ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، ڈور میں پھنسی چیل کو بچا لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کے شعبہ اینیمل ریسکیو آپریشنز نے راولپنڈی کے علاقہ میں پتنگ کی ڈور میں پھنسی ہوئی چیل کو بروقت ہنگامی مدد فراہم کر کے کامیابی سے بچا لیا۔
یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122 ایمبولینسز کے لیے جدید آلات کی فراہمی کا اعلان
رینج روڈ، قاسم مارکیٹ صدر راولپنڈی کے علاقہ میں واقع مقامی سوسائٹی کی ایک رہائشی خاتون مسز طارق سعید خان نے اپنی رہائش گاہ کے عقب میں بلند و بالا درخت پر پتنگ کی ڈور میں الجھی ہوئی چیل کو پھڑپھڑاتے ہوئے دیکھ کر فوری طور پر اس کی اطلاع 1122 اینیمل ریسکیو ، راولپنڈی کو دی جس پر ریسکیو کی ٹیم چند منٹ کے اندر وہاں پہنچ گئی۔
ریسکیو عملے نے خصوصی ریسکیو گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے چیل کو ڈور کے شکنجے سے آزاد کر دیا اور بے زبان پرندہ خوشی سے نہال محو پرواز ہو کر نیلگوں آسمان کی وسعتوں میں کھو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: 1122 کے جوان نے جان پر کھیل پر لفٹ میں پھسنے افراد کو ریسکیو کر لیا
ریسکیو 1122 کی فوری کامیاب کارروائی اور پرندے کی جان بچانے پر مقامی رہائشیوں نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور اس کے ساتھ ساتھ اس امر پر بھی زور دیا کہ لوگوں کو پتنگ بازی سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس کی ڈور نہ صر ف انسانی جانوں بلکہ چرند پرند اور جانوروں کے لئے بھی مہلک ثابت ہوتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیل راولپنڈی ریسکیو 1122.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیل راولپنڈی ریسکیو 1122 ریسکیو 1122 چیل کو
پڑھیں:
گٹر میں گرنے سے خاتون اور نوجوان جاں بحق
پتوکی میں پرانی منڈی کے قریب مین ہول میں گرنے سے معمر خاتون اور نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق 60 سال کی خاتون مین ہول میں گری تو نوجوان اسے بچانے کیلئے مین ہول میں کود گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے دونوں کو تشویشناک حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا، اسپتال پہنچ کر خاتون اور نوجوان دم توڑ گئے۔مین ہول میں گر کر خاتون اور نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر شہریوں کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔