Daily Ausaf:
2025-02-07@15:46:27 GMT

مرغی کا گوشت مزید مہنگا، انڈوں کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

ملتان اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت 8 روپے کلو مہنگا ہو گیا جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو ہو گئی ہے، گزشتہ روزگوشت کی قیمت میں آٹھ روپے کی کمی ہوئی تھی۔

سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کے ریٹ میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 384 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے کلو ہو گیا ہے۔لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے کااضافہ ہواہے، اس اضافے کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے کلو ہوگیا ہے۔گزشتہ روز مرغی کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ملتان میں انڈوں کی قیمت میں دو دن کے دوران 38 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، پشاور میں پیاز 10 روپے سستے ہو گئے ہیں، سرکاری نرخنامے میں قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔سرکاری نرخنامہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 75 سے کم ہو کر 65 روپے ہو گئی ہے، آلو بھی 10 روپے سستے ہونے سے نئی قیمت 80 روپے کلو ہو گئی ہے، پشاور میں لیموں کی قیمت 100 روپے، لہسن 600 اور ادرک کی قیمت 380 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے۔

عاطف اسلم کی آواز میں چیمپیئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ ریلیزکردیا گیا،دیکھیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: انڈوں کی قیمت کی قیمت میں روپے کلو اضافہ ہو مرغی کا روپے کا کلو ہو ہو گیا فی کلو گئی ہے کے بعد

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں 5 ہزار300 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 3لاکھ روپے قریب پہنچ گئی

کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 فروری 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3لاکھ روپے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں4 ہزار 158 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 859 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت یکدم 53 ڈالر کے مزید اضافے سے 2868 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب  رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران ملکی برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سالانہ بنیادوں پر برآمدات 4.59 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر0.31 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد جنوری میں برآمدات 2 ارب 92 کروڑ ڈالرز رہیں۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں برآمدات 9.98 فیصد بڑھ کر19 ارب 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا، تاہم دسمبر 2024 ء کے مقابلے میں جنوری 2025 میں درآمدات میں کمی ہوئی، جنوری میں درآمدات کا حجم 5 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا۔ 

متعلقہ مضامین

  • رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ، حکومت کا مہنگائی میں کمی کا دعویٰ
  • مہنگائی کی شرح کم ہوئی، لیکن 13 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں:حکومت کا دعویٰ
  • چینی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ، عوام بلبلا اٹھی
  • برائلر گوشت کی قیمت میں 8روپے اضافہ
  • سونے کی قیمت میں 5 ہزار300 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 3لاکھ روپے قریب پہنچ گئی
  • لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں کمی
  • چینی کی قیمت بے قابو، رمضان سے قبل ہی ڈبل سینچری کے قریب
  • مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ،انڈے مہنگے ہوگئے
  • ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ‘کئی دوائیں 200 فیصد مہنگی