالی کرنی ہوگی، ان کی جگہ یہ نیو یارک پوسٹ، ون امریکا نیوز نیٹ ورک، بریٹ بارٹ نیوز نیٹ ورک اور ہف پوسٹ نیوز کو مخصوص دفتر کی جگہ دے گا۔ میمو میں کہا گیا ہے کہ ہر سال...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کردیے۔ دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تینوں ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردیے ہیں۔ کینیڈین حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے، تاہم کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس دس فیصد لگایا گیا ہے۔ اسی طرح میکسیکو سے برآمد اشیا پر بھی 25 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ چین سے امریکا بھیجی جانیوالی اشیا پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق کسی کے لیے کوئی استثنا نہیں ہے، ٹیرف کا عارضی پلان...
انڈونیشیا کے حکام نے روہنگیا مہاجرین کو ساحل پر اترنے سے روک رکھا ہے‘ خواتین کسمپرسی کا شکار ہیں جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر سے فرار ہونے والے 70 سے زائد روہنگیا مہاجرین انڈونیشیا کے صوبے آچے کے ساحل پر پہنچ گئے ۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آچے کے علاقے پیریولک میں 40 مردوں، 32 خواتین اور 4بچوں کو لانے والی خستہ حال کشتی پہنچنے کی اطلاع ملی،تاہم مہاجرین کو ساحل پر اترنے سے روک دیا گیا ہے۔
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارہ حادثے پر ملٹری ہیلی کاپٹر کے عملے اور ہوائی اڈے پر ٹریفک کنٹرولرز کی صلاحیتوں پر سوالا اٹھا دیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ تڑمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا کہ اس حادثے کو روکا جانا چاہیے تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ملٹری ہیلی کاپٹر فضا میں مسافر طیارے کے اوپر یا نیچے کیوں نہیں نکلا؟ امریکی صدر نے کہا کہ ہوائی جہاز ہوائی اڈے تک پہنچنے کے لیے بہترین اور معمول کی سمت پر تھا جب کہ ہیلی کاپٹر سیدھا ہوائی جہاز کی طرف بڑھ رہا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ آج ایک صاف ستھری رات تھی، مطلع صاف تھی اور ہوائی جہاز کی روشنیاں بھی جل رہی تھیں۔ امریکی...
امریکی صدر نے فوج میں تنوع، مساوات اور شمولیت سے متعلق ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج سے تنوع، مساوات اور شمولیت (ڈی ای آئی) ختم کے لیے متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے، جس کے تحت ان ہزاروں فوجیوں کو بحال کر دیاجائے گا، جنہیں کووڈ-19 کی ویکسین لگوانے سے انکار کرنے پر نکال دیا گیا تھا، اسی طرح حکم نامے میں ٹرانس جینڈر فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی سے واپس واشنگٹن جاتے ہوئے ان ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے۔ ایک ایگزیکٹو آرڈرز میں کہا گیا ہے...
سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔ ایوان شاہی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود کی نماز جنازہ کل بدھ کو ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائےگی۔ ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے خاموشی سے تصدیق کی ہے کہ جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے لیے معاون وزیر خارجہ ڈونلڈلو 17 جنوری 2025 کو اپنی مدت ختم ہونے کے بعد رخصت ہوگئے ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس اعلان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ڈونلڈلو اپنی مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ چکے ہیں اور انہیں برطرف نہیں کیا گیا ہے، تاہم اس اقدام کو پی ٹی آئی کی فتح اور حکومت کی جانب سے برطرفی کی ایک معمولی تبدیلی سے تعبیر کرنے کا امکان ہے۔ ڈونلڈ لو کا دور پاکستان کے لیے ہنگامہ خیز رہا ہے، جس میں ایک سیاسی طوفان بھی شامل ہے، جب کہ سابق امریکی سفارت کار سابق وزیر اعظم عمران...
ڈونلڈ ٹرمپ کے پریس سیکرٹری نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے کچھ ہی دنوں میں ایک بڑے آپریشن میں 538 تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے اور سینکڑوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پریس سیکرٹری نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے کچھ ہی دنوں میں ایک بڑے آپریشن میں 538 تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے اور سینکڑوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔ کیرولین لیویٹ نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے 538 نے غیر قانونی جرائم پیشہ تارکین وطن کو گرفتار...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈائون آپریشن شروع کردیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ تاریخ کے سب سے بڑی کریک ڈائون میں 500 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار شدہ میںایک دہشت گرد ٹرین ڈی آراگوا گینگ کے 4 کارندے اور نابالغوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب متعدد تارکین وطن بھی شامل ہیں۔وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ان غیر قانونی تارکین وطن کو امریکی فوج کے سیکڑوں ہوائی جہازوں میں بھر کر ملک بدر کردیا گیا۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری...
نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ تاریخ کے سب سے بڑی کریک ڈاؤن میں 538 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کیرولین لیویٹ نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک دہشت گرد، ٹرین ڈی آراگوا گینگ کے 4 کارندے اور نابالغوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب متعدد تارکین وطن بھی شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ بعد ازاں ان غیر قانونی تارکین وطن کو امریکی فوج کے سیکڑوں ہوائی جہازوں میں بھر کر ملک بدر کردیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ...
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور پھر آسٹریلیا میں بدترین کارکردگی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کرنیوالے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے بیٹ کا زنگ اُتر نہ سکا۔ ناقص فارم کے باعث تنقید کی زد میں رہنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اپنے ڈمیسٹک ایونٹ رنجی ٹرافی میں بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ تقریباً ایک دہائی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرنیوالے روہت شرما 19 گیندوں پر محض 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انہوں نے آخری مرتبہ 2015 میں ڈومیسٹک میچ کھیلا تھا۔ مزید پڑھیں: بابراعظم نے اپنے پُرانے ساتھی کو خیرباد کہہ دیا ناقص فارم اور بھارتی بورڈ کے نخروں پر پاکستانی فینز نے بھارتی...
اسلام آباد/ واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزاء ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں۔ واشنگٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی جبکہ انہوں نے کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن...
سابق امریکی صدر نے خط میں لکھا کہ میری دعا ہے کہ آئندہ برسوں میں ہماری قوم کیلیے خوشحالی، امن اور وقار کے لمحات ہوں، خدا آپکی رہنمائی کرے، جیسا کہ خدا نے ہمارے ملک کے قیام سے ابتک ہماری قوم کو برکتیں دی ہیں اور رہنمائی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں انکے لیے چھوڑا گیا خط میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق خط کے باہر 47 نمبر لکھا تھا، کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے سنتالیس ویں صدر ہیں۔ خط کا آغاز ڈیئر پریزیڈنٹ ٹرمپ کے الفاظ سے کیا گیا اور کہا گیا کہ اس مقدس دفتر سے رخصت...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی پہلے روز سابق صدر جوبائیڈن کے 78 صدارتی اقدامات منسوخ کر دیے اور متعدد نئے ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کر دیے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ جس وقت ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کر رہے تھے اسی دوران ان کو میز کی دراز میں رکھے سابق صدر بائیڈن کا خط مل گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ جس وقت دستخط کر رہے تھے اسی دوران امریکی صحافی نے انہیں خط کے بارے میں یاد دلایا۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا کام چھوڑ کر خط ڈھونڈنے کی کوشش کی جو انہیں دراز سے مل گیا جس پر ’47‘ لکھا ہوا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاقاً کہا کہ ہمیں اس چیز...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف اور ٹیکس پالیسی پر یورپی یونین کے اقتصادی کمشنر نے کہا ہے کہ اقتصادی مفادات کے دفاع کی ضرورت پڑی تو ہم تیار ہیں۔ امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پچھلے دور میں عائد پابندیوں کا مناسب جواب دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارتی تنازع کی قیمت امریکا سمیت سب کو چکانا ہوگی۔ یورپی یونین میکسیکو کے ساتھ ٹریڈ ڈیل مضبوط کرنے کا اعلان پہلے ہی کر چکا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے ملائیشیا کے ساتھ بھی فری ٹریڈ ڈیل پر مذاکرات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں اپنے پہلے دن واپسی پر وعدے کے مطابق ایگزیکٹو آرڈرز کی ہلچل کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے لیے وفاقی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ کیپیٹل ون ایرینا میں صدر ٹرمپ نے پرجوش ہجوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خود اپنی صنعتوں کو سبوتاژ نہیں کرے گا خاص طور پر جب چین استثنیٰ کے ساتھ آلودگی کرتا رہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے دن کونسے بڑے فیصلے کیے؟ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل ون ایرینا میں ایک تقریب کے دوران گرجتے ہوئے ہجوم کے سامنے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے، ان احکامات میں سے ایک بائیڈن دور کی 78 کارروائیوں کو منسوخ...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل بٹ کوائن ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل پیر کو بٹ کوائن کی قیمت $109,241 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ نومبر میں ٹرمپ کے صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد سے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، دسمبر کے اوائل میں پہلی بار بٹ کوائن نے $100,000 کی سطح کو عبور کیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کرپٹو کرنسی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے منصوبے کا اشارہ دے چکے ہیں، ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کے حمایتی پال اٹکنز کو امریکی سیکیورٹیز ریگولیٹر کا سربراہ نامزد کیا...
خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کو سہولت دینے کے دعوے کے ساتھ گزشتہ سال جنوری میں آن لائن ڈومیسائل کا اجرا کیا تھا، لیکن یہ نظام اب عوام کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ قانون کے مطابق، ڈومیسائل 10 دنوں کے اندر جاری کرنا چاہیے، لیکن اب اس کے حصول میں مہینوں لگ جاتے ہیں۔ ڈومیسائل برانچ میں تعینات جونیئر کلرک احسن علی نے وی نیوز کو بتایا کہ سسٹم میں مسائل اور متعلقہ اہلکاروں کی مصروفیت سے اس عمل میں تاخیر ہوتی ہے۔ رائٹ ٹو پبلک سروس کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سہیل احمد نے وی نیوز کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے عوام کو نوٹیفائیڈ سروسز فراہم کرنے میں اگر کوئی ادارہ غفلت کا مظاہرہ...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل پیر 20 جنوری کو دوسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تقریبات سے بھرپور دن، جس میں میوزیکل پرفارمنس اور پریڈ شامل ہوگی۔ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس دونوں ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھانے اور ایک نئی انتظامیہ کا آغاز کرنے والے ہیں۔ تاہم اس روز امریکی صدور کی روایتی افتتاحی تقریب کے برعکس، اس میں ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں اور یہاں تک کہ ان کے کچھ حریفوں سمیت غیر ملکی رہنما بھی شامل مدعو کیے گئے ہیں۔ اس تقریب میں کم از کم 7 موجودہ سربراہان مملکت اور 2 سابق رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس تقریب میں مجموعی طور...
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو ممکنہ پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ 90 دن کی توسیع ایک ایسا اقدام ہے جس کا زیادہ تر امکان ہے کیونکہ یہ مناسب ہے۔ اگر میں ایسا کرنے کا فیصلہ کرتا ہوں، تو میں شاید پیر کو اس کا اعلان کروں گا۔ ٹک ٹاک جو چین کی ملکیت ہے اور تقریباً نصف امریکیوں میں مقبول ہے، چھوٹے کاروباروں کو چلانے اور آن لائن کلچر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) گندے پانی کی مین سیوریج کی مرمت مکمل نہ ہو سکی، شہر کے مزید علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے، علاقے کے اسکول بازار بند، ٹریفک کا نظام درہم برہم، عوام پریشان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اچانک ریلوے پھاٹک کے قریب گندے پانی مین سیوریج لائن کا مین ہول بیٹھ گیا جس کی وجہ سے پورے شہر میں گندا پانی کھڑا ہو گیا، شہر کے بازار اور گلیاں گندے پانی میں ڈوب گئے، گندے پانی کی وجہ سے بہت سی مارکیٹیں بند رہیں جبکہ گورنمنٹ پرائمری اور مڈل اسکول ٹائون اور ہائی سیکنڈی گرلزہائی اسکول میں اساتذہ گندے پانی سے گزر کر اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچے لیکن طلبہ کی حاضری صفر رہی، نیشنل بینک اور الائیڈ...
روم:جزیرے پر 30 سال سے زیادہ عرصے تک اکیلا رہنے والا اطالوی شخص آبادی میں آنے کے چند سال بعد ہی زندہ نہیں رہ سکا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اطالوی شخص مورانڈو جو رابنسن کروسو کے عرفیت سے مشہور تھا ،نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ بڈیلی جزیرے پر اکیلے رہ کر گزارا۔ یہ جزیرہ دوسری جنگ عظیم کے زمانے کی ایک پرانی پناہ گاہ تھا۔ 1989 میں ایک حادثے کے نتیجے میں مورانڈو کی کشتی یہاں پھنس گئی، جس کے بعد اس نے اسے اسی مقام کو اپنا مسکن بنا لیا۔ جزیرے پر اپنے قیام کے دوران مورانڈو نے اس عزم کے ساتھ 32 سال گزر دیے کہ زندگی میں اپنے لیے جو کرنا ہے خود...
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں نسیم حیات میڈیکل سینٹر کی جانب سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے لوگوں کو معیاری علاج اور مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز ، جن میں ڈاکٹر مصباح، ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر اسماہ سبحان اور ڈاکٹر تحریم عثمان شامل تھے، نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں اور مختلف طبی ٹیسٹ جیسے کہ شوگر ٹیسٹ اور دیگر تشخیصی سہولیات بھی مہیا کی گئیںکیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کو مفت ادویات دی گئیں۔ نسیم حیات میڈیکل سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر حسنین عابد اور چندر کمار سوٹھار نے اس موقع...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) تارکین وطن کے حقوق کے لیے سرگرم گروپ واکِنگ بارڈرز نے جمعرات کو بتایا کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں 50 تارکین وطن لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بحیرہ ایجیئن میں کشتی الٹنے سے چھ بچوں سمیت آٹھ تارکین وطن ہلاک میڈرڈ اور ناوارا میں قائم گروپ واکنگ بارڈرز نے بتایا کہ یہ کشتی دو جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور راستے میں غرق ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مراکشی حکام نے بدھ کے روز حادثے کا شکار ہونے والی اس کشتی میں سوار 36 تارکین وطن کو بچا لیا...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بائیڈن کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخبامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میں ملک تاریخ کی نچلی ترین سطح پر چلا گیا۔ بائیڈن انتظامیہ عالمی معاملات سے نمٹنے میں ناکام رہی‘ افغانستان سے انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا سامان طالبان کے پاس چھوڑ دیا گیا، بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ اس سے قبل بھی ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل پرحملہ کرنے والوں کومعاف کردوں...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل رمیش کمار راٹھی نے پریس کلب کے صحافیوں کو گورنمنٹ ڈگری کالج کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اپنے اساتذہ کی کوششوں سے کالج میں جدید کمپیوٹر لیب اور لیبارٹری قائم کی ہے۔ اس سلسلے میں پرنسپل پروفیسر رمیش کمار راٹھی کا کہنا تھا کہ کالج میں طلباء کو جدید تعلیم کے حصول کے لیے لیبارٹری اور لائبریری کی اشد ضرورت تھی، ہم نے کوششیں کرکے نئی اور جدید لیبارٹری اور لائبریری بنائی ہے جس سے طلباء کمپیوٹر کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کالج میں سولر سسٹم اپ گریڈ کیا ہے جس سے کالج میں بجلی کا...
ساہیوال: پنجاب کے ضلع ساہیوال میں عوام سے بھرے بازار میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہمشکل انوکھا کھانا بیچنے والا منظر عام پر آگیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کھانا بیچنے والا سلیم بگا نامی شخص ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر معمولی مشابہت رکھتا ہے، اور دوسروں کے مقابلے میں زیادہ توجہ حاصل کرکے پیسے کماتا ہے۔ شہری محمد یاسین کا کہنا ہے کہ ہمیں لگتا ہے جیسے ٹرمپ یہاں کھیربیچنے آئے ہیں، مقامی رہائشی سلیم بگا سے میٹھا خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں، جو گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے گانا بھی گاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے جب سلیم بگا اپنے ٹھیلے پر مختلف گانے گاتا ہے تو...
انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو سے ایک حیران کن ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک مگرمچھ کو پانی میں الٹا تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں مگرمچھ کو الٹا تیرتے اور اپنے پنجے ہوا میں لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ ڈوبنے کی اداکاری کر رہا ہو۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مگرمچھ کی یہ حرکتیں اس کے ڈوبنے کا تاثر پیدا کر رہی ہیں، جس پر مختلف افراد نے یہ قیاس آرائیاں کیں کہ شاید یہ ایک شکار کو پھانسنے کا جال ہو۔ https://www.instagram.com/reel/DEixGKNNn-q/?utm_source=ig_web_copy_link سوشل میڈیا پر صارفین نے اس منظر کو مگرمچھ کی جانب سے شکار کو دھوکہ دینے کی ایک ذہین چال کے طور پر تشبیہ...

خوفناک آتشزدگی کیساتھ امریکہ ایک اور مصیبت میں پھنس گیا، امریکی پولیس کو کھانے کی پراسرار قلت کا سامنا
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی پراسرار قلت کا سامنا۔ سوشل میڈیا پر لوگ حیران ہیں کہ اسٹورز میں یہ سوئیٹ اسنیکس کیسے نہیں بنے اور کچھ لوگ اس کے بارے میں اپنے سازشی نظریات بھی لے کر آگئے۔ امریکہ بھر میں خاص طور پر نیبراسکا اور نیو میکسیکو میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی ایک عجیب قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ڈنکن، جسے 2018 تک ڈنکن ڈونٹس کہا جاتا تھا، اپنے مشہور ڈونٹس فراہم کرنے سے قاصر ہے، اور کوئی نہیں جانتا کہ کیوں۔ ایک اسٹور مینیجرکا کہنا ہے کہ یہ ملک گیر مسئلہ ہے۔ اوماہا، لنکن اور گرینڈ آئی لینڈ کے اسٹورز کو یہ کہتے ہوئے اپنے دروازوں پر نشانات لگانا پڑے کہ ڈونٹس ”مینوفیکچرنگ کی خرابی“...
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)گلستان آداب ومحبت کی زباں تنظیم کے صدر اور سینئر صحافی سیلم کے کے نے کہا ہے کہ مچ کچری سندھ کی ایک شاندار روایت ہے جس میں نوجوان نسل کو سیکھنے کے لیے بڑوں سے بہت کچھ ملتا ہے۔ انہوں نے یہ بات ٹنڈوجام بزنس فورم کے نائب صدر عبدالعزیز چانڈیو کی جانب سے رکھی گئی مچ کچری میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر دینی رہنمامولانا ریحان انجمن تاجران کے رہنما عبدالواجد انصار ی سندھ ہاری تنظیم کے رہنما عبدالرحمن تالپور سماجی امجد چانڈیو ثاقب جٹ سمیت دیگر رہنمائوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مچ کچری سندھ کی شاندار روایت ہے لیکن اس میں مختلف اضافہ کرکے اس کے اصل مقصد کو ختم کر دیا...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) ٹنڈوجام میں پہلی دفعہ پیزے کی نیاز عوام کا نیاز لینے کے لیے رش نیازحضرت خواجہ غریب نواز معین الدین اجمیری چشتی ظہوری کہ سالانہ 813 عرس کے سلسلے میں لگائی گئی۔ اس موقع پر سلیمانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی عبیر خان چشتی سلیمانی نے بتایا کہ علی عباس پیر پٹھان تونسوی کی ہدایت پر ٹنڈو جام کی عوام کے لیے پیزے کی نیاز کا اہتمام رکھا گیا اس سے پہلے ٹنڈو جام کی عوام نے کبھی پیزے کی نیاز کا لنگر نہیں دیکھا عبیر احمد چشتی سلیمانی نظامی نے کہا کہ سالانہ عرس خواجہ غریب نواز اجمیری ٹنڈو جام شہر کے لیے فری پیزا وین کا انتظام کیا گیا جس نے ٹنڈوجام کہ مختلف علاقوں...
ہش منی کیس: ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس ) امریکی عدالت نے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کو ہش منی کیس میں غیر مشروط طور پر الزامات سے بری کردیا۔نیویارک کی فوجداری عدالت میں ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کے لیے سماعت ہوئی جس میں جج نے کہا کہ ٹرمپ کو جیل میں قید نہیں کیا جائے گا اور نہ ان پر کوئی جرمانہ ہوگا۔عدالت نے ٹرمپ کی رہائی کا فیصلہ دیتے ہوئے پیسے دے کر چھپانے کا جرم ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) لنک روڈ ٹنڈو قیصر پر پولیس کے مطابق انہیں خبر ملی کہ یہاں کچھ مشکوک افراد دیکھے گئے ہیں جس پر انہوں نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر لی، بلوری شاخ کے قریب ڈاکوئوں سے مقابلہ ہوا جس میں پولیس کے مطابق بدنام ڈاکو نوید عرف نومی نظامی شدید زخمی ہو گیا، جبکہ پولیس کے مطابق اس کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی ڈاکو کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو پر بہت سے مقدمات درج ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے. ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے. منہ اور پاؤں کی بیماریاں صرف جانوروں کو نہیں انسانوں کو بھی ہوتی ہیں. ایسے لوگوں کا قدم صرف ملک کے خلاف اٹھتا ہے، جب منہ کھلتا ہے تو گالی گلوچ، بدتمیزی اور بدتہذیبی ہوتی ہے. سمجھ نہیں آتی لوگوں کی باتوں پرماتم کروں یا کیا کروں، جانوروں کی نہیں سیاسی جماعتوں کو لاحق بیماریوں کا بھی علاج کریں گے۔صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کا اِفتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف دور کے بعد ایک بار پھر معیشت کے...