میانمر سے فرار روہنگیامہاجرین کی کشتی انڈونیشیا پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
انڈونیشیا کے حکام نے روہنگیا مہاجرین کو ساحل پر اترنے سے روک رکھا ہے‘ خواتین کسمپرسی کا شکار ہیں
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر سے فرار ہونے والے 70 سے زائد روہنگیا مہاجرین انڈونیشیا کے صوبے آچے کے ساحل پر پہنچ گئے ۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آچے کے علاقے پیریولک میں 40 مردوں، 32 خواتین اور 4بچوں کو لانے والی خستہ حال کشتی پہنچنے کی اطلاع ملی،تاہم مہاجرین کو ساحل پر اترنے سے روک دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پرویز خٹک کی افغان سفیر سے ملاقات، افغان مہاجرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
ترجمان افغان سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور داخلہ پرویز خٹک نے اسلام آباد میں افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام اباد میں افغان سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے متعلق حکومت پاکستان کے حالیہ فیصلوں پر بات چیت کی گئی اور ان فیصلوں کے دوطرفہ تعلقات پر ممکنہ اثرات سمیت دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں پر مسائل پر بھی غور کیا گیا۔ ترجمان افغان سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔